مجلس ۸۔اکتوبر ۲۰۱۴ء۔حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے تجدیدی کارنامے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مجلس کے آغاز میں جناب رمضان صاحب نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے اشعار پیش فرمائے ۔ اس دوران مرشدی و مولائی محبی و محبوبی حضرت اقدس حضرت میر صاحب دامت برکاتہم  مجلس میں رونق افروز ہوئے اور سلام فرمایا اور نشست پر تشریف فرما ہو ئے ، جناب رمضان صاحب نے عرض کیا کہ جناب اثر صاحب کے تازہ اشعار حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں ہوئے ہیں وہ سنانا چاہتا ہوں، حضرت والا نے اجازت عطا فرمائی ، جناب رمضان صاحب نے بہت ہی درد سے وہ اشعار سنانا شروع کئے اور تمام حاضرینِ مجلس کو آبدیدہ کردیا ۔ اشعار کے دوران ہی حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے حالاتِ رفیعہ، تجدیدی کارنامےبیان فرمائے۔ بعد ازیں حضرت والا نے کل کی مجلس میں ہونے والے ایک اعلان سے رجوع  فرما کر اکابر کی یاد تازہ کردی ۔ اس اعلان کے بعد جناب رمضان صاحب نے اشعار  مکمل فرمائے  پھر  حضرت نے ’’خزائن شریعت و طریقت‘‘ سے  حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے  ملفوظات پڑھ کر سنائے۔آج کی مجلس کا دورانیہ تقریبا ً ایک گھنٹہ رہا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries