اتوارمجلس ۵۔اکتوبر ۲۰۱۴ء۔زندگی میں ہی  اللہ والوں کی قدر کرلو  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مجلس کے آغاز میں جناب اثر صاحب  دامت برکاتہم  اپنے اصلاحی اشعار پیش فرمائے ،اس دوران حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے اور  حاضرینِ مجلس کو سلام فرمایا۔ اثر صاحب کو اشعار جاری رکھنے کو فرمایا ،اشعار کے بعد حضرت نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کا نیا وعظ ’’ مجاہدہ اور تسہیل الطریق ‘‘ پڑھ کر سنایا۔

ملفوظات

حضرت والا پوری زندگی صحبتِ اہل اللہ پر زور دیتے رہے، کہ اِنہیں سےاللہ تعالیٰ ملے گا۔

اللہ تو اہل اللہ کی جوتیاں اُٹھانے سے ملتا ہے۔اہل اللہ کے تعلق سے علم پر عمل نصیب ہوتا ہے، اپنے کو شیخ کے سامنے پامال کردو ، جیسے حضرت تھانویٰؒ نے فرمایا تھا جب خواجہ صاحب  نے پوچھا تھا کہ حضرت اللہ کی محبت  کیسے ملتی ہے تو اِس پر فرمایا !’’ خواجہ صاحب جو اہل ِ محبت ہیں اُن کی جوتیوں میں رہ پڑو‘‘

علامہ سید سلمان ندوی   کا حضرت تھانویؒ  سے  تعلق و بیعت    کا واقعہ  مفصل بیان فرمایا۔

کام جبھی بنا جب اللہ والوں کی صحبت میں رہے۔ امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ  کا واقعہ بیان فرمایا۔

جو علما ء اہل سے وابستہ نہیں ہوئے تھے آج اُن کو کوئی جانتا بھی نہیں اور جنہوں نے تعلق کیا اُن کا فیض آج  تک

اہل اللہ کی صحبت بہت ہی اہم ہے ، اصلاح کے لئے جیسی فکر ہونی چاہیے ویسی فکر کریں۔ ہر وقت اپنے دل کو جائزہ لیتے رہو۔

نگاہِ چشمی کی بھی حفاظت کرو اور نگاہِ قلبی کی بھی حفاظت کرو۔ بہت جائزہ لینے کی ضرورت ہے

خیالات کا آنا برا نہیں بلکہ خود لانا برا ہے ، جائزہ لیتا رہے گا تو احساس ہوتا رہے گا اور دعا بھی کرے کہ یا اللہ میرے دل کوئی رزیلہ ہو تو اُس کی اصلاح فرما دیجئے اس لئے کہ کسی بھی گناہ کے ساتھ  کوئی اللہ والا نہیں بن سکتا ۔ اس پر ایک شخص کا واقعہ بیان فرمایا۔

پہلے حسن سے متاثر ہوتا ہے پھر بعد کی منزلیں آتی ہیں۔

صحبت ِ شیخ بھی نفع سے خالی نہیں !

عورتوں کے لئے  صحبتِ شیخ حاصل کرنے کا طریقہ بیان فرمایاکہ شیخ کا بیان پردے سے سنیں اور کتابیں پڑھیں اس سے وہی فیض ہوگا ۔نفع میں کوئی کمی نہیں ہوگی اورشیخ کے ارشادات پر عمل کریں تو بعض عورتیں مردوں سے بھی تقویٰ اور پرہیزگاری میں آگے نکل جاتی ہیں۔  جیسے صحابیاتؓ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات سن کر صحابیہ ؓہو گئیں ۔ اسی  طرح شیخ کے بیان سن اور عمل کرکے ہی ولیہ بن جائیں گی  ، یہ خیال غلط ہے کہ عورتوں  تقویٰ میں مردوں سے آگے نہیں نکل سکتی۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries