مجلس۹ اکتوبر۲۰۱۳ء۔ گناہوں کے دنیاوی نقصانات بھی ہوتی ہیں۔ بدنظری کی تباہ کاریاں اور ان کا علاج۔۔ اللہ کو ناراض کرنے کی ہمت ہی کیسے ہوتی ہے؟ درد بھری نصیحت

مجلس کی جھلکیاں:

  • آج الحمد للہ طویل مجلس تقریبا ۵۵ منٹ کی ہوئی اور حضرت اقدس حضرت میر صاحب دامت برکاتہم شروع ہی  سےمجلس میں رونق افروز تھے۔
  • حضرت والا کے حکم پر  ممتاز صاحب)خلیفہ حضرت والا رحمہ اللہ (نے کتاب خزائن معرفت و محبت  سے ملفوظات پڑھنا شروع کیےیہ کتاب حضرت والا رحمہ اللہ کےتقریبا 40 سال پرانے ملفوظات پر مشتمل ہے جو ہمارے حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم نے جمع فرمائی ہے۔
  • آیت   قَدْ نَرَىٰ تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاءِ ۖ کا جملہ فعلیہ سے نازل ہونے کا راز۔۔ ۔ ترجمہ:" اے نبی ہم آپ کا چہرہ بار بار آسمان  کی طرف اُٹھنا دیکھ رہے ہیں"  ۔۔فَإِنَّكَ بِأَعْيُنِنَا ۖاے نبی آپ دواما ً  ہمارے نگاہوں کے سامنے ہیں۔ اس کو جملہ اسمیہ سے نازل فرمایا۔ ۔عظیم الشان علمی مضمون۔قرآن کا اعجا ز ہے کہ موقع کے اعتبار سے جملوں کا استعمال ہوا ہے۔
  • حضور  صلی اللہ علیہ وسلم کا قبلہ کی تحویل کے حکم کے انتظار میں بار بار آسمان کی طرف دیکھنے پر اللہ تعالی کو پیار آگیا، اس کو قرآن مجید میں نازل فرمادیا، یہ حضور  صلی اللہ علیہ وسلم کی شان  ِ محبوبیت کی علامت ہے۔
  •  ہرگناہ سے دونوں جہان کا نقصان ہوتا ہے۔یعنی گناہ سے آخرت کا تو نقصان ہوتا ہی ہے دُنیا کا بھی نقصان ہوتا ہے۔ حضرت میر صاحب دامت برکاتہم نے  اس ملفوظ کی تشریح میں فرمایاکہ حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا تھا کہ" میں ہر گناہ میں بیان کرسکتا ہوں کہ اِس میں کیا دُنیا کا نقصان ہے"
  • جیسے بدنظری سے جسم سے مادہ منویہ سرک جاتا ہے اور پھر واپس نہیں جاتا کسی نہ کسی طرح نکلتا ہے،  بار بار بدنظری سے مذی بھی نکلتی رہتی ہےجس سے ضعف بڑھتا ہے ، کمزوری ہوجاتی ہے، کمر میں درد رہتا ہے، بیوی کے قابل نہیں رہتا ، نا مردہوجاتا ہے۔۔۔۔ بدنظری کے دیگر نقصانا ت بیان فرمائے۔
  • پھر یہ شعر فرمایا:  جسے بھی عشق سے پالا پڑا ہے   ۔ ۔ اُسے بس سنکھیا کھانا پڑا ہے
  •  اسی طرح ہر گناہ  جیسے غیبت سے بچنا،  غیبت کا کفارہ کیا ہے ؟ تشریح
  • عجیب شعر :  ہم دیکھتے رہے اخلاص سے لیکن  ۔ ۔ وہ دیکھتے رہے ہمیں مشکوک نظر سے
  • اللہ تعالی کی ناراضگی دوزخ سے بڑھ کر ہے ، اور رضائے الہی جنت پر مقدم ہے، حضو ر صلی اللہ علیہ وسلم کی دُعا  اَللّٰهُمَّ إنِّیْ اَسْئَلُکَ رِضَاکَوَالْجَنَّة وَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ غَضَبِکَ وَالنَّارِکی تشریح
  •  ہر گناہ سے اللہ تعالی ناراض ہوتے ہیں ۔ چھوٹی سے چنگاری بھی آگ لگادیتی ہے۔۔
  • اللہ تعالی کو ناراض کرنے کی ہمت ہی کیسے ہوتی ہے؟ ۔۔۔۔ یہ بات حضرت والا حضرت میر صاحب نے عجیب درد بھری انداز میں ارشاد فرمائی حاضرین پر رقت طاری ہوگئی
  • جسم کے حرام تقاضے اگر ویران ہوتے ہیں تو روح کو سکون ملتا ہے۔
  •  حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا کمالِ اعتدال۔
  • حضرت والا رحمہ اللہ کا اعتدال اور حکمت کا واقعہ۔مغلوب الحال ہونا کمال نہیں حال پر غالب ہونا کمال ہے۔
  •  روحانی Import  / Export  عجیب پیار بھرے انداز میں حضرت والا رحمہ اللہ نے ایک صاحب کو آخرت کی طرف متوجہ فرمایا۔
  •  تقوی کے انعاما ت کا بیان قرآن پاک کی روشنی میں
  • حضرت والا رحمہ اللہ کے حالات ۔ شروع شروع میں بھی حضرت مطب پر صرف آدھا گھنٹہ بیٹھتے تھے ، اس پر بھی اللہ تعالی نے دُعا کرتے تھے  " یا اللہ میرا دل دُنیا کے کاروبار میں نہیں لگتا، اپنے نام کی برکت سے مجھے دو روٹی دے دیجیے"  حضرت میر صاحب دامت برکاتہم نے فرمایا کہ حضرت والا نے یہ دُعا ۱۲ سال فرمائی ۔ پھر تو آپ لوگوں نے دیکھا کہ حضرت والا کے پاس کسی چیز کی کمی نہیں تھی۔
  • حضرت میر صاحب نے فرمایا کہ میں نے حضرت والا کے ساتھ وہ وہ نعمتیں کھائی ہیں کہ وہ بڑے بڑے بادشاہوں کو بھی میسر نہیں تھیں۔ جو اللہ پر مرتا ہے تو کیا اللہ تعالی اُسے یونہی چھوڑ دیں گے۔
  • دین نیت کرنے سے ملتا ہے اور رزق کا وعدہ اللہ تعالی کا ہے اور وہ مقر ر ہے ۔
  • ایک بزرگ کا واقعہ ، اپنے بیٹے کو اعلی تعلیم دلوائی لیکن دین کی زیادہ فکر نہیں کی آخر وہ بیٹا وبال جان بن گیا۔ نہایت سبق آموز بات۔
  • اس طویل مجلس کے اختتام پر حضرت والا نے درد بھری انداز میں دُعا فرمائی۔

محفوظ کیجیے

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries