یادگارمجلس۱۱    ۔ اپریل۲۰۱۶ء:حضرت والا رحمۃاللہ علیہ کا درد بھرا تذکرہ  !
 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں 

 مجلس کے آغاز میں مصطفٰی بھائی نے مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ کے فارسی اشعار پیش مع ترجمہ پیش کیے، اشعار کے بعد مفتی انوار الحق صاحب نے پیارےنبی ﷺ کی پیاری سنتیں کتاب سے سنتوں کا تکرار کیا اور پھر حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب ’’آداب المعاشرت‘‘ سے چند اہم آداب پڑھ کر سنائے، جس کے بعد محبی و محبوبی مرشدی و مولائی ہمارے آنکھوں اور دل کی ٹھنڈک صدیق وقت حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم نےبہت ہی درد بھری مجلس کا آغاز فرمایا ۔خواتین کو ٹوہ اور تجسس کے بارے میں حضرت شیخ دامت برکاتہم کی انتہائی  درد بھری نصیحتیں فرمائیں، آج کی مجلس کا رنگ ہی دوسرا تھا، محبتِ شیخ ، عظمتِ شیخ ، حقوقِ شیخ پر بہت ہی اہم ملفوظات ارشاد فرمائے۔ حضرت والا شیخ العرب والعجم رحمۃ اللہ علیہ کے عظیم الشان مجاہدات، حضرت شیخ پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ پر حضرتؒ کی فداکاری، جانثاری کا درد بھرا تذکرہ فرمایا  ، حضرت شیخ دامت برکاتہم دوران مجلس بار بار آبدیدہ  ہوجاتےتھے اور حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت میر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں ڈوب جاتے تھے، روتے جاتے تھے، پھر مجلس کے آخر میں مولانا ابراہیم کشمیری صاحب دامت برکاتہم نے جب حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے درد بھرے اشعار بعنوان ’’مجاہداتِ غیر اختیاریہ‘‘ سنائے، ان اشعار میں حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے  غیر اختیاری مجاہدات کا تذکرہ   ہے، ہر ہر شعر حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی داستانِ حیات لیے ہوئے تھا۔حضرت شیخ دامت برکاتہم نے ان اشعار کی درد بھری تشریح فرمائی اور اس ضمن میں حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے مجاہدات کے چند واقعات سنائے جس میں حضرتؒ نے اپنے ستانے والوں ،ایذاء پہنچانے والے دشمنوں  تک کو  نہ صرف معاف کیا، بلکہ احسانات بھی فرمائے ۔۔۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم  اشعار سنتے جاتے تھے ، روتے جاتے تھے، عجیب کیفیت طاری تھی، بہت سے احباب بھی آبدیدہ تھے، بہت پرنور منظر تھا۔ ۔ سبحان اللہ !!۔ آج کی یادگار مجلس کا دورانیہ ایک گھنٹہ ۲۱  منٹ رہا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries