مجلس  ۳۰ دسمبر ۲۰۲۰ فجر : اہل علم پر حسد کرنا بدترین حسد ہے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

 ۔ 00:30) شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کی کتاب صحبتِ اہل اللہ کی افادیت سے حضرت شیخ نے بیان فرمایا۔

00:40) شیخ خاموش بھی ہو تو بیٹھو رہو خاموشی میں بھی فائدہ ہوتا ہے۔

03:09) ایک اللہ والےتیس برس تک خانہ کعبہ کا غلاف پکڑ کر روئے ہیں۔۔

06:04) کچھ ہونا میرا ذلت و خواری کا سبب ہے

06:09) سارے سلوک و تصوف کی جان ہے کہ انسان مٹ جائے۔۔

07:03) جب ایک درسگاہ میں پڑھتے ہیں اور پھر فارغ ہوگئے پھراللہ پاک خوب دین کا کام لیتےہیں تو پھر دوسروں کو حسد ہونے لگتا ہے

08:02) اہلِ علم پر حسد کرنا بدترین حسد ہے۔

08:15) آملے کی مثال۔۔

10:28) مثال دے کر فرمایا کہ آپ حسد کیوں کرتے ہو۔۔ جو عالم کسی اللہ والے سے اپنے نفس کا تزکیہ کراکے صاحبِ نسبت ہوجاتا ہے۔ اس کی صحبت سے ہزاروں مردہ دل زندہ ہوتے ہیں اور امراضِ باطنی سے شفا پاکر اللہ والے بن جاتے ہیں۔ اس وقت اس کے وہ ساتھی جنہوں نے اپنی تربیت نہیں کرائی جب دیکھتے ہیں کہ اس کے سینہ میں درد بھرا دل عطا ہوگیا، اس کی باتوں سے لوگ متاثر ہوتے ہیں اور خلقِ کثیر اس کی طرف رجوع کررہی ہے تو وہ غیرتربیت یافتہ ساتھی اس پر حسد کرتے ہیں کہ یہ مولوی صاحب وہی تو ہیں جو ہمارے پڑھتے تھے۔

11:03) ٹخنہ چھپانا دو حالتوں میں حرام ہے۔۔

14:08) اطاعت بہت بھاری چیز ہے۔۔

14:38) پیر بناتے ہوئے شرم آتی ہے تو مشیر بنالو..مشورے کی سنت پر عمل کرلیں۔۔

16:27) پابندِ محبت کبھی آزاد نہیں ہے اس قید کی اے دل کوئی میعاد نہیں ہے۔۔

18:10) ہمارے اکابر کتنا روتے ہیں کتنا اصلاح کے لیے کہتے ہیں۔۔

18:25) ایک حسد کا وسوسہ...وسوسے پر پکڑ نہیں۔

20:16) دوا میں شفاءنہیں ہے شفاء اللہ تعالیٰ کے حکم سے ہوتی ہے دوائی تو استعمال کرنی ہے لیکن شفاء اللہ کے حکم سے ہوگی۔

22:38) جو اپنے مرض پر عاشق ہوجائے وہ صحت یاب نہیں ہوسکتا۔۔

23:11) حسد کا علاج کیا ہے۔۔ سلام میں پہل کرو،ہدیہ دو،اُس کی غیر موجودگی میں اُس کے لیے دعا کرو،جب سفر میں جائیں تو اُس سے دعا کراکر جائیں۔۔

24:53) گناہ کا اظہار۔۔

25:40) جس کو سنت سے پیار نہیں ہوگا تو اُس کو فکرہی نہیں ہوگی کہ میں سنت پر عمل کروں۔۔  

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries