مرکزی بیان  ۳۱ دسمبر ۲۰۲۰  : اکابر کے طریق سے ہٹنے کے نقصانات  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

 ۔ 00:35) جناب سید ثروت صاحب سے حضرت شیخ نے بیان کے آغاز میں اشعار پڑھنے کا فرمایا۔۔

01:59) شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کی کتاب فیضان محبت سےرنگ لائیں گی کب میری آہیں (نعت شریف کے اشعار پڑھ کر سنائے).....

02:59) رنگ لائیں گی کب میری آہیں رنگ لائیں گی کب میری آہیں پھر مدینہ کی جانب کو جائیں جب نظر آئے وہ سبز گنبد کہہ کے صل علی جھوم جائیں۔

03:57) جب حضوری کا عالم عطا ہو ان کو افسانۂ غم سنائیں۔

05:07) اب نہ جانا ہو گھر ہم کو واپس چپکے چپکے یہ مانگیں دعائیں۔

06:03) تیرے در پر مرا سر ہو یارب جان اس طرح تجھ پر لٹائیں۔

06:55) مجھ کو اپنا بنا لو کرم سے ملتزم پر یہ مانگیں دعائیں۔

07:39) دونوں عالم کی کیا ہے حقیقت جتنے عالم ہوں تجھ پر لٹائیں۔

08:22) سارے عالم میں پھر پھر کے یارب تیرا دردِ محبت سنائیں تیرا دردِ محبت سنا کر سارے عالم کو مجنوں بنائیں

09:29) سارے عالم کو مجنوں بنا کر میرے مولیٰ ترے گیت گائیں۔۔

10:55) لذتِ قرب پا کر تری ہم لذتِ دوجہاں بھول جائیں دربدر ڈھونڈتا ہے یہ اخترؔ اہلِ دردِ محبت کو پائیں

12:47) جب نظر آئے وہ سبز گنبد کہہ کے صل علی جھوم جائیں۔۔۔

14:18) اشعار کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔

15:22) مسائل تو مفتی صاحب سے ہی پوچھنے ہیں۔۔

18:13) کتابیں اگر پڑھنی ہیں تو شیخ سے ہی پوچھ کر پڑھیں طالبِ علم اور علماء کی بات نہیں کررہا ہو جو عالم نہیں اور شیخ سے اصلاح کرارہے ہیں تو وہ شیخ کے مشورے سے پوچھ کر کتابیں لیں اور پڑھیں۔۔ 19:25) کیوں؟شیخ کے مشورے سے پڑھیں۔۔

20:35) آج اگر فتوی ہمارے خلاف آتا ہے تو پھر دوسری جگہ سے فتوی لیتے ہیں پھر تیسری جگہ سے۔۔

21:41) کھانچوں سے اللہ نہیں ملتے۔۔

23:45) میرے بھائیوں ! پہلے ہم اپنے آپ کو صحیح کریں..سچ بولیں۔۔

24:17) حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ کا چھیالیس سال پہلے کا خط جو شیخ الاسلام حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کے بارے میں ہے...حضرت شیخ نے پڑھ کر سنایا۔۔

26:04) خط کی مٹھاس دیکھیں کیا فرمایا...کہ پیارے تقی۔۔۔

27:41) حضرت مولانا خلیل احمد سہارنپوری رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ جنہوں نے دو طالبعلموں کو ستون سے باند دیا... واقعہ۔۔۔ اے خدا جوئیم توفیق ادب بے ادب محروم مانداز فضل رب

28:57) یہ خط ہماری تقدیر بدل سکتا ہے۔۔

32:47) آج سمارٹ فون کے بغیر طالبِ علم ہلتے نہیں۔۔

33:07) نہ تلاوت کی فکر،نہ ذکر کی فکر۔۔۔

33:24) کاش اصلاح کی فکر لگ جائے اور اصلاح کرائیں کہ اس لعنت سے کیسے جان چھڑائیں۔۔

34:21) خط کو حضرت شیخ نے یہاں سے دوبارہ بقیہ حصہ پڑھنا شروع کیا۔۔

38:51) مرتے دم تک شاہراہِ اولیاء پر رہنا۔۔

39:03) اور شاہراہِ اولیاء ہے کیا؟

39:13) ایک سانس اللہ کو ناراض نہ کرنا شاہراہِ اولیاء ہے۔۔

42:09) خط کے درمیان حضرت شیخ نے ایک لطیفہ سنایا۔۔

43:46) دین پھیلانا کتنی بڑی نعمت ہے اور آج ہم کس راستے پر جارہے ہیں..اکابر کے راستے سے ہٹ رہے ہیں اپنی بیٹیوں کو باہر ملک پڑھنے بھیج رہے ہیں۔۔

44:42) فرمایا خط میں کہ آج ہمارے اکابر کی اولاد اسکولوں اور کالجوں کی زینت بنی ہوئی ہے..خط یہاں مکمل ہوا۔۔

45:24) حضرت مجدد رحمہ اللہ کا ایک بہت اہم شیخ کی ڈانٹ پر پڑھ کر سنایا۔۔

49:38) ذکر پر دو گھنٹے سے زیادہ کا بیان ہوا ہے...اُس کو لے کر سن لیں۔۔۔

50:27) حضرت شیخ نے فرمایا کہ آج دوبارہ بیان ہورہا ہے کیونکہ چاردن پہلے بیا ن ہوا تو بہت نفع ہوا تو دل میں آیا کہ جمعرات کو بھی بیان ہونا چاہیے۔۔۔

52:06) تین دیزائن کے صحابہ رضی اللہ عنھم کا ذکر۔۔۔ وہ خوش نصیب صحابہ جن کے پاس بیٹھنے کا نبی کو حکم ہورہا ہے، اُن کا حلیہ کیا تھا؟ 1... جَافُّ الْجِلْدِ سوکھی روٹی کھانے سے اُن کی جلد خشک تھی۔ 2... اَشْعَتُ الرَّأسِ غربت و افلاس کی وجہ سے اُن کے بال بکھرے ہوئے تھے ۔۔ 3... کَانُوْا ذَاالثَّوْبِ الْوَاحِدِ ایک ایک ہی کپڑے میں تھے۔ کسی کا کرتہ تھا تو لنگی نہیں تھی مگر جتنے اعضاء جسم چھپانا واجب تھے وہ چھپے ہوئے تھے۔ تو تین ڈیزائن ہوگئے۔ بکھرے بال، تیل کنگھی نہ ہونے سے اور خشک کھال بوجہ فاقہ و افلاس اور ایک لباس کہ اُن کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ کرتہ بھی ہو تو ازار بھی ہو۔ کسی کے پاس ازار تھا تو کرتہ نہیں تھا، کرتہ تھا تو ازار نہیں تھا لیکن اُن کی قیمت کیا ہے؟ بڑے بڑے مال والو! اور اپنے لباسوں اور مرسیڈیز کاروں سے قیمت لگانے والو! اُن کا مقام اور اُن کی قیمت دیکھو کہ اللہ تعالیٰ اپنے پیغمبر صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو حکم دے رہا ہے کہ آپ گھر سے بے گھر ہوکر آرام چھوڑ کر تکلیف اُٹھاکر صبر کرکے میرے اُن عاشقوں میں جاکر بیٹھئے اور اُن عاشقانِ خدا اور متلاشیانِ خدا کو ادائے عشق و محبت زبانِ نبوت سے سکھائیے۔ یہ میری تلاش میں ہیں، یہ یَبْتَغُوْنَ ہیں، یہ مجھ کو ڈھونڈ رہے ہیں، اُن کو جاکر اپنی زبانِ نبوت سے میرا پتہ دیجئے کہ ہم کس کو ملتے ہیں اور ہم کو کون پاتا ہے؟ میرے ملنے کا یہ پتہ میرا نبی جائے اور اُن کو بتائے۔

54:28) اصلی مرید وہ ہے جس کی مراد اللہ کی ذات ہو اور تلاوت کریں ذکر کریں...آج ہم مقصدِ حیات سے ہٹ گئے اور شیخ کو مقصود بنالیا۔۔

56:30) آج جب دیکھو ہر وقت کبھی کسی کو دعوت بار بار دعوت اسی لیے کہا جاتا ہے کہ دعوت کا بھی شیخ سے پوچھیں...زیادہ دوستیاں بڑھانا بھی منع ہے۔۔

01:00:45) کتنا بہترین اجر اور کتنی بہترین آرام گاہ۔۔

01:01:05) جنت کیسی ہے... (( مَالَا عَیْنٌ رَأَتْ وَلَا اُذُنٌ سَمِعَتْ وَلَا خَطَرَ عَلٰی قَلْبِ بَشَرٍ)) کہ نہ کسی آنکھ نے دیکھا نہ کسی کان نے سنا اورنہ کسی کے قلب پر اس کا خیال گذرا اوروہاں کیا کیا نعمتیں ہیں! حوریں، دودھ، شہد اورشراب کی نہریں وغیرہ ۔۔

۔ 01:03:34) حضرت قاری طیب صاحب رحمہ اللہ کا واقعہ...فاتح بمبئی۔۔۔

01:04:08) ذکر کی تفصیل پچھلے بیانات میں لکھی جاچکی اس لیے یہاں دوبارہ نہیں لکھی گئی۔۔

01:07:39) اللہ کے نام کا مزہ جب آتا ہے تو اُس کو لڑکے لڑکیوں سے کوئی لگاو نہیں ہوتا پھر وہ ان سے دور بھاگتا ہے بہت جوش میں فرمایا کہ آج ہم فیس بک میں گھسے ہوئے ہیں کیسے اللہ ملیں گے اس حسن اور ڈیزائن پر ہم مرتے ہیں تو ڈیزائنر کیسا ہوگا۔۔۔

01:09:18) جب ذکر میں ناغہ ہوگا تو روح کمزور ہوجائے گی۔۔۔

01:09:28) ذکر اللہ نہ صرف کائنات کی روح ہے بلکہ انسان کی روح کی بھی روح ہے...کیسے؟۔۔

01:12:01) آج دوسرے کے گناہ پر اعتراض اور میٹنگ کررہے ہیں۔۔

01:14:08) یہاں سے ذکر کا طریقہ بیان ہوا جسکی تفصیل پہلے لکھی جاچکی۔۔۔

01:18:15) ایک صاحب کو سونے پر ڈانٹ۔۔۔

01:18:33) چوبیس گھنٹے کا ذاکر۔۔

01:20:42) ایک اصل ذکر ہے اور وہ ہے فرائض اور ایک ذکر زائد وہ کیا ہے؟۔۔۔

01:30:42) ذکر کلمہ اور الللہ کے نام کا۔۔۔

01:32:43) وہ دل کہلانے کے قابل نہیں جس میں اللہ نہ ہو۔۔

01:33:34) نکالو یاد حسینوں کی دل سے اے مجذوبؔ خدا کا گھر پئے عشقِ بتاں نہیں ہوتا۔۔

01:37:25) ذکر کی مختلف صورتیں۔۔

01:38:06) یااللہ...یارحمن...یا رحیم۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries