مجلس۱۱ستمبر ۲۰۱۴ء۔شریعت کے احکامات محبت سے کرنا یہی طریقت ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مجلس کے آغاز میں جناب مصطفیٰ صاحب نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے اشعار سنائے  ،  اس دوران حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے اورمولانا ابراہیم کشمیری صاحب کو فارسی کے اشعار سنانے کو فرمایا یہ  اشعار حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی محبت میں کہے تھے۔اشعار کے بعد حضرت  والا نے ملفوظات پڑھ کر سنائے، آخر تک یہی سلسلہ رہا۔

ملفوظات

مغلوب رہنا مطلوب نہیں بلکہ حال پر غالب رہنا مطلوب ہے، مغلوب ہونے سے ثواب نہیں ، اجر تو اتباع ِ سنت پر ملتا ہے، جو جتنا زیادہ  سنت  پر عمل کرنے والا ہوگا اُتنا ہی بڑا اللہ والا ہوگا۔

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سب غالب ِ حال تھے۔

اصل دین صرف اتباعِ سنت ہے۔

کشف و احوال کو زیادہ بیان نہیں کرنا چاہیے ، بلکہ دین کو زیادہ بیان کرنا چاہیے۔کما ل تو اتباعِ شریعت و سنت ہے۔

کمال احوال کو برداشت کرنا ہےاورظاہر کردینا بعض اوقات ضعفِ طبیعت کی وجہ سے ہوتا ہے۔

شریعت اور طریقت کے درمیان فرق کر نے والا زندیق ہے، ملحد ہے، گمراہ ہے۔ شریعت احکام کا نام ہے اور طریقت ان احکام و عبادات میں محبت کی چاشنی ملانے کا نام ہے۔ صرف عبادت کرنا شریعت ہے اور اس میں محبت کی آ میزش کرنا طریقت ہے جیسے سجدہ میں سر رکھ دینا شریعت ہے اور دل رکھنا طریقت ہے ۔ سجدہ کرنا شریعت ہے اور سر کے ساتھ دل کو بھی سجدہ کرانا طریقت ہے۔

معلوم ہوا کہ احکامِ شریعت کو محبت کے ساتھ ادا کر نے کا نام طریقت ہے جو روح ہے شریعت کی اس لیے شریعت و طریقت میںکوئی فرق نہیں ہے ۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries