مجلس  ۳۰ دسمبر ۲۰۲۰ عصر : بعض لوگ اصلاح سے کیوں دور رہتے ہیں ؟

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

  01:11) دوسرے شعبے کی برائی کرنے سے اللہ پاک ناراض ہونگے۔۔

01:52) اگر شیخ غلط بات پر کچھ نہ کہے تو پھر شیخ خائن ہوجائے گا۔۔

03:25) اگر اللہ تعالیٰ کوئی نعمت دیں..خلافت ہو امات ہو،وفاق میں اچھے نمبر آئیں تو پھر ہم چوڑے ہوجاتے ہیں کہ ہم نے یہ کیا۔۔

04:15) کام تو اللہ نے بنایا اور ہم اپنی طرف نظر کرتے ہیں...جو بھی ہم عمل کرتے ہیں اپنے آپ کو جہنم سے بچانے کے لیے کرتے ہیں کہ اللہ پاک راضی ہوجائیں۔۔

06:07) جتنے شعبے ہیں سب سے محبت رکھنی ہے کسی کو اگر برا کہا تو ہماری پکڑ ہوگی۔۔

06:35) بعض لوگ ہیں کہ مفتی کافر بناتا ہے تو مفتی نعیم صاحب نے فرمایا کہ ایک نقطہ بڑھادیں مفتی کافر بتاتا ہے آپ نے مسئلہ پوچھا تو بتایا نہ کہ یہ جملہ کہنے سے مسئلہ بنے گا۔۔

08:37) تبلیغ کا کام ہمارے باپ دادا کا کام ہے پوری دنیا میں کفر و شرک پہلا ہوا تھا یہ تبلیغی جماعت نے کہاں کہاں جا کر کام نہیں کیا...کتنی محنت کی ان لوگوں نے۔۔

09:40) اللہ والوں کا نزول ہمیں سبق سکھانے کے لیے۔۔

12:21) ریا شرکِ خفی۔۔

14:33) یہ عشق کیسا ہے بھنگی کو فیس بک پر دوست بنایا ہوا ہے...لطیفہ۔۔

16:11) جتنے گناہ ہیں سب گندم کا فساد ہے۔۔

16:31) بعض لوگ کیوں اصلاح نہیں کراتے۔۔

18:08) کسی کا راز آوٹ کرنے کا کتنا بڑا گناہ ہے۔۔

18:30) پوچھے نہ کوئی اُف دلِ برباد کا عالَم جیسے کہ جہنم میں ہو جلاّد کا عالَم واللہ کہوں کیا دلِ آباد کا عالَم جنت کی بھی جنت ہے تری یاد کا عالَم

18:52) یہ ذکر سے فائدہ کیوں نہیں ہوتا کیونکہ ساتھ ساتھ زہر بھی کھالیں۔۔

19:37) اللہ تعالیٰ جس کو چاہتا ہے جذب فرمالیتا ہے۔۔

20:26) یہ جذب قیامت تک کھلا ہوا ہے۔۔

20:46) گر پڑے گر کر اُٹھے اُٹھ کر چلے۔۔ جگر مرادآبادی کی توبہ و بیعت کا واقعہ۔۔

21:19) آج اللہ پاک نے علم کی نعمت دی،امامت دی،تدریس دی تو ہم امیروں سے مرعوب ہوجاتے ہیں۔۔

22:58) حضرت خواجہ عزیز الحسن مجذوب رحمہ اللہ کا نپور میں ڈپٹی کلکٹر تھے ، جگر صاحب نے ان سےکہاکہ میرا دل اب دھڑک رہا ہے، قیامت کے دن میرا کیا حال ہوگا ؟

24:26) حضرت خواجہ عزیز الحسن مجذوب رحمہ اللہ اورانگریز وائسرائے کا واقعہ۔۔

26:09) واقعہ ...کیا تھانہ بھون میں میری بھی اصلاح ہوسکتی ہے؟خواجہ صاحب نے فرمایا کہ ان شاء اللہ ضرور ہو سکتی ہے۔جگر صاحب نے کہا کہ مگر ایک شرط ہے،کیا آپ کے شیخ مجھے خانقاہ میں شراب پینے دیں گے؟خواجہ صاحب نے منع فرمادیا لیکن جب حضرت تھانوی رحمہ اللہ کو پتا چلا تو فرمایا کہ ظالم یہ تونے کیا کیا۔۔۔۔

27:49) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے خواجہ صاحب سے فرمایا کہ جگر صاحب سے یہ کہہ دیجئے کہ اگر رسول ِخدا ﷺاپنے یہاں کافر کو ٹھہراتے تھے تو میں ایک گنہگار مسلمان کو کیوں نہیں ٹھہرا سکتا؟خانقاہ میں شراب پینے نہیں دوں گا،جگر کو میں اپنے گھر میں ٹھہراؤں گا،اشرف علی کاذاتی مکان اس کے لئے وقف ہے جو چاہے کرے۔جگر صاحب خوش ہو گئے اوربغل میں اپنی بوتل سنبھالے پہنچ گئے۔ واہ!کہا حضرت بیعت کرلیجیے، تو بہ کرا دیجئے اور چار باتوں کی دعادےدیجئے،(ا)شراب چھوڑ دوں(۲) داڑھی رکھ لوں (۳)حج کر آؤںاور(۴)میراخاتمہ ایمان پر ہو جائے۔حضرت حکیم الامت نے اللہ کے حضور دعا کے لئے ہاتھ اٹھا دئے۔۔ جی اٹھے مردے تری آواز سے جگر صاحب لوٹ آئے،توبہ کرلی ،اللہ والوں کی دعا کی کرامت تودیکھو۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries