مجلس۲۰جنوری ۲۰۱۶ء:خاموش عمل والی تبلیغ سے دل بدل جاتےہیں!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مرشدی  و مولائی محبی و محبوبی حضرت اقدس شاہ فیروز میمن صاحب دامت برکاتہم  آج کی مجلس بہت یادگار اور پردرد تھی، مجلس کے آغاز میں جناب سلمان سیف صاحب نے حضرت حکیم الامت مجدد الملت حضرت تھانویؒ کے اجل خلیفہ حضرت خواجہ عزیز الحسن مجذوب رحمۃ اللہ علیہ کے درد بھرے اشعار سنائے، اشعار کے بعد محبی و محبوی مرشدی و مولائی سیدی و سندی حضرت اقدس صوفی شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم نے بہت ہی درد بھرا بیان فرمایا ،آج حضرت شیخ دامت برکاتہم  پر عجیب کیفیت طاری تھی ، خوب جوش سے ایسا بیانِ درد دل فرمایا کہ  کلیجے منہ کو آگئے، دل ہل گئے، آنکھیں اشک بہانے لگیں اور سینے اللہ تعالیٰ اور حضورﷺ کی محبت سے سرشار ہوگئے، گناہوں سے نفرتِ شدیدہ ہوگئی  اور ایسا محسوس ہوا  کہ  روح عرش اعظم کا طواف کرنے لگیں اور ایسا لگا کہ جذبِ الٰہیہ کی  زبردست ہوائیں چلنے لگیں، وقت گذرنے کا پتہ ہی نہیں چلا،   مجلس کے اختتام پر حضرت شیخ دامت برکاتہم نے روتے ہوئے اختتامی دُعا  بھی فرمائی ۔آج کی پردرد، پرنور اور یادگار مجلس کا دورانیہ تقریباً پونے دو گھنٹے رہا۔ 

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries