دینی سفر بیان صبح  ۶   جولائی   ۲۶ء:برکت والا طالب علم کون ہے ؟

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

سارے عالم میں پھر پھر کے یارب ...............تیرا دردِ محبت سنائیں

تیرا دردِ محبت سنا کر ..................سارے عالم کو مجنوں بنائیں

الحمدُللہ احباب کوصبح تقریباً چار بجے نمازکےلیے بیدارکردیا تھایہاں فجرکی نماز 4:30 پرتھی،ماشاء اللہ حضرت والادامت برکاتہم جیسا کہ معمول ہےرات کتنی بھی دیر ہوجائے لیکن فجرکی اذان سے پہلے ہی بیدار ہو جاتے ہیں ماشاءاللہ سفرمیں بھی یہی معمول ہے اللہ تعالیٰ نظر سے بچاے ،حضرت والااذان سے  کچھ دیر بعد ہی مسجدتشریف لے گئے اور اوراپنے معمولات وغیرہ کیے پھر بعد فجرمجلس ہوئی جس میں والدین کےحقوق اوروالدین کوستانے کاو بال اس پرحضرت والانےاہم نصیحتیں اورسبق آموز واقعات بیان فرمائے

یہ مجلس تقریباً 55منٹ کی ہوئی،مجلس کے بعدلوگوں نے حضرت والا سے ملاقات کی اورکافی محبت کااظہارکیااورماشاء اللہ حضرت والاکے بیانات اوردیگراصلاحی معاملات سے متعلق بھی لوگوں نے رجوع کیاپھررہائش گاہ میں ناشتے کاانتظام تھاناشتے کےبعداحباب کوآرام کافرمایاگیااورحضرت والاتقریباً 7بجے آرام کے لیے تشریف لے گئےآج ساڑھے گیاراایک مدرسے میں بیان تھا جوکچھ فاصلے پر تھااس لیے احباب کو10:15ہی بیدار کردیا تھا تاکہ اُٹھ کرتیاری کرلیں اورقافلہ گیارا بجے بیان کے لیے روانہ ہوااورماشاء اللہ آج یہاں کاموسم بڑا ہی خوشگوار ہے

بیان کے لیےآتے ہوئےبارش شروع ہوگئی احباب اللہ تعالیٰ کی اس نعمت سے خوب لطف اندوز ہوئے اور بیان بھی ایک پہاڑ پرتھابہت حسین منظر تھا،اللہ تعالیٰ یہاں کاآناقبول فرمائے حضرت والااورتمام احباب کوعافیت سےرکھے اورحضرت والاکے دردِ دل کوچاروں عالم میں پھیلادے اورہم میں سے کسی کومحروم نہ فرمائے۔امین

تقریباً11:35 پر بیان کاآغاز ہوا۔ بیان نمبر:3۔ 11:30بیان تاریخ:۔06.07.26 *عنوان:برکت والاطالب علم کون ہے؟ * بمقام:جامع صدیقیہ گلفام ٹاؤن اپر میاندی سیری ایبٹ آباد۔ بیان:۔عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

بیان کے اہم نکات: علم تقویٰ اورعلماءِ ربّانیین۔۔۔ برکت والاطالب علم کون ہے؟۔۔۔ گہرا دوست کون ہے؟۔۔۔ بڑےبڑےبال رکھنا۔۔۔اپنے بزرگوں کے طریقوں کودیکھیں۔۔۔ موبائل اورحافظِ قرآن،عالم جمع نہیں ہوسکتے اورنہ ہی اس موبائل کی وجہ سےیکسوئی ہوسکتی ہے۔۔۔ بےریش لڑکوں سے احتیاط پر اہم نصیحتیں۔۔۔ ایک نظرسے کیا ہوتاہے؟برصیصہ کاواقعہ۔۔۔ موبائل کانشہ بڑاہی خطرناک ہے۔۔۔ برکت والاطالب علم کیسے بنیں گے؟۔۔۔ ادب اوربالخصوص اُستادکےادب کی اہمیت۔۔۔ اُستاد کےادب سے متعلق اکابرین کے واقعات۔۔۔ بیان کے بعد دُعا۔۔۔

دورانیہ 1:06:51