مجلس۱۹ ۔اگست ۲۰۱۴ء ۔احکامِ شریعت کی محبت سے تعمیل طریقت ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

خلاصۂ مجلس: ۔  مجلس کے شروع میں جناب تائب صاحب دامت برکاتہم نے اپنے اصلاحی اشعار پیش فرمائے ، اس دوران حضرت والا محبی و محبوبی مرشدی و مولائی حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے اور اشعار جاری رکھنے کو فرمایا ۔تقریباً ۲۲ منٹ تک اشعار کا سلسلہ رہا، اشعار کے اختتام پر  حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم  نے  خزائن شریعت و طریقت کتاب سے  شیخ العرب والعجم عارف باللہ محی السنہ مجددِ دوراں حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے ملفو ظات پڑھ کر سنائے  اور ساتھ ساتھ تسہیل بھی فرماتے رہے ۔آج کی مجلس کا دورانیہ ۵۶ منٹ تھا۔

ملفوظات

اختلافِ ائمہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی محبوبیت کی دلیل ہے۔

اللہ تعالیٰ کی دو عظیم الشّا ن نشانیاں۔

حدیث یَا مَنْ لَّا تَضُرُّہُ الذُّنُوْبُ الٰخ  کیانوکھی شرح

اللہ تعالیٰ کا  راستہ مایوسی کا نہیں ہے، امیدوں کے سینکڑوں آفتاب یہاں روشن ہیں۔ جس دن جذب عطا ہوگا آپ اپنے ارادوں کی پستیوں ، ہمتوں کی بربادیوں اور گناہوں کی تباہ کاریوں کو بھول جائیں گے ۔ پھر آپ کو خود تعجب ہوگا کہ یہ مجھے کیا ہورہا ہے ۔۔۔

احکامِ شریعت کی محبت سے تعمیل طریقت ہے

 بعض لوگ تقویٰ سیکھتے ہیں عشق و مستی نہیں سیکھتے یعنی کتب بینی سے تقویٰ سیکھتے ہیں لیکن اﷲ والوں سے رجوع کرکے عشق ومستی حاصل نہیں کرتے اس لیے خشک محض ہوتے ہیں اور اکژ کبر وعجب میں مبتلا ہوجاتے ہیں لہٰذا تقویٰ ہو مگر عشق و مستی کے ساتھ ہو۔

    اسی طرح بعض لو گ تقویٰ کے ساتھ عشق و مستی سیکھنے کے لیے اہل اﷲ کے ساتھ رہتے ہیں لیکن بوجہ عدم اتباع اور عدم اجتناب عن المعاصی باوجود ساتھ رہنے کے بھی گویا ساتھ نہیں ہیں۔ اس لیے صحبتِ اہل اﷲ کا فائدہ اسی وقت حاصل ہوتا ہے جب اتباعِ شیخ اور گناہوں سے اجتناب نصیب ہو۔

کُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ  کی تفسیر علامہ آلوسی نے فرمائی خَالِطُوْھُمْ لِتَکُوْنُوْا مِثْلَھُمْ یعنی ساتھ رہنے کا مقصد یہ ہے کہ ان ہی جیسے ہوجاؤ۔غرض اِتَّقُوْا اللّٰہَ شریعت ہے اور کُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ   طریقت ہے۔ مراد یہ ہے کہ شریعت و دین و تقویٰ سیکھو لیکن میرے عاشقوں سے سیکھو تاکہ تمہارا تقویٰ عشق ومستی کے ساتھ ہو ورنہ تقویٰ کی صورت ہوگی حقیقتِ تقویٰ سے بے خبر رہو گے۔

دعا کا ایک عجیب مضمون

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries