مجلس۹جنوری ۲۰۱۶ء:دین بہت پیارا اور آسان ہے! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں مجلس کے آغاز میں جناب سلمان سیف صاحب نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے اشعار سنائے، اشعار کی تشریح مرشدی و مولائی محبی و محبوبی حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم نے فرمائی ، خصوصاً یہ مصرع’’ چند دن خونِ تمنا سے خدا مل جائے ہے‘‘ کی بہت ہی زبر دست تشریح فرمائی۔ بعد ازیں درد بھرا بیان فرمایا ، دورانِ بیان وعظ’’لذتِ اعترافِ قصور‘‘ سے بہت ہی اہم مضامین شیخ کے حقوق سے متعلق پڑھ کر سنائے۔آج کی مجلس کا دورانیہ تقریباً ایک گھنٹہ رہا۔ | ||