جمعہ بیان ۲۵ دسمبر ۲۰۲۰ : اتباع سنت اور رضائے شیخ 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

 01:20) بھینس یا گائے کا بچہ جب پید ہوتا ہے تو اُس کی نظر زمین پر ہوتی ہے اور جو پرندہ کا بچہ پیدا ہوتا ہے اُس کی نظر آسمان پر ہوتی ہے..مثال دے کر پھر نصیحت فرمائی کہ:۔

01:58) تو جو چاہتا کہ میں اللہ والا بن جاوں تو اُس کی نظر اِس پر ہوگی کہ میں کب اللہ والا بنو۔

02:31) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جو دو چیزوں کا اہتمام کرلے وہ جلد اللہ کو پالے گا نمبر ایک:سنت کی اتباع نمبر دو:رضائے شیخ۔

03:31) رضائے شیخ کا مطلب جو شریعت و سنت کی اتباع والا ہو۔۔

04:43) کینسر کا مریض زکام والے پر ہنسے گا؟۔۔

05:35) موبائل کا استعمال اگر صحیح ہے تو ٹھیک ورنہ اٹھا کر پھینک دو ورنہ پھر یہی موبائل جہنم کا راستہ بن جائے گا۔۔

06:59) ہمیشہ دین اُس سے پھیلا ہے جس نے بات مانی ہو۔۔

08:25) حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی عجیب بات کہ ظاہر کو سب دیکھتے ہیں لیکن باطن کا تو اللہ ہی کو معلوم ہے۔۔

08:57) نئی گاڑی کی مثال کہ نئی ہے لیکن اندر انجن ہی نہیں تو کیا لیں گے تو ظاہر تو صحیح لیکن دل میں ولی نہیں لیلی بسی ہوئی ہے

09:31) ظاہر اور باطن دونوں چاہیئے...عجیب بات شیخ الاسلام صاحب حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کی... کہ چلو گاڑی بھی نئی ہے اور انجن بھی ہے لیکن اسٹرینگ نہیں ہے تو کیا آپ لیں گے۔۔

12:00) ایک ایک اللہ والا کرنے والا نہیں رہے گا تو قیامت آجائے گی تو کیا قیامت آئی تو معلوم ہوا کہ اللہ والے موجود ہیں۔۔

12:24) انسان کی قیمت جب لگتی ہے جب وہ انسان بن جائے۔۔

12:59) انسان بننا ہے تو اشرف علی کے پاس آو۔

13:10) انسان کون ہے جو ایک سانس اللہ کو ناراض نہ کرے۔

13:33) ایک نیکی دوسری نیکی کو کھینچتی ہے اور ایک گناہ دوسرے گناہ کو کھینچتا ہے۔۔

14:38) کافر کے اندر بھی ولی اللہ بننے کی صلاحیت ہے وہ کیسے کافر کے پاس تو ایمان نہیں...۔

15:10) ایک دن میں ان یہودیوں نے تین سو سے زیادہ انبیاء علیہ السلام کو شہید کیا اور آج بھی کتنا ظلم کرہے ہیں اور آجن ہم ان کے کلچر کو اپنارہے ہیں...ویلنٹائن ڈے منارہے ہیں...کرسمس میں کفار کا ساتھ دے رہے ہیں وہاں جا کر دیکھ رہے ہیں۔۔

16:47) حضرت شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ کی گنے والی مثال بیان فرمائی پھر نصیحت فرمائی۔۔

18:16) حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ جے دو چیزیں جس میں ہونگی تو اُس کے اندھیرے بھی اجالے ہونگے ایک اتباعِ سنت۔۔

18:53) اتباع سنت کے بارے میں فرمایا کہ اتباعِ سنت میں کیا کیا چیز نہیں آتی...وضو سنت کے مطابق کیا تو یہ بھی اتباع سنت ہے..بیت الخلاء دعا پڑھ کر گئے اور باہر آکر دعا پڑھی تو سنت کی اتباع ہوجائے گی۔۔۔

19:52) جس زمانے میں سنت کا مذاق اڑایا جائے تو ایک سنت پر عمل کرنے سے سو شہید کے برابر ثواب ملے گا۔۔

22:05) حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا واقعہ ہی دیکھ لیجئے کہ کتنا بڑا جرم کہ تاریخ میں اس سے بڑا جرم کوئی نہیں ہوگا کہ حضور ﷺ کو شہید کرنے جارہے تھے لیکن اللہ پاک نے کیسے جذب فرمایا یہ واقعہ آپ سن چکے میں کئی بار بیان کرچکا لیکن آج حضرت مفتی نعیم صاحب نے دورہ قرآن میں عجیب بات بیان فرمائی۔۔

23:51) حضرت عمر رضی اللہ عنہ کاجذب کا مختصر واقعہ بیان فرمایا کر پھر حضرت مفتی نعیم صاحب کی بات بیان فرمائی کہ ہمیں کلام پاک کی تلاوت اور آواز سے کتنی محبت ہونی چاہیئے...کہ ایسا کلام پاک کہ سنکر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا کیسا سخت دل بدل گیا اور ایمان لے آئے۔۔

26:01) جب ایمان لے آئے تو پھر کیا رتبہ ملا کہ امیر المومنین ہوئے اور کیا رتبہ ملا کہ نبوت کا دروازہ بند اگر بند نہ ہوتا میرے بعد عمر نبی ہوتے...اللہ اکبر!!۔۔

28:07) جو چاہتا ہے کہ سات پشتوں تک رزق کا وبال آئے تو وہ رزق کی بے حرمتی کرلے۔۔

30:39) اللہ کے گھر میں زور زور سے بات کرنے پر ایک خادم کو نصیحت کہ ادب نہیں مسجد میں شور کررہے ہیں۔

31:17) پھر حضرت مفتی عبدالروف سکھروی صاحب کے بیان کردہ ہمارے تین گناہ کا ذکر فرمایا کہ بچوں کو صفوں سے نکالنا پانی کا اسراف..اس میں ہر اسراف آگیا کہ لائٹ جل رہی اور ہم غائب۔۔ تیسرا ہمارا گناہ کہ مسجد میں باتیں کرنا۔۔

34:44) مسجد میں دنیاوی باتیں کرنا کتنا بڑا گناہ ہے...وعید۔۔

35:26) حضور ﷺ کی ولادت کا ذکر..نشرالطیب سے پڑھ کر سنایا۔۔

36:22) نشرالطیب جب حضرت تھانوی رحمہ اللہ لکھ رہے تھے تو اس کی برکت سے طاعون جیسی بیماری کو اللہ پاک نے ختم فرمایا دیاتھا جیسے آج کورونا ہے ویسے اُس وقت طاعون تھا...اس کتاب کو گھر گھر میں جاری ہونا چاہیئے گھر میں روز ایک ایک حدیث پاک پڑھ کر سنانی چاہیئے۔۔

39:56) یااللہ ان گستاخی کرنے والوں پر اپنے عذاب کا کتنا نازل فرمادیں ان کو تباہ برباد فرما۔۔

44:27) عمل کرنا ضروری ہے لیکن اگر کوئی عمل نہیں کرتا اور بیان کرتا ہے تو بیان کرنا منع نہیں لیکن عمل بھی تو کرے۔

45:00) تین دیزائن والے خوش نصیب صحابہ رضی اللہ عنھم... وہ خوش نصیب صحابہ جن کے پاس بیٹھنے کا نبی کو حکم ہورہا ہے، اُن کا حلیہ کیا تھا؟ (۱) اَشْعَتُ الرَّأسِ غربت و افلاس کی وجہ سے اُن کے بال بکھرے ہوئے تھے اور (۲) جَافُّ الْجِلْدِ سوکھی روٹی کھانے سے اُن کی جلد خشک تھی۔ (۳) کَانُوْا ذَاالثَّوْبِ الْوَاحِدِ ایک ایک ہی کپڑے میں تھے۔ کسی کا کرتہ تھا تو لنگی نہیں تھی مگر جتنے اعضاء جسم چھپانا واجب تھے وہ چھپے ہوئے تھے۔ تو تین ڈیزائن ہوگئے۔ بکھرے بال، تیل کنگھی نہ ہونے سے اور خشک کھال بوجہ فاقہ و افلاس اور ایک لباس کہ اُن کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ کرتہ بھی ہو تو ازار بھی ہو۔ کسی کے پاس ازار تھا تو کرتہ نہیں تھا، کرتہ تھا تو ازار نہیں تھا لیکن اُن کی قیمت کیا ہے؟ بڑے بڑے مال والو! اور اپنے لباسوں اور مرسیڈیز کاروں سے قیمت لگانے والو! اُن کا مقام اور اُن کی قیمت دیکھو کہ اللہ تعالیٰ اپنے پیغمبر صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو حکم دے رہا ہے کہ آپ گھر سے بے گھر ہوکر آرام چھوڑ کر تکلیف اُٹھاکر صبر کرکے میرے اُن عاشقوں میں جاکر بیٹھئے اور اُن عاشقانِ خدا اور متلاشیانِ خدا کو ادائے عشق و محبت زبانِ نبوت سے سکھائیے۔ یہ میری تلاش میں ہیں، یہ یَبْتَغُوْنَ ہیں، یہ مجھ کو ڈھونڈ رہے ہیں، اُن کو جاکر اپنی زبانِ نبوت سے میرا پتہ دیجئے کہ ہم کس کو ملتے ہیں اور ہم کو کون پاتا ہے؟ میرے ملنے کا یہ پتہ میرا نبی جائے اور اُن کو بتائے۔

51:37) کیسا بدترین پانی اور کیسی بدترین آرام گاہ۔۔

53:03) حضور ﷺ کی سیرت پر آخر میں درد بھرا بیان۔۔

56:16) دائی حلیمہ کا واقعہ کہ حضور ﷺ کو دودھ پلانے کا واقعہ جو حضرت شیخ نے بہت درد بھرے انداز میں بیان فرمایا۔۔

57:18) واقعہ کے بعد حضرت شیخ نے حافظ سعد سلمہ سے قصیدہ بردہ والے اشعار بہت عجیب انداز میں پڑھ کر سنائے ماشاء اللہ۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries