مجلس۳۰ستمبر ۲۰۱۴ء۔بیانِ دردِ دل !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مجلس کے آغاز میں حضرت والا کے حکم پر جناب تائب صاحب دامت برکاتہم نے اپنے اصلاحی اشعار پیش فرمائے، اشعار کے بعدحضرت والا کے حکم پر حضرت فیروز میمن صاحب دامت برکاتہم کا بیان ہوا  ۔تقریباً ۵۰ منٹ بعد  حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے اور حاضرینِ مجلس کو سلام فرمایا اور  ملفوظات’’خزائن شریعت و طریقت ‘‘ پڑھ کر سنائے، آخر میں درد بھری دُعا فرمائی ۔آج کی مجلس تقریبا ا گھنٹہ تک جاری رہی۔

ملفوظات خزائن شریعت و طریقت

حضرت والا نے مولانا سلیم دھورات سے فرمایا کہ اب آپ کا سلسلہ سندِ حدیث کا میری وجہ سے بہت اونچا ہوگیا کیونکہ مجھ میں اور قطبِ عالم مولانا گنگوہی میں صرف دو واسطے ہیں، حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی رحمۃ اﷲ علیہ سے مولانا ماجد علی صاحب رحمۃ اﷲ علیہ نے پڑھا اور مولانا ماجد علی صاحب رحمۃ اﷲ علیہ سے حضرت پھولپوری رحمۃ اﷲ علیہ نے پڑھا اور میں نے حضرت پھولپوری رحمۃ اﷲ علیہ سے پڑھا۔ حضرت پھولپوری رحمۃ اﷲ علیہ اور حضرت گنگوہی رحمۃ اﷲ علیہ کے درمیان میں صرف ایک واسطہ تھا یعنی حضرت مولانا ماجد علی صاحب جون پوری رحمۃ اﷲ علیہ۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries