مجلس ۱۱۔اکتوبر ۲۰۱۴ء۔حرام خواہشات کو دبانے سے اللہ کا عشق کامل ہوتا ہے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

حضرت والا شروع میں سے مجلس میں رونق افروز تھے۔مجلس کے آغاز میں مصطفیٰ صاحب نے حضرت والارحمۃ اللہ علیہ  کے اشعار پیش فرمائے ۔ جس کی الہامی تشریح حضرت والا درمیان درمیان فرماتے رہے، تقریباً ۳۰ منٹ یہی سلسلہ رہا۔ بعد ازیں حضرت اقدس دامت برکاتہم نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ  کی کتاب’’ ارشاداتِ دردِ دل ‘‘  سے     ملفوظات پڑھ کر سنائے،آخر تک یہی معمول رہا ۔

ملفوظات

اللہ تعالیٰ کی کوئی بھی کام حکمت سے خالی نہیں ہے، اور اس میں بندے ہی کا فائدہ ہے ، اس لئے راضی برضا رہو اس لئے اللہ تعالیٰ سے شکوہ و شکایت کرنا صحیح نہیں ہے، جو کچھ بھی تکلیف آجاتی ہے اُس میں حکمتیں ہوتی ہیں ، ظلم نہیں ہے۔

جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے بلا آتی ہے ، بظاہر تو وہ بلا ہے لیکن اس میں ہمارے لئے فائدے ہیں۔

حضرت والا کی ہر بات قرآن و حدیث کا مفہوم لئے ہوتی ہے۔

جس میں بندے کی مصلحت چھپی ہوئی ہو وہ ہرگز ظلم  اور سزا نہیں ہے، اس پر ایک بزرگ کا واقعہ بیان فرمایا کہ وہ ہر واقعہ پر فرماتے تھے کہ اس میں ہی خیر ہے!

ایک واقعہ بیان فرمایا کہ ایک صاحب کا لفٹ میں قیمتی لباس پھنس گیا تھا تو اِس پر حضرت مولانا ابرا ر الحق  صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرمایا شکر کرو کہ تمہارا کپڑا پھنس گیا تمہاری ران نہیں پھنسی!

بندوں کا عشق اُس وقت تک کامل نہیں ہوتا جب تک کہ آدمی عمل ِ صالح کے ساتھ برے اعمال سے بچے کیونکہ نیک اعمال کرنے میں تو بندے کو مزہ آتا ہے ، لیکن یہاں گناہوں کو دبا نا بڑا مشکل کام ہے جب آدمی یہ کام کرلیتا ہے تواُس کا عشق کامل ہوتا ہے۔ حضرت مولانا ابرار الحق صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی بیان کردہ ایک مثال ارشاد فرمائی۔

حرام خواہشات کو دبانے سے اللہ تعالیٰ کا عشق مکمل ہوتا ہے۔ کیونکہ ولایت کی بنیاد نافرمانی کی باتوں کو چھوڑنا ہے

جو کچھ ہے سب اللہ تعالیٰ کی عطا ہے !بندے کا کمال نہیں ہے!

جو ہر وقت مال کی دھن میں لگا ہو اور اللہ کو بھول جائے ، 

دنیا ہاتھ میں ہو جیب میں ہو ، جسم پر بھی خوب لگاؤ بس دل میں نہ رکھو، اس سے ایسا دل نہ لگاؤ کہ اللہ تعالیٰ کو بھول جاؤ۔ دل میں جب ہے جب وہ اللہ سے غافل کردے۔ دنیا اللہ سے غافل ہونے کا نام ہے۔

اللہ تعالیٰ کے لئے تڑپنے ایسی لذت ہے کہ اللہ والے ہی جانتے ہیں۔

حضرت والا سراپا محبت تھے۔

دنیا سب فانی ہے ! جو چیزیں اللہ تعالیٰ کی یاد میں معین ہیں وہ دنیا نہیں ہیں !

اصل ذکر یہ ہے کہ اللہ کو ناراض نہ کرو!

کامل اللہ کا دیوانہ وہ ہوتا ہے جو دیوانہ ساز بھی ہو!! یعنی دوسروں کو بھی اللہ کا دیوانہ بنادے،کامل اللہ والا وہ ہوتا ہے  جس سے دوسرے بھی اللہ والے ہو جائیں۔

احسان کیا ہے اَنْ تَعْبُدَ اللّٰہَ کَاَنَّکَ تَراہُ فَاِنْ لَّمْ تَکُنْ تَراہُ فَاِنَّہٗ یَرَاکَ

فسق کہتے ہیں نافرمانی کو! اور نافرمان کا چہرہ ہی فسق کا ترجمان ہوتا ہے۔

جس فعل کی ابتداء یعنی بدنظری ہی غلط ہو  تو اُس کی انتہاء کیسے صحیح ہوگی۔

ابتداء میں ہی ہلکے سے میلان سے  ڈر جاؤ، دل کا جائزہ لیتے رہو، دل کو سونے تولنے والی ترازو بنالو! کہ ذرہ سے سانس سے ہل جاتی ہے۔ جس کی طرف ذرہ برابر کشش ہورہی ہو اور ہلکا سا خیال بھی رہتا ہو تو اُس ہی وقت بند لگا دو شروع میں ہی اُس کو روک دو اور یہ اُسی وقت ہوگا جب دل کا جائزہ لیا جائے۔

 

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries