اتوارمجلس۷ستمبر ۲۰۱۴ء ۔نظر بچاؤ ، دل بچاؤ اور اللہ تعالیٰ کو دل میں پاؤ !! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں مجلس کے شروع میں جناب اثر صاحب دامت برکاتہم نے اپنے اصلاحی اشعار پیش کئے ، اس دوران حضرت والا مجلس میں رونق افروز ہوئے اور سلام فرمایا اور اثر صاحب کو کلام جاری رکھنے کا فرمایا ، اشعار کے بعد حضرت والا نے کل رات سنائے جانے والی بشارت سنوائی اور فرمایا کہ’’یہ عمران میمن صاحب حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ ہیں ان کے بیٹے حذیفہ جس کی عمر ۱۱ سال ہے اُس نے خواب دیکھا ہے کل رات کی مجلس میں انہوں نے یہ خواب سنایا تھا لیکن یہ ایک اہم بات بتا نا بھول گئے تھے ،اس لئے آج پھر سنوا رہا ہوں ، اس طرح کی مبشرات سنوادینا ہمارے بزرگوں کا طریقہ رہا ہے کیونکہ اس سے متعلقین کے حُسنِ ظن میں اضافہ ہوتا ہے جس سے نفع بڑھ جاتا ہے۔ پھر بہت دیر تک انتہائی فنائیت سے فرمایا کہ اس خواب میں حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ اور اُن کے غلام کے لئے عظیم بشارت ہے ۔۔۔بہت دیر تک کلماتِ عاجزی انتہائی تواضع اور فنائیت سے ارشاد فرماتے رہے پھر جناب عمران میمن صاحب نے مندرجہ ذیل خواب سنایا: میرا نام عمران میمن ہے۔ میرے بیٹے کا نام حذیفہ میمن ہے۔ حذیفہ میمن کی عمر گیارہ برس ہے۔ میرے بیٹے حذیفہ میمن نے مورخہ ۱۲؍ ذیقعدہ ۱۴۳۵ھ مطابق ۶؍ ستمبر ۲۰۱۴ء کوفجر کی نماز کے بعد ایک خواب دیکھا ہے۔حذیفہ میمن نے صبح مجھ سے کہا کہ ’’ابا میں نے خواب دیکھا‘‘۔ میں نے اس سے کہا کہ سناؤ۔ اسی کی زبانی سنارہا ہوں۔ اس خواب کے بعد حضرت والا میر صاحب نے ملفوظات خود پڑھ کر سنائے اور تقریباً ۱ بجے دوپہر یہ مجلس اختتام پذیر ہوئی۔
| ||