اتوارمجلس۲۱ستمبر ۲۰۱۴ء۔اللہ تعالیٰ  کا آفتابِ کرم قابلیت کا محتاج نہیں!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

 مجلس کے آغاز میں جناب رمضان صاحب نے جناب اثر صاحب د امت برکاتہم کے اشعار پیش فرمائے، بعد ازیں محبی و محبوبی مرشدی ومولائی حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم کے تازہ اشعار پیش کئے جو حضرت نے محبی و محبوبی مرشدی ومولائی سراج المِلّت و الدِّ ین شیخ العرب والعجم عارف باللہ قطب زماں مجدد ِ دوراں حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں کہے ہیں ۔ آخر میں حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ  کا رسالہ ’’ولی اللہ بنانے والے چار اعمال‘‘ پڑھ کر سنایا۔آج یہ رسالہ مکمل ہوگیا۔

ملفوظات

گناہوں سے حفاظت پر ہی اللہ کی ولایت موقوف ہے

اللہ تعالیٰ  کا آفتابِ کرم قابلیت کا محتاج نہیں

شیطان بندے کو اللہ سےدور رکھنا چاہتا ہے

حضرت والا ہمیشہ مایوسی سے بچاتے تھے، بڑےبڑے گناہ گار آئے اور اللہ والےہوگئے۔

ذکر  اور نفلی عبادات موقوف نہیں ہے، یہ تو دل میں نور پیدا کرنے کےلئے ہے ، گناہوں کی ظلمت کا ذاکر کو احساس ہوجاتا ہے، اور غیرذاکر کو یہ محسوس نہیں ہوتا۔

میں تم سےیہ نہیں کہتا تم نفلی عبادات کرو، بس ایک گناہ نہ کرو اور نگاہ کی حفاظت کرو تم سب سے بڑے ولی اللہ بن جاؤ گے۔

بیویوں پر شوہروں کے حقوق بیان فرمائے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries