دینی سفر صبح ۷    جولائی   ۲۶ء:اللہ تعالیٰ کے عاشقوں کی قوم  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

سارے عالم میں پھر پھر کے یارب ...............تیرا دردِ محبت سنائیں

تیرا دردِ محبت سنا کر ..................سارے عالم کو مجنوں بنائیں

آج بعد فجرمرکزی جامع مسجد الحبیب منڈیاں ایبٹ آبادمیں آخری بیان تھااس بیان میں قرآن پاک کی تصحیح کےحوالے سے اہم ملفوظات بیان ہوئےبیان کے بعدحضرت والانے لوگوں سے الوداعی ملاقات کی اورپھراپنی رہائش گاہ تشریف لے گئےناشتے کانظم ہواآج چونکہ یہاں سے جاناہے اس لیے سب احباب نے ناشتہ کرکہ آرام کیااورحضرت والابھی تقریباً6:30 تک آرام کے لیے تشریف لےگئے9:30تک احباب نےبیدارہوکرتیاری کی سامان وغیرہ گاڑیوں میں رکھااورپھرحضرت والاکے ساتھ10:15قافلہ شنکیاری کے لیےرہائش گاہ سے روانہ ہوا

یہاں کےمیزبان جناب مولانااحمدجان صاحب اوران کےساتھیوں نےہرطرح سےحضرت والااوراحباب کابہت خیال رکھاحضرت والانے بھی مولاناسے آخری ملاقات کے وقت شکریہ ادا کیااللہ تعالیٰ مولانااوران کےساتھیوں کی خدمت کو قبول فرمائے

،قافلہ تقریباً11:30 دارالعلوم جامعہ حسینیہ شنکیاری پہنچا،ماشاء اللہ ایبٹ آبادسےمانسہرہ آتے ہوئےراستے میں اُونچے اُونچے پہاڑ اوران پربڑےبڑےدرخت اورسرسبزا دیکھائی دے رہاتھابہت ہی خوبصورت نظارہ تھاہرطرف قدرت کےکرشمے دیکھائی دے رہے تھےاس نظارے کودیکھ کردن بدن اللہ تعالیٰ کی معرفت بڑھتی جارہی ہے

تقریباً11:45 پربیان کاآغاز ہواماشاء اللہ کافی بڑا مدرسہ ہےکافی طلباء اورلوگ حاضر تھے اورخواتین کابھی شرعی پردے سے انتظام تھا۔۔۔

بیان نمبر:7۔ دن 11:30 بیان تاریخ:07.07.26۔ *

عنوان:اللہ تعالیٰ کے عاشقوں کی قوم اوراس کی نشانیاں۔ *

بمقام:دارالعلوم جامعہ حسینیہ شنکیاری مانسہرہ۔

بیان:۔عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

بیان کے اہم نکات: تصویرکشی کافتنہ یہ دجالی فتنہ ہے۔۔۔ نظرکی حفاظت کتنی ضروری ہے۔۔۔ اسمارٹ فون اوراس کی تباہ کاریاں۔۔۔ حرام عشق اللہ کاعذاب ہےحرام عشق والے کوکبھی چین حاصل نہیں ہوسکتااس کی زندگی تلخ ہوجاتی ہے۔۔۔ بیویوں کے حقوق اور نیک شوہر ۔۔۔ لوگ ہیں۔۔۔Vip علماء اورحفاظ یہ خواتین کامردوں سے پڑھنااورخواتین کاہاسٹل، اپنے اکابرین کی باتوں پر عمل کیوں نہیں کرتےاس کے نقصانات کتنے ہیں؟۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے عاشقوں کی قوم اوراس کی نشانیاں۔۔۔ بیٹیوں کی پیدائش پر منہ مت سکیڑیں یہ تو جنت کی فیکٹریاں ہیں بس ان پرمحنت کریں اور رابعہ بصریہ بنائیں۔۔۔ تکبربڑا ہی خطرناک مرض ہے۔۔۔ تواضع عاجزی اوراخلاص یہ بہت عمدہ صفات ہیں۔۔۔ اللہ تعالیٰ کےراستے کے مجاہدےاوران کی تفسیر۔۔۔ علماء اور ائمہ حضرات اورمساجد کے خادمین کا خیال رکھنا چاہیے ان پر خرچ کرناچاہیے یہ بھی صدقہ جاریہ ہے۔۔۔ اللہ تعالیٰ کےعاشق مخلوق کی ملامت کی پرواہ نہیں کرتے۔۔۔ بے ریش لڑکوں سے احتیاط اور حضرت والارحمہ اللہ کی خاص نصیحت۔۔۔ بیان کے آخر میں دُعا۔۔۔

دورانیہ 1:27:19