مجلس۱۲ ۔اگست ۲۰۱۴ء ۔نفس سب بڑا سے دشمن ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

خلاصۂ مجلس: ۔محبی و محبوبی مرشدی و مولائی حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم  مجلس میں رونق افروز تھے، شروع میں جناب تائب صاحب دامت برکاتہم نے اپنی پرسوز آواز میں اپنے عارفانہ اشعار سنائے۔ اشعار کے اختتام پرحضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم نے خزائن شریعت و طریقت  صفحہ نمبر ۲۳۰ تا ۲۴۳ تک کے ملفوظات خود پڑھ کر سنائے، ۔آخر میں درد بھری دُعا بھی فرمائی

تشریح  اشعار

 سب سے بڑا دشمن نفس ہے ، رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:

اِنَّ اَعْدٰی عَدُوِّکَ فِیْ جَنْبَیْکَ
(مرقاۃ المفاتیح، کتاب الامارۃ والقضاء)

تمہارے دشمنوں میں سب سے بڑا دشمن تمہارے پہلو میں ہے۔

دل حسینوں سے زیادہ حسین ہے کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا گھر ہے۔

اللہ تعالیٰ کی  محبت کی پاک شراب کا نشہ تلواروں سے بھی نہیں اُترتا۔

شیخ سے صحبت سے جو ایمان و یقین ملے گا وہ ذاتی نفلی عبادات سے نہیں ملے گا۔اس پر حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کا ایک واقعہ بیان فرمایا

جو اپنی عبادت کو صحبتِ شیخ سے  اہم سمجھتا ہو وہ اِس قابل نہیں کہ اُس کو خلافت دی جائے۔

حضرت مفتی شفیع صاحب رحمۃ اللہ علیہ اورصحبتِ شیخ کی اہمیت پر ایک واقعہ بیان فرمایا

سالک کا یہی مذاق ہوناکہ شیخ پر فدا رہے۔

جس قدر جس کو اپنے شیخ سے محبت ہوتی ہے اُسی قدر اُس پر اللہ تعالیٰ کا فضل ہوتا ہے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries