مجلس ۱۲۔اکتوبر ۲۰۱۴ء۔نظر کی حفاظت سببِ رحمتِ الٰہیہ ہے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

حضرت والا شروع میں سے مجلس میں رونق افروز تھے۔مجلس کے آغاز میں جناب   رمضان صاحب نےحضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم   کے  وہ اشعار پیش فرمائے  جو حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی محبت میں حضرت نے کہے تھے۔ جناب رمضان صاحب نے بہت ہی درد سے یہ اشعار پیش فرمائے، تقریباً ۱۶ منٹ یہی سلسلہ رہا۔ بعد ازیں حضرت اقدس دامت برکاتہم نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ  کی کتاب’’ ارشاداتِ دردِ دل ‘‘  سے     ملفوظات پڑھ کر سنائے،آخر تک یہی معمول رہا ۔

ملفوظات

ہمارے سلسلہ میں  کرامات تو زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی بلکہ جس سے یہ سب حاصل ہوتا ہے اُس کی کوشش کرو یعنی تقویٰ ، گناہوں کو بچنا !!

نظر کی حفاظت سببِ رحمت ہے!

بدنظری سے راہِ سلوک نہایت دشوار ہوجاتی ہے۔کیونکہ اس لعنتی فعل سے  اللہ تعالیٰ کی رحمت سے دوری ہوجاتی ہے۔

جس کی طرف نفس کو ذرہ برابر میلان ہو اُس سے بہت احتیاط کرو!

حضرت والا  رحمۃ اللہ علیہ مجدد تھے ، نفس کی باریک سے باریک چالیں بھی پکڑ لیتے تھے ، اس پر کئی واقعات بیان فرمائے۔

ہر وقت نفس کا جائزہ لیتے رہو کہ یہاں کیوں دیکھا ! جو ڈرائیور ہو  وہ تو بقدرِ ضرورت ایسا دیکھ لے جیسے راستے میں گذرتے ہوئے پیڑ آتے ہیں  اُن کو دیکھتے ہیں لیکن اُس کے پتے نہیں گنتے!  لیکن جو ڈرائیور کے ساتھ ہو وہ بالکل نہ دیکھے!

اللہ والے  اللہ تعالیٰ کی شانِ ستاریت کے مظہر ہیں یعنی وہ بھی بندوں کے عیوب دوسروں پر ظاہر نہیں کرتے!

 

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries