مجلس۱۹ستمبر ۲۰۱۴ء۔بدنظری سےتمام انوارِ عبادت ضائع ہوجاتے ہیں !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

 مجلس کے آغاز میں جناب تائب صاحب دامت برکاتہم نے اشعار پیش فرمائے۔حضرت والا نے بہت پسند فرمائے اور بہت تعریف فرمائی۔ تقریباً ۲۳ منٹ تک یہ سلسلہ رہا۔ پھر حضرت والا نے جناب تائب صاحب کے اشعار کی شرح میں نہایت مفید ملفوظات ارشاد فرمائے،اور محبی و محبوبی مرشدی ومولائی سراج المِلّت و الدِّ ین شیخ العرب والعجم عارف باللہ قطب زماں مجدد ِ دوراں حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب ’’ولی اللہ بنانے والے چار اعمال‘‘ پڑھ کر سنایا۔

ملفوظات

حضرت والا کا تجدیدی کارنامہ حسنِ فانی کا                          رد               تھا

اس زمانے کا سب سے فتنہ بدنظری ہے۔اگر بدنظری سے بچ گئے تو سارے گناہوں سے بچنا آسان ہوجائے گا۔

حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب کی مجلس اشعار ہی کی ہوتی تھی ۔ ایک طویل مجلس اشعارِ عارفانہ کا ذکر فرمایا

یہ شاعری نہیں ہے اللہ تعالیٰ کی محبت کا درد ہے جو شعروں میں ڈھل گیا۔تائب صاحب کی تعریف فرمائی۔

کسی اللہ والا سے مل کر ہی اللہ کا دیوانہ بنا جاتا ہے۔

کوئی اللہ والے کے  پاس خالی ذہن لے کر آئے ، نہ معتقد ہو نہ معاند ہو ، پھر دیکھو کیا فائدہ ہوتا ہے۔

اللہ والوں پر تجلیات،ِ جذب وارد ہوتی رہتی ہیں۔ جیسے حضرت والا خود سراپا کشش  تھے۔

حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے ایک بدنظری سے ساری رات کی عبادت کے انوار ضائع ہوجاتے ہیں۔

حرم  شریفین میں اگر نظر کی حفاظت نہ کی تو سارا حج وعمر ضائع ہوجائے گا۔کیونکہ وہاں آنے والے اللہ کے مہمان ہیں اور مدینہ  منورہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مہمان ہیں 

خصوصاً حرمین شریفین میں نظر کی حفاظت کا خاص اہتمام کریں ۔ حضرت والا اس کی بہت تاکید فرماتے تھے۔ وہاں سب سے زیادہ نظر کی حفاظت کریں۔جب نکلو تو ٹھان لو کہ بدنظری نہیں کرو گے۔گھر سے نکلنے سے پہلے عزم کر کے نکلے تو بدنظری سے بچ جائے گا ورنہ ضرور بدنظری ہوجائے گی۔

حضرت والا کا ساری عمر یہی مضمون رہا  کہ’’ نظر بچاؤ‘‘ فرماتے تھےابتدائے سُلوک(یعنی اللہ تعالیٰ کی محبت و معرفت حاصل کر نے کا راستہ) بھی یہی ہے کہ نظرکی حفاظت کرلو اور انتہائے سُلوک بھی نظر کی حفاظت ہے۔

حضرت والا فرمایا کہ اللہ نے  پپوٹے آنکھ کے دیئے ہیں کہ جب کوئی  حسین سامنے آگیا تو آنکھوں کو جھکا دیا۔حسینوں کو نہ دیکھنے سے تھوڑی تکلیف ہوگی لیکن اگر دیکھ لیا تو ۳ د ن تک تکلیف رہے گی اور بدنظری حماقت کا گناہ ہے نہ ملنا نہ ملانا مفت میں جی جلانا۔جتنے عاشقِ مجاز ہیں ان  کے دماغ میں خلل ہوتا ہے۔

ہمت کرلیں ایک مٹھی ڈاڑھی رکھ لیں دنیا میں رکھ لیں جنت میں ڈاڑھی نہیں ہوگی

پھر حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم نے ولی اللہ بننے والے چار اعمال پڑھ کر سنائے( ولی اللہ بنانے والے چار اعمال کتاب  پڑھنے کےلئے کلک کیجئے)

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries