مرکزی بیان ۱۸     جون  ۲۶ء:دین کی سمجھ اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت ہے  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی*

*بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

07:36) بیان سے پہلے جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعارپڑھے۔۔۔ دل تباہ میں فرماں روائے عالَم ہے

تباہ ہو کے جو دل تیرا محرمِ غم ہے اُسے پھر اپنی تباہی کے غم کا کیا غم ہے

ہزار خونِ تمنّا ہزارہا غم سے دلِ تباہ میں فرماں روائے عالَم ہے

مجھے اس عالَمِ رنگ و بو سے کیا مطلب مری حیات تو بس آپ ہی کا اِک غم ہے

خرد کے سامنے گرچہ ہیں صد ہزار عالَم نگاہِ عشق میں تیرا ہی ایک عالَم ہے

جو آپ خوش ہیں تو ہر سُو بہار کا عالَم وگرنہ سارا یہ عالَم ہی عالَمِ غم ہے

جو خوش ہیں آپ تو عالَم ہمارا عالَم ہے نہیں تو اپنا بھی عالَم تباہ و برہم ہے

یہ پوچھتا ہے مرے دل میں اب ترا جلوہ کہاں ہے اور کدھر آرزو کا عالَم ہے

نظامِ ہوش کا اخترؔ ہے اب خدا حافظ ہماری روح کہیں ماورائے عالَم ہے

07:36) بیان کاآغاز ہوا۔۔۔کسی کو حقیر نہ سمجھنے پر نصیحت اور سفر کے دوران ایک صاحب کی بات جو بڑی پوسٹ پر ہونے کے باوجود اتنے مٹے ہوئے تھے۔۔۔

15:44) سفر کی کچھ کارگزاری۔۔۔تزکیہ نفس سے متعلق ایک صاحب کی بات جو چترال میں ملے تھےاور تزکیہِ نفس سے متعلق نصیحت۔۔۔

اس سفر میں ماشاء اللہ بہت لوگ ملے نوجوان بھی بوڑھے بھی اور دُور دُور بیانات میں شریک ہوئے اور دین کی ایسی تڑپ کہ انسان کسی کو کیا حقیرسمجھے۔۔۔

ایک بوڑھے بابا کا تذکرہ جنہوں نے بہت زیادہ محبت دی۔۔۔ دین کے سب شعبوں سے محبت کرنا ہمارا ایمان ہے۔۔۔البتہ سب کا اخلاص ملے گا تزکیہ ِ نفس سے۔۔۔

34:11) توبہ کے لیےحضرت والا رحمہ اللہ کا ایک عجیب جملہ۔۔۔

تسبیح اُٹھامصلی ٰ بچھاآنکھوں کو رُولاحق تعالیٰ کو منا

35:28) تصویر کشی کا فتنہ۔۔۔

39:03) دین بڑا آسان اور مزیدار ہے ہم نے خودمشکل بنایا ہوا ہے۔۔۔

44:14) صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین سے محبت ہمارا ایمان ہے۔۔۔

45:16) حدیث شریف۔۔۔ اَللّٰہُمَّ اجْعَلْنِیْ صَبُوْرًا وَّاجْعَلْنِیْ شَکُوْرًا وَّاجْعَلْنِیْ فِیْ عَیْنِیْ صَغِیْرًا وَّفِیْ اَعْیُنِ النَّاسِ کَبِیْرًا اے اللہ! مجھے بہت زیادہ صبر کرنے والا اور بہت زیادہ شکر کرنے والا بنا دیجئے اور میری نظر میں آپ مجھ کو چھوٹا دکھائیے اور مخلوق کی نظر میں آپ مجھ کو بڑا دکھائیے۔

میری نظر میں مجھ کو صغیر رکھئے لیکن بندوں کی نظر میں کبر کردیجئے تاکہ ہم جب کوئی دین کی بات پیش کریں تو وہ سر آنکھوں پر قبول کرلیں۔ اس لیے دین کے خادموں کو یہ دعا ضرور مانگنی چاہیے کیونکہ اُمت میں اگر ان کی عزت و قدر و منزلت نہیں ہوگی تو پھر ان کی بات کی اہمیت نہیں ہوگی لہٰذا جب مخلوق تعریف کرے تو شکر کرو کہ اللہ نے یہ دعا قبول فرمالی کہ مخلوق میں ہمیں بڑا دکھارہا ہے لیکن اپنے کو بڑا سمجھنا حرام ہے۔۔۔

47:37) دین کی سمجھ بڑی چیز ہے۔۔۔

48:53) علماء اور طلباء کا بڑا اُونچا مقام ہے ان کو حقیر مت سمجھیں۔۔۔

52:44) علماء ربّانیّن کون لوگ ہیں؟۔۔۔

56:23) دین کی سمجھ اللہ کا بڑا انعام ہے۔۔۔ دین کی سمجھ سے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ کا 1991 کا ایک مضمون پڑھا گیا۔۔۔ دین کی سمجھ سے متعلق مزید حضرت والا رحمہ اللہ کا مضمون پڑھا گیا۔۔۔

01:15:17) علماء طلباء اور حفاظ کا مقام بڑا اُونچا ہے اس لیے اُن کو حقیر نہ سمجھیں۔۔۔

01:21:32) علمِ دین سے متعلق حضرت امام شافعی رحمہ اللہ کا ملفوظ۔۔۔ حضرت امام شافعی رحمہ اللہ نے علمِ دین کیسے حاصل کیا ؟واقعہ۔۔۔

01:25:44) علماءکے لیے سرکاری ملازمت کرنا ایک صاحب کو نصیحت ۔۔۔

دورانیہ 1:25:45