مجلس۸ اکتوبر۲۰۱۳ء۔ حضرت تائب صاحب نے اپنے اشعار سنائے۔۔ پھر ملفوظات خزائن معرفت و محبت اور تشریح حضرت کی زبانی، حضرت والا  رحمہ اللہ کے یاد

مجلس کی جھلکیاں:

  • حضرت اقدس کے حکم پر حضرت تائب صاحب دامت برکاتہم نے اپنے اشعار سنائے( جادہء شوق کا  ہے کھٹن لیکن  ۔۔۔۔ منزلوں کا سکون ہے اس میں)حضرت نے بہت تعریف فرمائی، دوبارہ سنا ۔ اور حاضرین کو بھی بہت لطف آیا، سبحان اللہ۔۔۔ ماشااللہ کی آوازیں بلند ہوگئیں۔
  • پھر خزائن معرفت و محبت سے ملفوظات پڑهے گئے یہ حضرت والا رحمہ اللہ کےتقریبا ۴۴سال پرانے ملفوظات ہیں جو ہمارے حضرت والا  حضرت میر صاحب دامت برکاتہم نے جمع فرمائیں ہیں۔
  • وَاَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّہٖ وَنَہَی النَّفْسَ عَنِ الْہَویٰ۝فَاِنَّ الْجَنَّۃَ ہِیَ الْمَاْویٰ۝یعنی   جو اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرا اور اپنے نفس کو گناہوں سے روکا تو اس كا ڈهکا نہ  جنت ہے۔ اس كی الہامی تشریح میں  حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا  کہ آیت کی ترتیب بتا رہی ہے  کہ جو اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرتا ہے وہی اپنے کو گناہوں سے روکتا ہے اور اُسی کا ڈھکانہ جنت ہے ۔ ۔
  • امیروں کو غریبوں کا ممنون ہونا چاہیے کہ وہ ان کی کرنسی کو آخرت میں Transferكروا دیتے هیں۔
  • گمراہ لوگوں کا تھرمامیٹر، بہت عجیب بات ۔ جو شخص اہل اللہ سے عِناد رکھتا ہے یہ تھرما میٹر ہے کہ وہ گمراہ ہے۔ اہل اللہ سے عِناد سے سوء خاتمہ کا اندیشہ، ایک وکیل صاحب کا عبرت ناک واقعہ جو اہل اللہ سے عناد اور اعتراض کے عادی تھے۔
  • ایک بزرگ نے فرمایا کہ حضرت والا کے مریدوں کی آپس میں محبت سے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی اجمعین کی آپس میں محبت کی یاد تازہ ہوگئی۔ پھر حضرت نے اثر صاحب کا یہ شعر فرمایا: جس شخص کو دیکھو یہاں شیر و شکر ہے  ۔  ۔  یہ حضرت والا کی محبت کا اثر ہے۔
  • حضرت نے فرمایا کہ تائب صاحب کی اشعار حضرت والا رحمہ اللہ کے تصدیق یافتہ ہیں اور حضرت نے ان کا نام عندلیب خانقاہ رکھا تھا۔ آخر میں حضرت والا کی فرمائش پر حضرت تائب صاحب نے اپنے وہ اشعار سنائے جنہیں سن حضرت والا شیخ العرب والعجم عارف باللہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ نے تائب صاحب کو اپنے سینہء مبارک سے لگا لیا تھا۔ ( اے رونق حیات نہ دھوکے میں لا مجھے۔ ۔ ۔ ۔۔ سورج کا ہم نشیں ہوں د یا مت دیکھا مجھے)
  • آج مختصر مجلس ہوئی آخر میں حضرت والا نےاختتامی دُعا فرمائی۔

محفوظ کیجیے

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries