دینی سفر بیان فجر ۷ جولائی ۲۶ء:قرآن پاک کو سیکھ کر پڑھیں ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں سارے عالم میں پھر پھر کے یارب ...............تیرا دردِ محبت سنائیں تیرا دردِ محبت سنا کر ..................سارے عالم کو مجنوں بنائیں الحمدُ للہ گزشتہ رات بعد مغرب مرکزی جامع مسجدرحمانیہ کیہال ایبٹ آبادمیں بہت اہم بیان ہوا بالخصوص قلب سلیم اورشرعی پردے کی اہمیت سے متعلق بہت نافع بیان تھاماشاء اللہ مسجد بہت بڑی تھی اور مجمع بہت زیادہ تھاپوری مسجد بھری ہوئی تھی اس بیان میں خواتین کابھی انتظام تھابیان کے شروع ہی سے حضرت والا نے خواتین کوپردے اورنظرکی حفاظت سے متعلق نصیحتیں فرمائیں بیان کے بعدعشاء نماز اداکی گئی نماز کے بعدحضرت والانے لوگوں سےمصافحہ کیالوگوں نےکافی محبت کااظہارکیا ،حضرت والارحمہ اللہ کی کتابیں تقسیم کی گئی اورلوگوں نےبیانات ڈلوائے،ماشاء اللہ موسم بہت خوشگوارتھابیان میں آتے وقت جوبادل آئے تھے وہ برس چکے تھےاورروڈ پرہرجگہ پانی تھاموسم کافی ٹھنڈا ہوگیاتھااورمسلسل فوارپڑ رہی تھی رہائش گاہ پہنچ کرکھانے کانظم ہوااورپھراس کے بعدحضرت والا کی مجلس ہوئی جس میں نصیحت اورہنسی مزاح چلتی رہی تقریباً1:30بجےحضرت والااوراحباب نےآرام کیاصبح 4 بجےاحباب بیدارہوگئےحضرت والاماشاء اللہ اپنے معمول کےمطابق اذان کے بعدمسجدتشریف لے گئےسنت اداکرنے کے بعداپنے معمولات کیےپھرفجرنماز کےبعدبیان ہوا ایبٹ آباد میں آج یہ آخری بیان ہے ان شاء اللہ صبح 10:30 قافلہ یہاں سے روانہ ہوجائے گااللہ تعالیٰ یہاں کا آناقبول فرمائے نافع فرمائےاورسب کی حفاظت فرمائے۔امین بیان نمبر:6۔ بعدفجر بیان تاریخ:07.07.26۔ *عنوان:قرآنِ پاک کوسیکھ کرپڑھیں۔ * بمقام:مرکزی جامع مسجد الحبیب منڈیاں ایبٹ آباد۔ بیان:۔عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بیان کے اہم نکات: روزانہ سو دفعہ کلمہ شریف پڑھنے کے فضائل۔۔۔ اللہ تعالیٰ کوناراض کرنادوزخ سے کم نہیں۔۔۔ چین سکون اور اطمینان اللہ تعالیٰ کی یاد سے ملے گا۔۔۔ والدین کومت ستائیں۔۔۔ اللہ تعالیٰ کی معرفت اورپہچان کیسے حاصل ہوگی؟۔۔۔ اللہ کاپیارااوردوست کون ہے؟۔۔۔ شرعی پردہ اورنظر کی حفاظت۔۔۔ دین میں حُسنِ اخلاق کی بہت اہمیت ہے۔۔۔ مجلس ذکر۔۔۔ قرآن پاک کوصحیح پڑھنافرض ہے۔۔۔ دُعا۔۔۔ دورانیہ 45:40 | ||