مجلس۱۳ستمبر ۲۰۱۴ء۔اللہ تعالیٰ  کی نافرمانی سے بچنا تصوف کی ابتداء  اور انتہاء ہے

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مجلس کے آغازمیں جناب سید ثروت حسین صاحب دامت برکاتہم نے حضرت والارحمۃ اللہ علیہ کے اشعار پیش فرمائے۔اشعار کے دوران بھی حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم مجلس کو رونق افروز ہوئےاور سلام فرمایا ، جناب ثروت صاحب نے اشعار دوبارہ پڑھنا شروع کئے، اشعار کے اختتام پر حضرت والا نےفرمایا کہ کتاب لاؤ ملفوظات پڑھ دوں۔ پھر دیر تک ملفوظات سنائے اور تسہیل فرمائی ، درمیا ن درمیان میں حضرت والا شیخ العرب والعجم حضرت مولانا شا ہ حکیم  محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ  اور حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کی باتیں بھی ارشاد فرماتے رہے۔مجلس کے اختتا م کے بعد حضرت والا کے حکم پر ایک صاحب نے لطائف سنائے، جس سے تمام حاضرینِ مجلس اور خود حضرت والا بہت لطف اندوز ہوئے۔ بالکل آخر میں ایک صاحب نے اپنی کاروبانی پریشانیوں کا تذکرہ  پر حضرت والا نے ان نصیحت فرمائی۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries