مجلس۵دسمبر ۲۰۱۵ء:مقصدِ حیات اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا ہے!!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مجلس کے آغاز میں مرشدی و مولائی حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کا وعظ’’دارِ فانی میں بالطف زندگی‘‘  پڑھ کر سنایا، اور درمیان درمیان میں تشریح بھی فرمائی ، یہ سلسلہ تقریباً ۲۰ منٹ جاری رہا، بعد ازیں حضرت کے حکم پر مفتی عبد الکریم صاحب نے حضرت والا شیخ العرب والعجم مجددِ زمانہ مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے درد بھرے اشعار پرسوز آواز میں سنائے، اشعار کے بعد حضرت شیخ دامت برکاتہم نے  بہت ہی اہم نصائح ارشاد فرمائیں نیزسنتوں کی تعلیم کتاب’’ پیارے نبیﷺ کی پیاری سنتیں‘‘ سےفرمائی۔ بیان کے بعد  مصطفیٰ صاحب نے بچوں کو نصیحت پر مشتمل بھائی ریحان طائر کےبہت ہی نصیحت آموز  اشعار  پیش کئے۔ مجلس کے آخر میں ٹیشن و ڈیپریشن کے مریضوں کے لئے  پُرلطف مزاح کی مجلس بھی ہوئی۔ آج کی مجلس کا دورانیہ ایک گھنٹہ ۲۶منٹ رہا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries