مجلس۱۵ستمبر ۲۰۱۴ء۔ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کے ساتھ اﷲ تعالیٰ کی خاص محبت ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں حضرت والا محبی و محبوبی مرشدی و مولائی حضرت میر صاحب دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز تھے ، شروع میں مفتی انوار صاحب(خلیفہ حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم ) نے محبی و محبوبی مرشدی و مولائی حضرت میر صاحب دامت برکاتہم کے فارسی کے اشعار سنائے جو حضرت نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی محبت میں انتہائی درد کہے ہیں ، اشعار کے بعد حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم نے ’’خزائن شریعت و طریقت ‘‘سے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے ملفوظات پڑھ کر سنائے اور تسہیل بھی فرمائی ۔ | ||