مجلس۱۷ ۔اگست ۲۰۱۴ء ۔آنکھوں کی حفاظت میں دل کا چین و سکون ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

خلاصۂ مجلس: ۔  حضرت والا محبی و محبوبی مرشدی و مولائی حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے ۔اور جناب مصطفیٰ  صاحب کو  اشعار سنانے کا فرمایا ، انہوں نےحضرت والا رحمۃ اللہ علیہ  کے اشعار پیش فرمائے ۔ اس کے بعد  ملفوظات حضرت والا دامت برکاتہم نے  نے  خزائن شریعت و طریقت کتاب سے  شیخ العرب والعجم عارف باللہ محی السنہ مجددِ دوراں حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے ملفو ظات پڑھ کر سنائے  اور آخر تک یہی سلسلہ رہا۔مجلس کے اختتام پر جب اکثر لوگ چلے گئے  تھے لیکن حضرت والا اپنی نشست پر ہی تشریف فرما تھے اور چند خاص احباب حاضرِ خدمت تھےاُ س وقت مولانا طلحہ رحمانی صاحب دامت برکاتہم  حاضرِ خدمت ہوئے( مولانا ۔۔ نواسے ہیں حضرت مولانا یوسف بنوری رحمۃ اللہ  علیہ  کے اور  پوتے ہیں حضرت مولانا عبد الرحمٰن کامل صاحب رحمۃ اللہ علیہ جو کہ خلیفہ تھے  حضرت تھانویؒ  کے)حضر ت والا  سے ملاقات کی ، اُن کے ساتھ ایک صاحب بھی حاضر ہوئے جو اشعار اور نظمیں عمدہ انداز میں پڑھتے ہیں تو  حضرت والا کی اجازت سے اور  مولانا  کی فرمائش پرشیخ العرب والعجم عارف باللہ محی السنہ مجددِ دوراں حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ  کے اور حضرت مولانا قاری طیب صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے اشعار پیش کئے۔

ملفوظات

آنکھوں کی حفاظت میں دل کا چین و سکون ہے۔حضرت والا فرماتے تھے کہ کسی اور گناہ میں دل ایسا نہیں پھرتا جتنا اِس بیماری یعنی بدنظری میں ۱۸۰ ڈگری مڑ جاتا ہے، اللہ تعالیٰ کی طرف پشت ہو جاتا ہے، حسین کا خیال ہی رہتا ہے۔ یہ ایسا مرض ہے کہ بعضوں کا خاتمہ بھی خراب ہوجاتا ہے۔ اس پر ایک عبرت ناک واقعہ سنایا، اس لئے اِس کو معمولی مت سمجھو کیونکہ بدنگاہی کی آخری منزل بدفعلی ہے، یہ ایسا زینہ ہے کہ پہلی سیڑھی پر قدم رکھا تو آخری منزل تک پہنچادیتا ہے۔

یہ حضرت والا کا کارِ تجدید ہے کہ جس تفصیل سے اِس مرض کے معالجے بتائے ہیں

نگاہ کو بچا لو ہر گناہ سے بچنا آسان ہوجائے گا۔

شیطان یہ دھوکہ دیتا ہے کہ تم اس کو دیکھ لو ، تمہیں سکون مل جائے گا۔

جو بدنگاہی کا تیر کھا لے اُس کے اندر شیطانی زہر اُتر جائے گا۔بچ نہیں سکتا۔ اس لئے فرماتے ہیں جو اس لذت کو چھوڑے گا  اِس تیر کو نہیں کھایااللہ کے خوف سے تو میں اِس کوایسی حلاوتِ ایمانی دوں گا کہ وہ اس کو اپنے دل میں موجود پائے گا، اور حضور صلی اللہ علیہ جو فرمادیا اُس کے خلاف ہو نہیں سکتا۔اللہ کے رسول صادق و امین ہیں اُن کی ہر بات پوری ہوکر رہی گی پھر بھی ایمان نہ لائیں تو اُن کی حماقت اور کم بختی ہے۔

عشقِ مجازی کرنے والے پاگل ہی ہوتے ہیں دنیا میں  گالیاں پڑتی ہیں ، دنیا میں بھی بدنامی اور آخرت میں بھی ، اللہ تعالیٰ بچائے!

حضرت والا کی زندگی کا مشن یہی تھا کہ آنکھوں کو بچا لو ، چند دن یہ محنت کرلو ، اس کے بدلے میں اللہ مل جائے پھر کہوگے چند کنکر پتھر چھوڑ دئیے

اِن حسینوں کو چھوڑ کر اللہ کو پاگئے، کنکر پتھر چھوڑ ا اور قیمتی موتی کو پاگئے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries