مجلس  ۳۰ دسمبر ۲۰۲۰ عشاء : تقویٰ پر انعامات کا وعدہ 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

 ۔ 01:35) بعض لوگوں کی قدرتی داڑھی نہیں آتی تو اگر وہ وقت لگائے تو اُس کی طرف گھور گھور کر دیکھنا اور بدگمانی کرنا یہ سخت منع ہے۔

01:50) بعض خواتین نے حضرت شیخ کے گھر کی خواتین سے کہا کہ ہم تو پردہ نہیں کرتے کیسے بیان میں آئیں تو پھر ان کو خواتین نے سمجھایا کہ آپ کو کوئی کچھ نہ کہے گا نہ شیخ کچھ کہیں گے آپ بے فکر ہوکر بیان میں آئیں آپ کو کوئی گھور کر بھی نہیں دیکھے گا۔۔

07:33) گلبرگ کی ایک مسجد کا ذکر رمضان میں بیان کے لیے جانا ہوا تو ایک صاحب نے گلے لگایا اور کہا کہ لڑکے اور لڑکیوں پر بیان نہیں کرنا...

08:12) حضرت شیخ کا جواب کہ پھر کس پر بیا ن کروں۔۔

11:44) حضرت شیخ نے فرمایا کہ ایک خطرناک وسوسہ آیا...کس پر کہ سب پوتے بیٹے بھتیجے سفر سے واپس آرہے ہیں تو ایک خطرناک وسوسہ دل میں آیا۔۔

13:31) اولاد کے لیے وسوسہ آئے تو ایک دعا کی تعلیم...جس کو پڑھتے ہی وسوسے غائب۔۔

15:29) یہاں سے اسوہ رسول ﷺ کتاب سے مفتی انوار صاحب نے پڑھ کر سنایا۔۔

18:17) غصہ نفس کے لیے یا دین کے لیے...شیخ بتائیں گے کہ کس لیے تھا۔

18:39) ہمارے اعمال کی کیا قیمت ہے اُس پر حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی مثال۔۔

21:05) ڈاکو کا واقعہ جو پھر اللہ والا بن گیا۔۔

24:35) حضرت جنید رحمہ اللہ کا جذب۔۔

27:06) اللہ کا جذب کا فرمانا یہ اشارہ ہے کہ ہم اللہ سے جذب مانگیں۔۔

28:37) چار سدہ کے قبرستان کا ذکر۔۔

32:19) شیخ کے ہاتھ میں ہدایت نہیں...ہدایت دینا اللہ کے ہاتھ میں ہے۔۔

35:26) ہر شعبے میں آپ کو پھتان ملیں گے..بہت سادے اور مہمان نواز ہوتے ہیں..حضرت شیخ نے سب کو ہنسایا بھی کہ کیسے سادے ہوتے ہیں۔۔

35:59) ایک اللہ والے شیخ ہوائی فائرنگ کررہے تھے...لطیفہ۔۔

37:04) یہاں مفتی انوار صاحب نے تعلیم کو مکمل کیا۔۔

40:51) ہر تمنا جنت میں پوری ہوگی..یہ عاملین کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے نہ یہ لوگ مشکل کشا ہیں۔۔

42:32) تقوی پر انعامات کا وعدہ۔۔

43:10) وہ غم جس سے گھٹن ہورہی ہے اللہ پاک اُس سے نکال دیں گے۔۔

43:55) اخبار کی خبر پر تو یقین کرتے ہیں...وحی پر پھر ہمارا اتنا یقین کیوں نہیں۔۔

47:02) تقوی سے عزت ملتی ہے اور بالطف زندگی ملتی ہے۔۔

47:58) آج اپنی بیٹیوں کو زانیوں اور حوس پرستوں کے حوالے کیا ہوا ہے...اللہ معاف فرمادیں آج خوش ہوتے ہیں کہ میری بیٹی ناچتی ہے۔۔

50:01) بے حیائی کا عذاب۔۔

52:18) اللہ تعالیٰ کے قدرت کے تماشے۔۔

53:08) عاص بن وائل مردود کا ذکر۔۔

53:33) عیادت کا حکم کیا ہے؟

55:53) ایک قاری صاحب کا واقعہ جو چھٹی ہی نہیں کرتے تھے شاگرد کو جمعے کو بھی بلالیتے تھے...مزاح۔

58:21) کفار سے مرعوب نہیں ہونا چاہیئے۔۔

01:00:09) خیانت کی حقیقت۔۔

01:00:20) کیا پیارا شعر فرمایا ... گر گرفتار صفات بدشدی ہم تو دوزخ ہم عذاب سرمدی اسے سالکین کرام! تم جو اللہ کو ڈھونڈ رہے ہو اور اولیاء اللہ سے مُرید ہورہے ہو اللہ کی تلاش میں ہو اگر تم نے ننانوے گناہ چھوڑدئیے لیکن صرف ایک گناہ سے توبہ نہ کی کہ اگر یہ گناہ بھی چھوڑ دیا تو زندگی بے مزہ ہوجائے گی تو اگر ایک گناہ میں بھی مبتلا رہو گے تو پھر تمہیں دوزخ کی تلاش کی ضرورت نہیں، پھر تمہاری ذات خود دوزخ ہوجائے گی۔

01:01:41) اللہ کے ساتھ شریک کردیا وہ کیسے۔۔۔

01:02:09) اللہ کا حکم ایک طرف ہے کہ نظر کی حفاظت کریں لیکن نفس و شیطان رکاوت ڈال دیتے ہیں کہ اللہ کا حکم مت مان دیکھ لے کچھ نہیں ہوگا۔۔

01:05:53) اللہ کا ایک نام صمد ہے اور صمد کا مطلب؟۔۔

01:07:17) عقل مند کون لوگ ہیں۔۔

01:10:27) ڈاروِن کی تھیوری کا انجام.. ارشاد حضرت حکیم الامت مجدد الملت مولانا شاہ محمد اشرف علی تھانوی... نا ہے کہ ڈاروِن کی تحقیق ہے کہ انسان دراصل بندر تھا اور ہم لوگ بندر ہی کی اولاد ہیں، پہلے اس کی دُم اس طرح جھڑی کہ اس کے بواسیر ہوئی اور بے پناہ خارش ہوئی... ، مگر واہ رے ہمارے حکیم الامت! کیا جواب تحریر فرمایا ہے،سنئے فرماتے ہیں: ہر انسان کو اپنا خاندانی نسب نامہ اور شجرہ پیش کرنے کا حق حاصل ہے، اس کو مان لینے میں کوئی نقصان نہیں۔ مثلاً کوئی کہتا ہے کہ میں بندر کی اولاد ہوں تو اس کا جواب دینے کی ضرورت ہی کیا پیش آئی؟ ہم خوشی سے تسلیم کرتے ہیں کہ آپ بے شک بندر کی اولاد ہیں، بلکہ اس سے بڑھ کر آپ اگر دعویٰ کریں کہ میں سور کی اولاد ہوں، کتّے کی اولاد ہوں تو ہم کو تسلیم کرنے میں صف اوّل میں پائوگے اور ہم کہیں گے کہ ہاں ہاں بالکل ٹھیک کہتے ہو، تم واقعی بندر یا سور کی اولاد ہو، ہم آپ کا خاندانی شجرہ اور نسب نامہ قبول کرتے ہیں، اس کے لیے تردید کی کیا ضرورت پیش آئی۔ ہر شخص کو اپنا خاندانی شجرہ پیش کرنے کا معقول حق ملنا چاہیے۔ البتہ ہم اپنا شجرہ بھی پیش کرتے رہیں کہ ہم الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پیغمبر زادے ہیں، ہم کو ہمارے خالق و مالک نے یَا بَنِیْٓ اٰدَمَ پکارا ہے، تو ہم پیغمبرزادوں اور شریف زادوں کو کیا پڑی ہے کہ بندر اور سور یا کتّوں کی اولاد والے شجرہ اور نسب نامہ پیش کرنے والوں سے جھک ماریں۔ ڈاروِن صاحب کی تحقیق پر جو لوگ اپنا شجرہ اور خاندان ان سے ملانے کے لیے پیش رفت کرنا چاہیں ہم ان کی پیش روی میں ذرا بھی حائل نہ ہوں گے اور ان کے خلاف کبھی قلم اُٹھانے کی ضرورت پیش کرتے ہیں۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries