مجلس ۱۰۔اکتوبر ۲۰۱۴ء۔ ارشاداتِ دردِ دل !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مجلس کے آغاز میں مولانا ابراہیم کشمیری  صاحب نے حضرت والارحمۃ اللہ علیہ  کے اشعار پیش فرمائے ۔ اس کے بعد جناب تائب صاحب دامت برکاتہم نے اپنے اصلاحی اشعار پیش فرمائے، تائب صاحب کے اشعار کے بعد  حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ  کی کتاب’’ ارشاداتِ دردِ دل ‘‘  سے جناب ممتاز صاحب نے    ملفوظات پڑھ کر سنائے۔ تقریباً ۵۶ منٹ کے بعد اطلاع آئی کہ حضرت والا تشریف لارہے ہیں، حضرت والامجلس میں رونق افروز ہوئے سلام فرمایا   اور  بہت ہی درد سے فرمایا کہ’’  آج  تو دیرہوگئی،لیکن وصل کا ایک لمحہ بھی بہت ہے‘‘ اس کے بعد چند منٹ تک نہایت درد بھرے ارشادات فرمائے ،بعد ازیںحضرت والا رحمۃ اللہ علیہ  کی کتاب’’ ارشاداتِ دردِ دل ‘‘  سے     ملفوظات پڑھ کر سنائے،آخر تک یہی معمول رہا ، آج    کی مجلس کا دورانیہ تقریبا ً ایک گھنٹہ ۱۶ منٹ  تھا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries