مجلس۲۹ اگست ۲۰۱۴ء ۔بے فکری تمام گناہوں کی جڑ ہے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

خلاصۂ مجلس: ۔ حضرت والا  میردامت برکاتہم کی تشریف آوری میں تاخیرتھی ، شروع میں جناب تائب صاحب دامت برکاتہم نے اپنے اصلاحی اشعار پیش فرمائےاور یہ سلسلہ تقریباً ۳۰ منٹ تک رہا۔اس کے بعد جناب ممتاز صاحب نے خزائن شریعت و طریقت سے ملفوظات پڑھنے شروع کئے،کچھ دیر بعد حضرت والا مجلس میں رونق افروز ہوئےاور حاضرین مجلس کو سلام فرمایا اور ملفوظات جاری رکھنے کو فرمایا۔

ملفوظات

جیسا مریض ہوگا ویسا ہی اُس کا مقام ہوگا، ایک گناہ گار مریض ہے اُس پر بھی اللہ تعالیٰ کی رحمت ہوتی تھی اور ایک وہ مریض جو ہر لمحہ اللہ تعالیٰ پر فدا کرتا، تو مریض جتنا اللہ والا ہواُس کی عیادت پر ویسا ہی قربِ عظیم ملے گا۔جیسا مریض مقرب ہوتا ہے اُس کی عیادت کرنے والے بھی ویسا ہی قرب پاتے ہیں۔

اللہ والوں کی خدمت رائیگاں نہیں جاتی۔

جس کو سمجھتے ہیں کہ یہ آخر تک میرا رہے گا ،اُسی کو اللہ تعالی اپنا بناتے ہیں۔

بے فکری تمام گناہوں کی جڑ ہے۔ جہاں بے فکر ہوا اور نفس پر بھروسہ کیا وہیں نفس ڈسنا شروع کردیتا ہے۔

بےفکری ترقی الی اللہ میں مانع ہے۔ہر لمحہ اپنے نفس کا جائزہ لینے اور شیخ کی اتباع کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries