مرکزی بیان ۲۴ دسمبر ۲۰۲۰ :’’مرد و عورت  شانہ بشانہ ‘‘ فتنے کا رَد

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

 00:36) بیان کے آغاز میں جناب سید ثروت صاحب دامت برکاتہم سے حضرت شیخ نے اشعار پڑھنے کا فرمایا۔

04:00) اللہ والے انجام کے اعتبار سے اپنے کو کفار اور جانور سے بھی کم تر سمجھتے ہیں۔

05:16) برصیصہ کتنا بڑا عبادت گذار تھا کیا حال ہوا کفر پر خاتمہ ہوا۔

07:44) برصیصہ کا عبرتناک واقعہ۔۔

08:44) موبائل نے ایسی ایسی تباہیاں کرائیں جس کا میں آپ کو بتا بھی نہیں سکتا۔

23:44) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی دو باتیں بیان فرمائیں۔۔

24:38) اللہ والوں سے لوگ بھاگتے ہیں ۔

26:15) گناہ اچھی چیز ہے یا خراب؟

26:31) بازِ سلطانم گشم نیکو پیم فارغ از مردارم و کرگس نیم میں بازِ سلطان بن چکا ہوں اور اﷲ کی رحمت سے نیک کردار ہوچکا ہوں اور مردہ کھانے سے فارغ ہوچکا ہوں یعنی مرنے والی ٹیڈیوں سے اور ٹیڈوں سے، لڑکیوں سے اور لڑکوں سے تمام بتوں سے اب میری نظر صاف ہوچکی ہے۔

27:00) ارے یہ کیا ظلم کررہا ہے کہ مرنے والوں پر مررہا ہے جو دم حسینوں کا بھررہا ہے بلند ذوقِ نظر نہیں ہے ان مرنے گلنے والی لاشوں پر اپنے دل کو مت فدا کرو، جس نے جوانی بخشی ہے اگر وہ چاہتا تو بچپن ہی اُٹھالیتا جس نے جوانی عطا کی ہے، جس نے ہمارے سینہ میں دل رکھا ہے صرف وہی اس کے قابل ہے کہ اس کو اپنا دل دیا جائے۔

28:52) فرمایا کہ قرآن پاک کا جملہ ہی بتارہا ہے کہ آنکھیں کسی کی امانت ہے۔

29:25) ایک صاحب کو سونے پر تنبیہ۔

30:15) بچا کعبہ دل کو سڑی گندگی سے۔۔

31:14) جان دے دی میں ان کے نام پر عشق نے سوچا نہ کچھ انجام پر

31:31) صاحبو!اپنے ایمان کی حفاظت کرلیں...حضرت مجدد رحمہ اللہ کا ملفوظ۔

35:20) قبرمیں پیر لٹکے ہوئے ہیں اور لڑکی سے پوچھ رہا ہے کہ کیسی ہو۔۔

35:39) ایک بچے کا واقعہ جس کو سن کر سب کو مزہ آئے گا۔۔

38:42) حسینوں سے بچنے کی ایک تدبیر۔۔ .ارشاد فرمایا کہ کینیڈا سے ایک پاکستانی اسٹوڈنٹ کا فون آیا کہ کرسچین لڑکیاں ہم سب پاکستانی نوجوانوں کو اپنی طرف بلاتی ہیں۔ میں نے کہا ایسا کرو کہ پگڑی باندھ لو، ہر وقت سر پر پگڑی باندھو اور ہاتھ میں تسبیح رکھو، پھر دیکھو کون کرسچین لڑکی آپ کو بلاتی ہے تو اس نے لکھا کہ جب سے سر پر پگڑی باندھی ہے ساری لڑکیاں مجھ کو دیکھتے ہی بھاگتی ہیں کہ یہ تو پادری معلوم ہوتا ہے۔ اسی طرح ری یونین کے نوجوان علماء نے کہا کہ کرسچین لڑکیاں ڈاڑھی والوں کو زیادہ اشارہ کرتی ہیں۔ میں نے کہا کہ یہ ان کا نیک گمان ہے۔ وہ سمجھتی ہیں کہ داڑھی والے تقویٰ کی برکت سے فل اسٹاک ہوتے ہیں، اندر خوب مال ہے اور پتلون والوں کو سمجھتی ہیں کہ سب آئوٹ آف اسٹاک ہیں۔ نہ فل ہیں نہ ہاف ہیں، نو اسٹاک ہیں، کچھ بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پھر اس کا کیا علاج ہے؟ میں نے کہا کہ اس کا علاج سن لو، میرا یہ انگریزی شعر پیش کردیا کرو جو اسی وقت موزوں ہوا تھا ؎؎ اس نے کہا کہ کم ہیئر میں نے کہا کہ نو پلیز اس نے کہا کہ کیا وجہ میں نے کہا خوفِ خدا نہ دیکھو کسی کی وائف

39:05) میں قسم اُٹھاکر پھر یہ کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی محبت میں جو مزہ ہے پورے عالَم میں کہیں نہیں ہے، نہ سلاطین کے تخت و تاج میں ہے، نہ پاپڑ سموسوں میں ہے، نہ حسن کی رومانٹک دنیا والوں کے پاس ہے، یہ جو فلم ایکٹرس وغیرہ ہیں، چاہے رات دن زنا کرتے رہیں، ان کی گزندگی میں چین نہیں ہے۔ ویلیم فائیو کھاکر سونے کی کوشش کرتے ہیں۔ میں نے افریقہ والوں سے کہا تھا کہ نہ دیکھو کسی کی وائف ورنہ کھانا پڑے گی ویلیم فائیو۔ ویلیم فائیو نیند کی دوا ہے۔

39:42) ایک منسٹر کا پاگل خانے کا دورہ کرنا۔۔

42:42) آج ہم لڑکے لڑکیوں کے چکر میں آکر حضور ﷺ کی لعنت کی بدعا لے رہے ہیں۔۔

42:58) مدت کے بعد چند نمک پارے ملے۔۔

49:19) حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا کا ذکر۔۔

49:32) آج ہماری ماں بہن بہو بیٹیوں نے چھوٹے چھوٹے کاموں کے لیے بھی ماسی رکھی ہوئی ہے چاہے شوہر کی گنجائش ہو یا نہ ہو۔۔

51:53) خواتین کے لیے ایک اہم نصیحت۔۔

53:00) شوہر سے لڑو مت۔۔

54:46) عورتوں کے اوصاف بیان ہوئے جو حضرت یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ نے بیان فرمائے...حضرت شیخ نے پڑھ کر سنائے... نمبر ایک:نرم مزاج۔ نمبردو:پاک دامن۔ نمبر تین :مسلمان ہو۔ نمبر چار:اپنے شوہر سے بہت محبت کرنے والی ہو۔ نمبر پانچ:زمانے کے حوادثات کے مقابلے میں شوہر کی مدد گار ہو۔

57:56) درد بھرے انداز میں ناشکری پر نصیحت فرمائی کہ شوہر اتنی محنت کررہا ہے کما رہا ہے اور اے بیبیوں تم شوہر کی ناشکری میں لگی ہو اُس کو ستا رہی ہو۔۔

58:45) شادی نام ہے ون وے ٹریفک کا۔۔

59:13) نیک عورتیں فرمانبردار ہوتی ہیں اور اُس کی غیر موجوگی میں عفیف رہتی ہیں مال و اولاد کی حفاظت کرتی ہیں..احکام الہی کو بجانے والی ہو۔۔

01:03:51) ہر وقت شوہر کو طنز کرنا اُس کے رشتے داروں سے بگاڑ کر رکھنا۔۔

01:04:36) سراپا نور۔۔

01:04:49) اللہ والا وہ ہے جو کو دیکھ کر اللہ یاد آجائے۔

01:05:47) نفس امارہ۔۔۔

01:06:01) آپ ﷺ کی بدعا بدنظری پر۔۔

01:08:45) نرم گوئی اور نرم مزاجی عورت کا زیور ہے۔۔

01:09:09) عورت کے زیادہ بولنے پر لطیفہ

01:09:58) عورت کی ایک صفت یہ بھی ہے کہ وہ بہت محبت کرنے والی ہوتی ہے۔

01:12:18) محبت بے مہر ہو تو بری لگتی ہے۔

01:12:44) ایک تھانے دار کا بیوی سے ڈرنے کا واقعہ۔

01:13:30) ایک اللہ والے بابا کا بیوی کو نصیحت کرنے کا واقعہ اور بیوی مانتی ہی نہیں تھی عجیب واقعہ۔۔

01:14:58) ید الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ’’اَلْمَرْأَ ۃُ کَالضِّلْعِ اِنْ اَقَمْتَھَا کَسَرْتَھَا وَاِنِ اسْتَمْتَعْتَ بِھَااسْتَمْتَعْتَ بِھَا وَفِیْھَا عِوَجٌ۔‘ ’’عورتیں مثل پسلی کی ہیں کیونکہ ٹیڑھی پسلی سے پید اکی گئی ہیں اور پسلیوں سے ہم اور آپ فائدہ اٹھارہے ہیں۔ ‘‘بتائیے ان میں ٹیڑھا پن ہے یا نہیں۔ سب کی ٹیڑھی ٹیڑھی ہیں لیکن ٹیڑھی پسلیوں سے کام چل رہا ہے یا نہیں یا کبھی جناح ہسپتال گئے کہ ان کو سیدھا کردو۔ ’’اِنْ اَقَمْتَھَا کَسَرْتَھَا‘‘ الفاظ نبوت یہ ہیں کہ اگر تم ان کو سیدھا کرو گے تو توڑ دوگے۔ مطلب یہ کہ ان کو زیادہ مت چھیڑو، ان کے ٹیڑھے پن کو برداشت کرلو زیادہ بک بک چق چق کروگے تو طلاق تک نوبت پہنچ جائے گی۔ ’’اِنِ اسْتَمْتَعْتَ بِھَا اسْتَمْتَعْتَ بِھَا وَفِیْھَا عِوَجٌ‘‘ جیسے ٹیڑھی پسلیاں کام دے رہی ہیں ایسے ہی ان سے کام چلاتے رہو، ان کے ٹیڑھے پن پر صبر کرتے رہ، اگر تم ان کو سیدھا کرنا چاہو گے تو توڑ بیٹھو گے۔

01:17:20) شادی کرنا ذوق ہے چند دن کا شوق ہے پھر گلے کا طوق ہے شادی مکن مکن یہ مزاح کے طور پر ہے شادی کرنا سنت ہے کرنا چاہیئے۔۔

01:20:11) ساس سسر کے ساتھ بدتمیری مت کریں۔۔

01:20:33) نامحرم کا آپس میں تعلق خنزیر کی طرح ہےجیسا خنزیر ناپاک ہے اسی طرح نامحرم کا آپس میں تعلق بھی ناپاک ہے۔

01:21:22) بدنظری اور عشق مجازی کے نقصانات۔

01:24:31) محبت کے پاک ہونے کے لیے لڑکا اور لڑکی کا نکاح شرط ہے۔

01:24:54) ناجائز تعلق ناجائز ہی سمجھا جائے گا اور یہ کہنا کہ ہماری محبت پاک ہے نعوذ باللہ۔۔

01:25:39) نظام ولادت جو اللہ نے عورت کو دیا ہے یہ عورت کی صحت کے لیے بہت اچھا ہے اگر اس کو بند کردیا جائے تو صحت متاثر ہوتی ہے۔

01:26:37) شوہر اگر تنگ دست ہے تو شوہر کی مدد کرے صبر و شکر سے رہے۔

01:27:45) توبہ کرکے گھر کو جنت بنائیں۔

01:29:13) مرد و عورت برابر برابر۔۔

01:38:25) بیٹیوں کو بوجھ مت سمجھیں...بیٹیاں نعمتِ عظمی ہیں۔

01:40:01) یہاں سے تسہیل المواعظ سے بیان ہوا۔۔

01:40:26) غیرت ہی کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے تمام برے کاموں کو منع فرمادیا۔۔ برے کاموں پر اللہ تعالیٰ کی ذات کو بہت غیرت آتی ہے۔

01:40:47) اسی لیے بدنظری کو بھی حرام کردیا۔۔ آنکھ،کان ہاتھ زبان سب زنا کرتے ہیں اور ان کا زنا کیا کیا ہے۔

01:42:09) جو لوگ اپنی ماں بہن بیٹی کو زبرگ کے پاس لے جاتے ہیں یہ تو بہت بے شرمی کی بات ہے۔

01:43:53) دیکھو بیبیوں حضور ﷺ سے عورتیں پردہ کرتی تھیں جبکہ آپ ﷺ معصوم تھے۔۔

01:44:17) آج سب سن لیں اپنے گھروں میں شرعی پردہ نافذ کریں اور خرافات کو اپنے گھر سے نکالیں ورنہ ہماری پکڑ ہوگی۔۔

01:49:47) ایک بزرگ جو عورتوں سے احتیاط نہیں کرتے تھے اور سامنے آنے دیتے تھے تو ایک اور بزرگ نے ان کو نصیحت کی تو بات نہ مانی تو پھر ان بزرگ کو جو احتیاط نہیں کرتے تھے اُن کو حضورﷺ کی خواب میں زیارت ہوئی۔۔

01:50:49) آدمی جتنا بوڑھا ہوجاوے تو تھوڑی بہت شہوت تو ضرورہوتی ہے۔

01:51:32) حضرت مولانا فضل الرحمن گنج رحمہ اللہ کا ایک واقعہ۔

01:52:48) آج کل ہر شخص پیر بن سکتا ہے وہ کیسے؟

01:55:44) آخری میں جو کل دورہ قرآن شروع ہورہا ہے صبح ساڑے نو سے ساڑے گیارہ بجے اُس کا اعلان ہوا ان شاء اللہ ان لائن بھی ہوگا۔ 

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries