اتوارمجلس  ۲۷ دسمبر ۲۰۲۰  : حسنِ مجازی کو چھوڑو اور اپنے اللہ سے دل لگاؤ !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

  13:02) شروع میں جناب سید ثروت صاحب نے اشعارِ معرفت سنائے۔جناب اثر صاحب، جناب تائب صاحب۔

15:23) حضرت والا دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے،

16:31) زندگی اللہ پر فدا کرنی ہے، حسینوں پر زندگی نہیں فدا کرنی،عشق مجازی عذابِ الٰہی ہے، کسی خاکی پر مت خاک اپنی زندگانی کو۔ جوانی کر فدا اس پر کہ دی جس نے جوانی کو۔ آخر میں کیا حشر ہوگا، بوڑھے ہوجاؤں گے، جیسے ہی نامحرم کو دیکھا فوراً آپ ﷺ کی لعنت ملتی ہے،

18:31) شادی کرنے کے لیے دین کو مدنظر رکھو! آپ ﷺ کی نصیحت ہے کہ جس کامفہوم ہے کہ حسن، مال، قبیلہ نہ دیکھو،نیکی دیکھو دین کودیکھو!مطلب ہے کہ بیوی کونہ دیکھو آنے والے بچوں کی ماں کو تلاش کرو۔ اس لیے نامحرم سے عشق پاک نہیں ہوسکتا، حرام عشق کبھی پاک نہیں ہوسکتا، نکاح کرلو نا! پھر خوب ایک دوسرے پر فدا ہو!

21:15) بدنظری کے اسٹیج۔ پہلے دیکھا۔۔پھر باتیں کیں، پاؤں چلے حسین کی طرف۔۔ پھر آخر میں زنا ہوچکا ہے

23:07) دین دنیاوی تعلیم کو منع نہیں کرتا لیکن اللہ والےتو بنو!

23:32) طلبہ کو نصیحت کہ دین پڑھ کر بھی دنیا میں لگ جاتے ہیں، حضرت والا رحمہ اللہ کے ایک ہی بیٹے ہیں مولانا مظہر صاحب ،انکے لیے حضرت والا ؒ نے غلاف کعبہ پکڑ کر دعاکی اور دین میں لگایا۔

25:54) حسن مجازی کا آپریشن۔۔۔ حسینوں کو دل سے نکالو اپنے مولیٰ اللہ کو دل میں لاؤ۔۔۔ نوجوان ہمارے پاس آتے ہیں کہ مجھے لڑکی سے محبت ہے شادی کروں گا تو یہی کروں گا ورنہ۔۔۔۔ کبھی ایسا کہا کہ بس اللہ کو چاہو گا ورنہ زندگی کا کیا فائدہ ہے

29:01) اللہ کی رحمت گناہوں اور بدنظری سے ہٹ جاتی ہے

29:25) حضرت والا رحمہ اللہ دس سال کی عمر میں تہجد پڑھتے تھے، حالاتِ زندگی ۔۔ جوانی اللہ پر فدا کی ! مثال کہ دوخیمے لگے ہوں ایک میں حضرت سلطان ابراہیم ابن ادھم ہوں اور ایک خیمے میں مجنوں ہو تو آپ کس سے دعا کروائیں گے۔

31:23) ذکر اللہ ۔۔۔ اللہ اللہ کیسا پیارا نام ہے۔۔۔ اللہ! کلمہ شریف ۔ لاالہ الا اللہ۔۔۔ محمد رسول یہ ذکر سمندر کے کنارے ہو تو کیا مزہ آئے گا کہ سمندر کس نے بنایا ، مچھلیاں کس نے بنائیں۔۔۔ اتنا کھڈا کس نے کیا۔۔ یہ معرفت اللہ والےحاصل کرتے ہیں۔

33:05) اگر دین کی بات سمجھ میں نہ آئے تویہ دعا کرو کہ یااللہ جو زندگی آپ کو پسند ہو وہ زندگی مجھے عطا فرمادیں! ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے،

نو 33:46) عشق مجازی میں مبتلا نوجوانوں کو اس طرح سمجھاتا ہوں کہ جو لڑکی غیروں سے ملتی ہے ، اللہ و رسول کی نافرمانی ہے وفادار نہیں ہے، تو تمہاری کیسے وفادار ہوسکتی ہے۔۔۔ اور غسل کرلو اور خوشبو لفا کر ایک تسبیح کلمہ شریف پڑھ لو اور پھر استخارہ کرلو

35:21) دھوکہ کہ نامحرم لڑکی بڑے اچھے اخلاق کی ہے، اس کا رَد کہ جس کی صورت خراب ہو پھر شادی کروں گے؟ نہیں ! شکل ہی تو ہے۔۔۔ اصل میں دل کی خباثت ہے،

36:59) حضرت آسیہ ؓ کا واقعہ ، فرعون کو جب ایمان کی دعوت ملی لیکن اس نے ہامان کے مشورے سے ایمان نہ لایا، اسی طرح ہم بھی جب دین پر آنے لگتے ہیں تو ہامان جیسے لوگوں سے مشورہ کرتے ہیں، اس لیے دین پر نہیں آتے اور اگر آتے ہیں تو استقامت نہیں ہوتی، اللہ والوں

40:11) نامحرم سے دوری اختیار کرنا لازم ہے، اللہ کےلیے یہ سب کرنا ہوگا، اگر لڑکی نے تحفے دئیے تو اس کے تحفہ ہٹادو! ہر طرح کی دوری ۔۔

43:11) عشق کا بھوت شادی کے دو مہینے بعد اتر جاتا ہے۔۔۔ وسوسے آتے ہیں کہ یہ مجھ سے پہلے ملتی تھی پتہ نہیں اب بھی ملتی ہوگی کسی سے۔۔۔ ، بدنظری سے پیٹ نہیں بھرتا۔ اس پر واقعہ کہ ایک لڑکا ایک لڑکی کے پیچھے پیچھے تھا کہ اس لڑکی نے کہا میرے پیچھے میری بہن اور حسین لڑکی آرہی ہے تو وہ فوراً پیچھے دیکھنے لگا تو لڑکی نے ایک تھپڑ لگایا تو تو کہتا تھا میں صرف تم پر فدا ہوں۔

46:00) لطیفہ : ایک لڑکا لڑکی لمبی لمبی چھوڑتے تھے، میرے دادا کا اصطبل تھا۔۔۔ اور لڑکی بولی میری اتنا لمبا ڈنڈا تھا۔۔

47:09) سید ثروت صاحب نے لطیفہ سنایا کہ ایک شوہر بیوی کی تعریف کی جیسے سبزی منڈی

47:33) سید ثروت صاحب نے دوبار حضرت تائب صاحب نے اشعار سنائے۔۔

۔ 48:15) ایک صاحب کے نوجوان لڑکے ۱۸ سال کا اچانک انتقال ہوا! عبرت حاصل کریں!

50:36) لڑکیوں کو پھنسانا کون سا کمال ہے۔۔۔ یہ تو یہودی اور عیسائی بھی کررہے ہیں۔۔۔ اصل میں ہمارے دوست کیسے ہیں۔۔دوست تو وہ ہے جو مولی سے ملائے۔

51:41) لطیفہ پکوڑہ کا نام کیسے بنا۔ بلوچ نے کوشش کی تھی۔۔۔ پکو۔۔۔ڑے

52:43) حضرت شیخ نے طرز سے یہ اشعار پڑھے: قبر میں خاک چھانی مگر کیا ملی نہ تو مجنوں ملا نہ تو لیلیٰ ملی ہاں مگر اہلِ دل ایسے خوش بخت ہیں جن سے اخترؔ مجھے راہِ مولیٰ ملی

54:01) جوانی اللہ پر فدا کرنے کا مطلب: کیا دنیا چھوڑ دیں! نہیں ! جوانی فدا کرنے کا مطلب یہ ہے کہ گناہوں کے جو خیالات آرہےہیں بس ان خیالات پر عمل نہیں کیا بس جوانی فدا کردی عرش کا سایہ ملے گا۔

55:05) جنت دو چیزوں پر ملے گی، خوفِ خدا سے نفسانی حرام خواہش کو دبانا

56:04) علامہ سرخسی رحمہ اللہ نے کس طرح ۳۰ جلدوں کتاب ’’مبسوط‘‘ کنویں کے قید ہوکر لکھوائی تھی! اس زمانے کے عشق مجازی والے کہاں گئے اور علامہ سرخسی کا نام اب تک زندہ ہے۔

58:36) میاں بیوی کے جھگڑے 99 فیصد بدنظری اور Eye Contact کی وجہ سے ہے، اور دوسروں کی نعمتوں کو دیکھنا اور ناشکری کرنا۔ جھگڑوں کا علاج تواضع ہے،

01:00:23) لطیفہ : ٹیچر نے سوال کیا ثابت کرو دنیا گول ہے۔۔۔ استاذ نے جواب دیا بیٹا تیرا نمبر بھی گول ہے۔

01:01:28) جو دین سے دور ہوتے ہیں اس کو میڈیا اچھا لگتا ہے بس وہی سمجھ میں آتا ہے۔

01:02:16) دنیا وہ ہے جس میں ہم اللہ پر فدا ہوکر ، کلمہ شریف ، درود شریف پڑھتے ہوئے اللہ کے پاس جائیں ، حدیث شریف میں ہے کہ جب نیک آدمی اللہ کے پاس جاتا ہے تو وہ آواز سناتا ہے کہ ۔۔۔۔ یا ایتھا النفس المطمئنہ o ارجعی الی ربک راضیتہ ...الخ

01:03:27) ایک دین دار ڈاکٹر کا واقعہ کہ ڈاکٹرنی پیچھے پڑگئی کہ آپ شرماتے بہت ہیں ۔۔ مجھے دیکھتے نہیں ہے۔۔ کیسی بےحیائی ہے!

01:05:58) حیا اور پاکدامنی پر حدیث مبارکہ : جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کو ہلاک کرنا چاہتا ہے تو حیاء کو ختم کردیتا ہے اور پھر امانت کی صفت بھی چھین لی جاتی ہے اور پھر خیانت در خیانت میں مبتلا ہونے لگتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔،پینٹ شرٹ اور چست لباس پہننے والی خواتین کو تنبیہ۔۔ جو بےپردہ ہو تو اس کے ، اندر حیا ہوہی نہیں سکتی۔اور نوجوان ہاتھ سےجوانی برباد کررہےہیں ، ہر وقت ننگی فلمیں ذہن میں ہے،

01:10:49) اسمارٹ فون اس وقت کا دجال ہے، خواتیں بھی مبتلا ہے، بہانے بہانے گناہوں میں مبتلا ہورہا ہے۔

01:11:27) لطیفہ؛ چوزے نے مرغی سے کہا اماں ہمارا کوئی نام ہی نہیں ہے۔۔۔۔ مرغی بولی یہ لوگ ہمارے نام ہمارے مرنے کے بعد رکھتے ہیں،۔چکن کڑھائی، چکن قورمہ۔۔۔۔

01:12:06) مولانا فضل الرحیم صاحب مہتمم جامعہ اشرفیہ نے بذریعہ فون ایک لطیفہ سنایا وہ حضرت نے سب کو سنایا ایک آدمی ایک آدمی سے گدھا لینے گیا، مانگا لیکن اس نے انکار کیا کہ میرے پاس تو گدھا نہیں ۔۔۔ اندر سے گدھے کی آواز آئی تو وہ کہنے لگا اندر سے تو گدھے کی آواز آرہی ہے اور تم کہتے ہو کہ گدھا نہیں ہے عجیب آدمی ہو؟ وہ کہنے لگا عجیب تو تم ہو کہ ایک آدمی کی بات کا اعتبار نہیں کررہے اور گدھے کی بات کا اعتبار کررہےہوں۔۔۔ ( سب بہت ہنسے اور حضرت نے سب کو ہنسنے پر سنت کی دعا دی)

01:14:57) گناہوں کی آگ اللہ کے نور سے اور تقویٰ اختیار کرنے سے بجھے گی۔ مولانا رومی رحمہ اللہ کے شعر کی تشریح

01:17:50) دین داری کس چیز کا نام ہے: ظاہر اور باطن 100 فیصد اللہ پر فدا ہونے کا نام ہے۔خواتین کو بدنظری اور پردہ نہ کرنے کے گناہ پر اہم تنبیہ ۔۔ منہ بولا بھائی کچھ نہیں ہوتا۔۔۔ شریعت بولا بھائی ہی بھائی ہوتا ہے۔

01:19:36) حدیث شریف کا مفہوم جب بےحیائی عام ہوجائے گی تو ایسی بیماریاں عام ہوجائیں گی جو پہلے والوں نے سنی بھی نہ ہوگی۔

01:20:35) تقویٰ سے ہر مشکل سے نکال دے گا، کام آسان ہوجائیں گے، ہم تقویٰ اختیار نہیں کرتے اور عاملوں کے پاس چلے جاتے ہیں

01:20:59) لطیفہ: چراغ سے جن نکلا! یہاں سے لے کر امریکہ تک سڑک بنادو۔۔۔

01:22:06) یا اور پاکدامنی پر حدیث مبارکہ : جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کو ہلاک کرنا چاہتا ہے تو حیاء کو ختم کردیتا ہے اور پھر امانت کی صفت بھی چھین لی جاتی ہے اور پھر خیانت در خیانت میں مبتلا ہونے لگتا ہے اور پھر صفت رحمت بھی اٹھا لی جاتی ہے اور ایسی حالت ہوجاتی ہے کہ پھر وہ وقت رشتہ اسلام بھی چھین لیا جاتا ہے۔۔ یہ بےحیائی کی وجہ سے ہے ، یہ کورونا بے حیائی کی وجہ سے ہے

، 01:23:23) لطیفہ : جلے ہوئے ٹوسٹ سے بیوی یاد آگئی۔

01:24:14) حیاء کا مفہوم اور حیاء کا حق کیسے ادا ہوگا۔ آپ ﷺ کی زبانی

01:25:57) نئے سال کی خرافات پر نصیحت ۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries