مجلس۲۰اگست ۲۰۱۴ء ۔جو نفس کا دشمن نہیں وہ اﷲ کا دوست نہیں!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

خلاصۂ مجلس: ۔  آج کی مجلس ایسی یادگارہوئی کہ اس کا کیف و حلاوت مدتوں تک یاد رہے گا، جی چاہتا تھا کہ وقت تھم جائےاور ہم یونہی حضرت والا  میر صاحب دامت برکاتہم کی  زبانی   شیخ العرب والعجم عارف باللہ محی السنہ مجددِ دوراں حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ  کی باتیں سنتے رہیں  لیکن وقت اپنی رفتار سے چلتا رہا اور اِس یادگار مجلس کے نقوش اور یادیں ہمارے لئے چھوڑ گیا۔اللہ تعالیٰ مجھ کو اور  ہم سب خدام کو حضرت والا دامت برکاتہم کی صحبتِ مبارکہ کی قدر  کرنے اور حضرت کے دردِ دل کا ایک ذرہ عطا فرمادے۔ وہ شرابِ محبت  جس کو حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم نے مجددِ زمانہ رحمۃ اللہ علیہ  کے میکدہ سے نصف صدی تک  خوب سیر ہوکر پیا اور حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی زندہ تفسیر بن گئے ، اللہ تعالیٰ اِس کا ایک ذرہ مجھ کو اور ہم سب کو نصیب فرمادے،  ایمان پر خاتمہ فرمادے اور جنت میں حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم اور حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے ساتھ دخولِ اولین نصیب فرمادے۔  آمین یا رب العالمین بحرمۃ سید المرسلین علیہ الصلوٰۃ والتسلیم

حضرت والا محبی و محبوبی مرشدی و مولائی حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم مجلس میں سے جلوہ افروز تھے ،ابتداءمیں جناب  ثروت صاحب نے اپنے مخصوص انداز میں   شیخ العرب والعجم عارف باللہ محی السنہ مجددِ دوراں حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے اشعار پیش فرمائے ،جس کی الہامی تشریح حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم ساتھ ساتھ فرماتے رہے، نہایت درد سے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے واقعات بہت دیر تک بیان فرماتے رہے   تقریباً ۴۰ منٹ تک اشعار و تشریح کا سلسلہ جاری اشعار کے اختتام پر  حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم  نے  خزائن شریعت و طریقت کتاب سے  شیخ العرب والعجم عارف باللہ محی السنہ مجددِ دوراں حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے ملفو ظات پڑھ کر سنائے  اور ساتھ ساتھ تسہیل بھی فرماتے رہے ۔تقریباً ۴۵ منٹ تک یہ سلسلہ رہا۔اس کے بعد حضرت والا کے حکم پر جناب فیروزمیمن صاحب دامت برکاتہم نے چند اعلانات فرمائے اور ساتھ ساتھ ہی حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم کو عظیم الشان بشارت بھی سنائی ۔عرض کیا کہ ’’حضرت میں حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کا ایک بیان سن رہا تھا کہ ایک جملہ سنا کہ جس سے میں اب تک مست ہوں، بارہا سنا اور احباب کو بھی سنایا ۔ ۲۲ مئی ۲۰۰۰ ء یعنی حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے علیل ہونے سے ایک ہفتہ پہلے کے بیان میں حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ نے پیارے مرشد میر صاحب دامت برکاتہم کے لئے فرمایا ’’دیکھو میرے میر کو دیکھو! میر صاحب یہ میرے نائب ہیں‘‘۔

حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم اِس بشارت کو سن کر اتنا خوش ہوئے اتنا خوش ہوئے کہ اِس کی حد نہیں ، پھر فیروز میمن صاحب نے وہ ملفوظات حضرت والا کو بارہا سنایا ، حضرت والا نے خوب روتے ہوئے یہ ملفوظ سنا ، اور فرمایا کہ مجھے آج ایسی خوشی ہورہی ہے کہ اِس جیسی کبھی نہیں ہوئی، آپ کی طرف سے مجھے بشارتیں ہی مل رہی ہے ۔ پھر بہت دیر تک حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی باتیں ارشاد فرماتے رہے اور تقریباً ایک گھنٹے کی مجلس ، مجلس کے اختتا م کے بعد بھی ہوگئی ۔ ایسے یادگار و نایاب واقعات سنائے کہ دل مست ہوگیا۔ حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی یاد سے آنسو جاری ہوگئے، خود حضرت پر بھی عجیب کیفیت طاری تھی ، نہایت سرشاری کا عالم تھا ، تشکر کے لئے بار بار فیروز میمن صاحب کو جزاک اللہ کہتے اور پھر فرمایا کہ پہلے زمانے میں بزرگ خوشخبری سنانے والے کو کرتہ اُتار کر دے دیتے تھے ، اِس میں آپ کو ہدیہ دوں گا پھر اپنی جیب مبارک سے رقم نکال کر فیروز میمن صاحب کو عطا فرمائی جو انہوں نے سر آنکھوں پر رکھی ۔ اس کے بعد بھی دیر تک حضرت والا کی باتیں نہایت درد و غم سے مجبورِ بیان ہوکر ارشاد فرماتے رہے۔  یوں تقریباً ۲ گھنٹے کی یادگار مجلس اختتام پذیر ہوئی۔

ملفوظات

اللہ تعالیٰ کی یاد میں رونے کی فضیلت۔

اہل دنیا اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں بھاگی جاری ہے، حضرت والا فرماتے ہیں کہ میں اہل جہاں کے ساتھ نہیں چلتا ، میں تو اللہ تعالیٰ کی طرف لے جانے والا راستے پر چل رہا ہوں یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش ِ قدم

جو لوگو ں پر اثر ہوتا ہے اس کا سبب یہ ہے کہ حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی پوری زندگی مجاہدات میں گذری ہے، اس کی وجہ سے حضرت والا کی زبان خالی زبان نہیں ہوتی بلکہ حضرت کا دل بھی زبان کے ساتھ ہوتا ہے، بعض لوگوں کے پاس صرف دل ہوتا ہے زبان نہیں ہوتی ۔

اہل اللہ کی مجلس اُن کے دل کی آواز ہوتی ہے اس لئےاثر ہوتا ہے۔

حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت والا کے لئے فرمایا تھا’’ تمہیں مبارک ہو کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں دل بھی عطا فرمایا اور زبان بھی عطا فرمائی ‘‘۔

حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ سے محبت کے حالات بیان فرمائے۔

جو خاصانِ خدا تھے انہوں نے ہمیشہ حضرت والا سے محبت کی۔

جو کسی اللہ والے کے ساتھ روزو شب  رہتا ہے وہ بھی اللہ والا ہوجاتا ہے۔

بہت دیر تک حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی باتیں فرماتے رہے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries