مجلس۴ستمبر ۲۰۱۴ء ۔اللہ والوں کی بستی !!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم کی آمد میں تاخیر تھی ، شروع میں جناب مصطفیٰ صاحب نے حضرت والا محبی و محبوبی حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم کے اشعار پیش کیے جو حضرت نے حضرت والا شیخ العرب العجم مجددِ دوراں عارف باللہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی محبت میں کہے ہیں ۔ اشعار کے اختتام پر حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے اور حاضرین کو سلام فرمایا۔ آج حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے نیا وعظ ’’تمنائے بستیِ صالحین اور دینی شان و شوکت ‘‘ چھپ کر آیا تھا اس میں حاضرین کو پڑھ کر سنایا ۔ مجلس کے اختتام پر سب حضرات میں یہ وعظ تقسیم کرنے کو بھی فرمایا ۔ آج کی تقریباً ایک گھنٹہ ۵ منٹ پر مشتمل تھی۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries