اتوار مجلس۲۸ستمبر ۲۰۱۴ء۔تقویٰ فرضِ عین ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مجلس کے آغاز جناب رمضان صاحب نے  جناب اثر صاحب (خلیفہ حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ) کے تازہ اشعار سنائے وہ انہوں نے حضرت اقدس محبوبی و محبوی صدیقِ زمانہ حضرت میر صاحب دامت برکاتہم کی محبت میں کہے ہیں ۔پھر جناب اثر صاحب دامت برکاتہم نے خود بھی اپنے عارفانہ اشعار پیش فرمائے،اس  دوران حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے، اثر صاحب نے دوبارہ اشعار کا سلسلہ جوڑا ، ہر ہر شعر  حضرت والا نے پسند فرمایا۔ اس کے بعد حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم   نے  ملفوظات’’خزائن شریعت و طریقت ‘‘ پڑھ کر سنائےاور تسہیل فرمائی۔

ملفوظات

حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ بیماری کی حالت میں پانچ پانچ مجالس فرماتے تھے۔

حافظ یا عالم ہونا فرضِ کفایہ ہے لیکن تقویٰ فرضِ عین ہے۔

اللہ والو ں کی صحبت فرضِ عین ہے ، یہ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کا ملفوظ ہے اور حضرت جامع المجدد ین تھے

 وسوسہ آ نا برا نہیں لانا برا ہے ۔

 وسوسہ کا علاج عدم التفات ہے یعنی نہ اس میں مشغول ہوں نہ اس کو بھگانے کی کوشش کریں بلکہ کسی مباح کام میں لگ جائیں۔ 

 غصہ کا آ نا برا نہیں ہے۔ جہاں ضرورت ہو وہاں نافذ کرو او ر جہاں ضرورت نہ ہو وہاں صبر کرو۔ اس پر حضرت اسماعیل شہید رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ ذکر فرمایا کہ ایک شخص نے وعظ کے دوران کھڑے ہوکر تہمت لگادی ۔ مولانا نے کمالِ ضبط و تحمل ۔۔

اللہ والو ں کو آزمانا نہیں چاہیے۔

عشقِ مجازی کا مادہ ہونا برا نہیں ، لوگ اس مادہ کی موجوگی سے مایوس ہوجاتے ہیں یہ مادہ ہونا برا نہیں  بس اُس مادہ کے تقاضوں پر عمل نہ کرو!

باقی رہنےوالی ذات صرف اللہ کی ہے ، کہاں اِن مرنے والے حسینوں پر مرتے ہو!!

عشقِ مجازی کا مادّہ اند ر رہے لیکن اس پر عمل نہ ہو تو اسی کا نام ہے عشق مجازی کا کشتہ کر دینا۔ عشق مجازی کے کشتہ کرنے کے طریقے سن لو، آنکھ کسی حسین کو دیکھنا چاہے تو اس کو نہ دیکھنے دو!!کان سے معشوق کی بات نہ سنو، ناک سے اس حسین کو سونگھو مت ۔

 لہٰذا دنیا کے ان معشوقوں سے نہ بات کرنا جا ئز ہے، نہ ان کی بات سننا جائز ہے، نہ ان کو دیکھنا جائز ہے۔ پس نہ ان کو دیکھو، نہ ان سے بات کرو، نہ ان کی بات سنو، نہ ان کو خط لکھو، نہ ان کے پاس جائو ، بلکہ اس گلی سے بھی نہ گذرو جدھر وہ رہتی ہے یا رہتا ہے۔ یہ معشوقوں کی دو قسمیں ہیں اور دونوں سے بچنا ضروری ہے۔ شہرِ معشوق بھی چھو ڑ دینا افضل ہے، اُس شہر میں رہنا چاہیے جہاں اﷲ سے ہم دُور نہ ہوں، ہمارا اﷲ جہاں ہمارے ساتھ ہو، کیونکہ ان حسینوں کا حسن فنا ہونے والا ہے ، اور اﷲ کا نام ہمیشہ باقی رہنے والا ہے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries