اتوارمجلس۶دسمبر ۲۰۱۵ء:مایوسی کا علاج !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مجلس کے آغاز میں شیخ العرب والعجم مجددِ زمانہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا مختصر بیان سنوایا گیا۔ بیان   کے بعد   مرشدی و مولائی حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم نے مجلس فرمائی، مجلس کے دوران حضرت کے حکم پر جناب رمضان صاحب نے حضرت مولانا منصور الحق ناصر صاحب دامت برکاتہم کےاشعارپیش فرمائے، بعد ازیں حضرت شیخ دامت برکاتہم نے جناب رمضان صاحب سےحضرت اثر صاحب دامت برکاتہم کے اُن اشعار کی فرمائش کی جو انہوں نے بڑے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ  کے فراق میں کہے ہیں، جناب رمضان صاحب نے بہت درد بھرے انداز میں اشعاربعنوان’’جب راہِ گلستاں میں اکثر جب گلشن چورنگی آتی ہے۔۔ اک چاند سے روشن مرشد کی وہ صورت یاد دلاتی ہے‘‘  پڑھے۔  پھر دوبارہ مولانا منصور صاحب کے اشعار سنائے۔  حضرت نے مختصر تشریح فرمائی ۔ اشعار کے بعد پیارے حضرت دامت برکاتہم نے مایوسی کے علاج  پر مشتمل حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے اہم ملفوظات پڑھ کر سنائے۔ اور اِس ضمن میں بہت درد بھرا بیان فرمایا۔  مجلس کے اختتام کے قریب جناب سلمان سیف صاحب نے بھی مولانا منصور صاحب دامت برکاتہم کے اشعار حضرت کے حکم پر پیش کئے ۔ مجلس کے ختم پر حضرت شیخ دامت برکاتہم بہت درد بھری دُعا روتے ہوئے فرمائی، حاضرینِ مجلس بھی اشک بار تھے ۔آج کی پرنورمجلس کا دورانیہ ایک گھنٹہ ۴۷منٹ رہا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries