اتوارمجلس ۱۲۔اکتوبر ۲۰۱۴ء۔عشق مجازی ابتداء تا انتہاء گناہ ہی گناہ ہے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مجلس کے آغاز میں  جناب اثر صاحب دامت برکاتہم نے اپنے اصلاحی اشعار پیش فرمائے۔تقریباً ۲۰ منٹ بعد حضرت والا دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے اور حاضرین کو سلام فرمایا ، نشست پر تشریف فرما ہوئے اور اثر صاحب سے فرمایا کہ اشعار مکمل کر دیجئے ۔ اثر  صاحب کے اشعار کے بعد حضرت اقدس دامت برکاتہم نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ  کی کتاب’’ ارشاداتِ دردِ دل ‘‘  سے     ملفوظات پڑھ کر سنائے،آخر تک یہی معمول رہا ۔

ملفوظات

ہر وقت دل کا جائزہ لیتا رہے  ، ایک ذرہ بھی  اگر غیر اللہ کی طرف میلان ہے تو یہ ایک ذرہ   بھی تعلق مع اللہ کو کم کردے گا۔

جس قدر غیر  اللہ سے قریب ہو گے اُس قدر ہی اللہ سے دور ہوجاؤ گے۔

ایک دفعہ جس کا ایک آنسو بھی اللہ کی راہ میں قبول ہوجاتا ہے تو وہ اگر کبھی بھٹکتا بھی  ہے تو اللہ تعالیٰ اُس کو ڈھونڈ کر واپس لے آتے ہیں ۔

 حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کا ارشاد: بس دل میں  غیر اللہ نہ ہو تو پھر سارے عالم میں اللہ ہی اللہ نظر آئے گا۔

مولانا منصور الحق ناصر صاحب دامت برکاتہم  نے بتایا تھا کہ ہم نے یہ حدیث ’’  زنا العین النظر‘‘ پڑھی بھی تھی اور پڑھائی بھی تھی حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی صحبت کی برکت سے بدنظری بچنے کی توفیق ہوئی۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries