اتوارمجلس۲۴ اگست ۲۰۱۴ء ۔حضرت والا سراپا محبت تھے! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں خلاصۂ مجلس: ۔حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم اپنے کمرۂ مبارک سے مجلس میں رونق افروز ہوئے اور حاضرین ِ مجلس کو سلام فرمایا پھر نشست پر تشریف فرما ہوئے اور مہمان مولانا عطا ء اللہ صاحب کو فرمایا کہ آپ اشعار سنائیے، انہوں نے حضرت والا کے فارسی اور اردو کے اشعار بہت ہی عمدہ انداز میں سنائے، حضرت والا نے بہت تعریف فرمائی آخر تک یہی سلسلہ رہا۔ | ||