مجلس۲۷ستمبر ۲۰۱۴ء۔گناہوں سے بچنے کا غم اُٹھانا یہی تقویٰ ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

حضرت والا اپنے کمرۂ مبارک سے باہر سہارے سے چلتے ہوئے تشریف لائے تو تمام حاضرینِ مجلس نے زور سے ماشاء اللہ کہا! پھر حضرت نے سلام فرمایا اور اپنی نشست پر تشریف فرما ہوئے اور فرمایا کہ سب لوگ قریب قریب ہوجائیں اور امرد لڑکوں سے فرمایا کہ وہ ایک طرف بیٹھ جائیں ، سامنے نہ بیٹھا کریں !! اس کے بعد جناب ثروت صاحب سے فرمایا ’’آئیے اشعار سنائیے!!‘‘ ثروت صاحب نے حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم کے تازہ اشعار ’’ نالۂ غم دریادِ مرشدِ عالم ‘‘ سنائے ، یہ اشعار حضرت نے محبی و محبوبی مرشدی ومولائی سراج المِلّت و الدِّ ین شیخ العرب والعجم عارف باللہ قطب زماں مجدد ِ دوراں حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ  کی یاد میں فرمائے ہیں۔ جناب ثروت صاحب نے اشعار بہت ہی درد سے پڑھے حضرت نے بہت تعریف فرمائی۔ اِن اشعا ر کے بعد جناب ممتاز صاحب کی فرمائش پر ثروت صاحب نے جناب اثر صاحب (خلیفہ حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ) کے تازہ اشعار سنائے وہ انہوں نے حضرت اقدس محبوبی و محبوی صدیقِ زمانہ حضرت میر صاحب دامت برکاتہم کی محبت میں کہے ہیں ۔ تقریبا ً ۲۰ منٹ تک یہ سلسلہ رہا۔  پھر حضرت نے ملفوظات’’خزائن شریعت و طریقت ‘‘ پڑھ کر سنائےاور تسہیل فرمائی۔ مجلس کے آخر میں نہایت درد ، آہ و زاری سے تقریباً ۲۵ منٹ دُعا فرمائی، دُعا کیا تھی کلیجہ نکال کر باہر رکھ دیا، تمام حاضرین ِ مجلس پر رقت طاری تھی، کئی حضرات زار و قطار رو رہے تھے خود حضرت والا پر بھی گریاں طاری تھا، اور یوں لگ رہا تھا کہ آسمان سے رحمت کا نزول ہورہا ہے۔ آج کی پرنور مجلس کا دورانیہ ۱ گھنٹہ رہی۔ ذیل میں چند اہم ملفوظات نقل کیے جاتے ہیں:

ملفوظات

گناہوں سے بچنے کا غم اُٹھانا یہی تقویٰ ہے

جو جتنا زیادہ گناہوں سے بچتا ہے وہ اُتنا ہی بڑا ولی ہے

متقی بندوں کے درجات ہیں ،جو جتنا تقویٰ میں بڑھتا چلا جائے گا اتنا ہی بڑا درجہ ملتا جائے گا۔

توبہ کی سواری ایسی سواری ہے جو ایک لمحہ میں زمین سے فلک یعنی اللہ تعالیٰ تک پہنچا دیتی ہے

جو اللہ کے راستے کا غم اُٹھا لے گا وہ اولیاء صدیقین تک پہنچ جائے گا

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries