مجلس۲۶ اگست ۲۰۱۴ء ۔شیخ سے نفع بقدرِ استعداد ہوتا ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

خلاصۂ مجلس: ۔ ابتداء میں  جناب مصطفیٰ  صاحب نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے  اشعار ِ عارفانہ پیش فرمائے۔ اس کے بعد جناب تائب صاحب دامت برکاتہم نے اپنے اصلاحی اشعار پیش فرمائے۔  اس دوران حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم مجلس میں تشریف لے آئے اور اس کے بعد حضرت والا نے خزائن شریعت و طریقت سے ملفوظات پڑھے  اور تسہیل بھی فرماتے رہے  ، آخر تک یہی سلسلہ رہا۔

ملفوظات

جو اللہ تعالیٰ کے راستے میں غم اٹھاتا ہے اُس کو فوراً ہی خوشی ملتی ہے، اس غم میں خوشی ملتی ہے۔

گناہوں کی دھوپ لے کر اللہ تعالیٰ کے راستے کے غم کی چاندی عطا ہوتی ہے۔

اللہ تعالیٰ کے تعلق سے زندگی میں زندگی ملتی ہے۔

جس پر فضل ہوتا ہے اُس کو عاجزی عطا کی جاتی ہے کہ سب کچھ ہوتے ہوئے اپنے کو کچھ بھی نہیں سمجھتا۔

حضرت فرماتے تھے کہ جب یہاں کوئی قاری قرآن پاک پڑھتا ہے تو کتنا مزہ آتا ہے تو جب جنت میں اللہ تعالیٰ اپنا کلام خود سنائیں گے تو کیا حال ہوگا، کتنا لطف  ہوگا۔۔۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو نصیب فرمائے۔

مولانا عبد الحمید صاحب فرماتے تھےحضرت والا جو مضمون بیان فرماتے تھے وہ الہامی ہوتا ہے ، ہم نے کسی کتاب کسی استاد سے نہیں سنا

ایک شیخِ کامل کا واقعہ بیان فرمایا کہ وہ مجلس میں ایک گھنٹہ  بالکل خاموش رہے کوئی بیان نہیں کیا کہ اتنے میں بہت بڑے عالم آئے تو فوراً عالی مضامین بیا ن فرمانے شروع کر دئیے۔

اللہ تعالیٰ بدن کو پالنے والے ہیں اور روح کو پالنے والے ہیں۔

اللہ تعالیٰ جو روحانی غذا بھیجتا ہے وہی سالک کے لئے مفید ہوتی ہے۔

حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے مضامین ہر تقریر و تحریر الہامی تھی۔

حضرت والا  رحمۃ اللہ علیہ نے فرما یا کہ کوئی مخلوق کے ڈر سے بھی گناہ نہیں کرتا تو یہ محمود ہے، کیونکہ مقصود گناہوں سے بچنا ہے۔

ہم تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم  کےاُمتی ہیں، ہمیں کیا ہوا کہ ہم غیروں کی  نقل کرتے ہیں۔

گناہوں سے بچنے میں جان کی بازی لگا دے۔

ضروری وہ چیز ہے جس کے نہ ہونے سے ضرر ہو۔

حضرت والا  شیخ العرب والعجم عارف باللہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی زہد و پرہیزگاری اور  دنیا سے بے رغبتی کے چند واقعات بیان فرمائے۔

فرمایا: میراگمان اقرب الی الیقین ہے کہ اُمت میں ایسے  غرق فی المحبت اولیاء اللہ خال خال ہوئے ہیں۔حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی مجلس آخرت کی مجلس ہوتی تھی ایسا معلوم ہوتا تھا کہ ہم دنیا کی زمین پر نہیں آخرت کی زمین پر اللہ تعالیٰ کے پاس بیٹھے ہوئے ہیں اور یہ صرف میرا گمان نہیں ہے بلکہ ہر ایک شریکِ مجلس  کا یہی احساس تھا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries