مجلس۲۸ اگست ۲۰۱۴ء ۔ولی اللہ بنانے والے چار اعمال !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

خلاصۂ مجلس: ۔ حضرت والا دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروزتھے ، ابتداء میں حضرت والا نے فرمایا کہ میرے اشعار سناؤ  جو حضرت کی محبت میں کہے ہیں توجناب مصطفیٰ صاحب نے حضرت والا کے اشعار سنائے جس کو سن حضرت بہت خوش ہوتے تھے، اشعار کے اختتام پر جناب ممتاز صاحب نے خزائن شریعت و طریقت سے ملفوظات پڑھے، حضرت والا ساتھ ساتھ تسہیل بھی فرماتے رہے۔آخر میں ولی اللہ بنانے والے چار اعمال بھی بیان فرمائے۔

ملفوظات

ڈاڑھی  ایک مٹھی رکھنا واجب ہے، خالی سنت نہیں ہے، اور واجب فرض کے درجےہوتا ہے۔ایسی شکل بناؤ جس سے اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم خوش ہوجائیں۔

اگر ڈاڑھی بری ہوتی تو اللہ اپنے پیاروں کو ڈاڑھی نہ دیتا ، لیکن ڈاڑھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مٹھی ڈاڑھی رکھی ہے، لہٰذا محبوب کی ہر ادا محبوب ہوتی ہے۔

ولی اللہ بنانے والے چار اعمال بیان فرمائے:۱)قرآن پاک کو تجوید سے پڑھنا سیکھنا۲) ڈاڑھی ایک مٹھی رکھنا  تینوں طرف سے۳) نگاہوں کی حفاظت ۴) دل کی حفاظت

جو یہ چار اعمال کرلے گا تو مزید ترقیات نصیب ہوں گے۔

جب تک بندے دائرہ توبہ میں رہیں گے تو وہ دائرہ محبوبیت سے خارج نہیں ہوں گے

جب تک بندہ  توبہ کرتا رہے اللہ تعالیٰ اُن سے محبت کرتے رہیں گے۔

اِن مجالس کا یہی مقصد ہے کہ جو کچھ سنیں اُس پر عمل کریں ، یہاں معلومات کی اضافے کی نیت سے نہ آئیں عمل کی نیت سے آئیں۔۔۔۔یہی فرق ہے اہل اللہ کی مجالس کا اور اِن پروفیسروں کی مجالس کا۔یہاں واہ واہ کی ضرورت نہیں ہے بلکہ حضرت فرماتے تھے یہاں آہ آہ کی ضرورت ہے۔

 زندگی بھر اللہ تعالیٰ کو راضی رکھنے، خوش کرنے کے لئے میں ہر طرح کی مشقت اٹھالو،بس یہی تسہیل طریق ہے تسہیل مجاہدہ ہے۔۔۔۔یعنی تھوڑی سی محنت بےشمار مزدوری۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries