مجلس۲۴ستمبر ۲۰۱۴ء۔اہل اللہ کا ہم نشین ہونا فضل و رحمت کی نشانی ہے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مجلس  کے شروع میں حضرت والا کے حکم پر جناب مصطفیٰ صاحب  نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ اشعار پیش فرمائے ۔  اس دوران حضرت والا مجلس   میں رونق افروز ہوئےاورحضرت نے  محبی و محبوبی مرشدی ومولائی سراج المِلّت و الدِّ ین شیخ العرب والعجم عارف باللہ قطب زماں مجدد ِ دوراں حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کےملفوظات’’خزائن شریعت و طریقت‘‘  پڑھ کر سنائے اور تشریح فرمائی۔درج ذیل عنوانات پڑھ کر سنائے:

>اسماء حسنیٰ کا باہمی ربط...>ایک وفاقی وزیر کو نصیحت ...>فضل و رحمت کی علامت...

ملفوظات

اللہ تعالیٰ کی رحمت پر درد بھرا واقعہ بیان فرمایا ۔

اللہ تعالیٰ کی رحمت بندو ں کو معاف کرنے کےلئے   بہانے تلاش کرتی ہے۔

حضرت والا تمام عمر رحمت ہی کے مضامین بیان فرماتے رہے۔ فرماتے تھے اس سے بندو ں کو اللہ تعالیٰ سے محبت پیدا ہوتی ہے اور پھر جان دینے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

اللہ تعالیٰ بندوں کو جو معاف فرماتے ہیں وہ کوئی ضابطے سے نہیں بلکہ  اپنی رحمت سے معاف فرماتے ہیں ۔

اللہ والوں کے پاس آنا جانا اللہ تعالیٰ کے فضل و رحمت کی نشانی ہے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries