مجلس۱۳دسمبر ۲۰۱۵ء:اللہ تعالیٰ کے راستے کالذیذ غم!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

پہلے حصے  کےآغاز میں جناب سلمان سیف صاحب نے مولانا منصور الحق ناصر صاحب دامت برکاتہم کے اشعار سنائے، اشعار کے بعد حضرت ممتاز صاحب دامت برکاتہم نےبھی یہی اشعار سنائے اور تشریح میں   اہم ارشادات سےنوازا۔ یہ سلسلہ تقریباً ۵۰ منٹ تک جاری رہا۔ بعداز یں جناب ممتاز صاحب نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے ملفوظات پر مشتمل کتاب’’ مواہبِ ربانیہ ‘‘ سنائی۔ یوں مجلس کا پہلا حصہ اختتام پذیر ہوا، جس  کا دورانیہ ایک گھنٹہ ۶ منٹ رہا۔

مجلس کے دوسرے حصے کے آغاز میں محبی و محبوبی حضرت اقدس شاہ فیروز میمن صاحب دامت برکاتہم کے حکم پر حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ اور  صدیقِ زمانہ حضرت اقدس میر صاحب کے مخلص خادم جناب عامر کمال صاحب دامت برکاتہم نے تقریباً پانچ منٹ’’ کیف عشق ِ الٰہی ‘‘ سلسلہ مواعظِ اختر نمبر ۶۴ سے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کا درد بھرا وعظ سنایا۔

مجلس کے آخر میں حضرت شیخ دامت برکاتہم نے ایک پرمزاح لطیفہ سناکر سب احباب کو خوب خوش فرمادیا۔آج کی مجلس کا کُل دورانیہ  ایک گھنٹہ ۱۶ منٹ رہا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries