جمعہ بیان  یکم جنوری ۲۰۲۱  : جتنے بھی گناہ ہو جائیں کبھی مایوس نہ ہوں توبہ کرتے رہیں  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

 ۔ 02:40) اپنے گناہوں کو معافی سے زیادہ سمجھ لیا کہ اللہ پاک کیسے معاف فرمائیں گے...اللہ کی رحمت سے مایوس ہوگئے۔

05:44) اگر کسی کی غیبت کی اور اُس کو اطلاع مل گئی تو پھر اُس سے معافی مانگنی ہے..اگر اُس کو اطلاع نہیں ہے تو پھر بتانے کی ضرورت نہیں۔۔

06:30) توبہ کی چار شرائط۔۔

06:50) جس کا حق مارا ہے اُس کو ادا کرنا ہوگا۔۔

08:20) کسی کا عیب ظاہر کرنا بھی گناہ ہے..اگر کوئی کسی گناہ میں مبتلا ہے تو وہ اللہ کا مجرم ہے..ہم کیوں کسی کو حقیر سمجھتے ہیں۔۔

09:04) ایک حُبِ باہ ہے اور ایک ہے حُبِ جاہ...دونوں کا فرق۔۔

09:58) بعض لوگ نظروں کی حفاظت کرلیتے ہیں لیکن دل کی حفاظت کا پتا نہیں چلتا۔۔

11:24) اللہ کا ہم شکر ادا کرسکتے ہیں؟ کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں جانور نہیں بنایا...جائیں فرانس کا پتا کرلیں کہ وہ لوگ گھروں میں کس طرح رہتے ہیں۔۔

12:56) اللہ تعالیٰ جس کو اپنا بنانا چاہتے ہیں اُس کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں۔۔

14:11) حضرت خواجہ عزیز الحسن مجذوب رحمہ اللہ کا نپور میں ڈپٹی کلکٹر تھے ، جگر صاحب نے ان سےکہاکہ میرا دل اب دھڑک رہا ہے، قیامت کے دن میرا کیا حال ہوگا ؟

18:39) توبہ کرلیں اللہ تعالیٰ تقوی کا اُجلا لباس پہنا دیں گے۔۔

22:26) کھڑے بیٹھے لیٹے اللہ کو یاد کرتے ہیں۔۔

26:46) سنتِ تحنیک۔۔ حضرت خواجہ حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ کا قول ابرار کی تفسیر میں نقل فرماتے ہیں۔ یہ خواجہ حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ ایسے تابعی ہیں جنہوں نے ایک سو بیس صحابہ کی زیارت کی ہے۔ ایک سو بیس صحابہ سے ملاقات کرنے والے یہ تابعی خواجہ حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ جب پیدا ہوئے تھے تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان کی سنتِ تحنیک ادا فرمائی تھی اور سنتِ تحنیک کیا ہے؟ جب بچہ پیدا ہو تو خاندان کا کوئی نیک آدمی شہد یا کھجور کھاکر اس کا تھوڑا سا لعاب بچہ کے منہ میں ڈال دے۔ اس سنت کا سنتِ تحنیک ہے۔ یہ سنتِ تحنیک خلیفۃ المسلمین امیرالمؤمنین حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ادا کی۔تو حضرت خواجہ حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ کی تحنیک حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمائی تھی۔ کیا خوش نصیب بچہ ہے یہ کہ امیرالمؤمنین حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا لعابِ دہن جس کے سینہ میں اُترگیا ہو اس کے علم و فضل کا کیا عالم ہوگا اور ان کی ماں اُمّ المؤمنین حضرت ام سلمۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے یہاں نوکری کرتی تھیں۔

27:30) آج میڈیا کے ذریعے مشہور ہیں لیکن دین کی باتوں پر عمل نہیں۔۔

30:41) حضرت مولانا بدرِ عالم صاحب جو جنت البقیع میں مدفون ہے ان کی قبر کئی بار کھولی گئی تو کفن،جسم سب کچھ سلامت تو حکومتِ سعودیہ نے اب وہاں لکھ کر لگادیا کہ آئندہ اس قبر کو نہیں کھولا جائے گا...عمل کیا تھا کہ کبھی حافظِ قرآن کی طرف پیر نہیں کیے۔۔

34:02) عامل بابا آج اللہ سے کاٹ کر اپنے سے جوڑتے ہیں...ایک صاحب آئے کہ عامل بابا نے کہا کہ تمہاری بہن کا علاج تنہائی میں کروں گا اور ہاتھ بھی پکڑنا پڑے گا نعوذباللہ جوان بہن اور تنہائی ہماری غیرت کو کیا ہوا ہےپردہ تو ویسے بھی کرنا ہے ۔۔

37:08) موسیقی کا گناہ۔۔

37:45) نیو ائیر میں اگر کفار کی تعداد بڑھائی ہے تو ہم معافی مانگ لیں۔۔

38:25) کھلم کھلا گناہ کرنے والاباغی مسلمان کون؟۔۔

43:18) کسی عالم یا شیخ سے پوچھ کر ذکر کریں۔۔

46:13) دو قسم کے ذکر ہیں۔۔

47:20) خواب حجت نہیں ہوتے ہاں مبشرات ضرور ہوتے ہیں۔۔

56:40) حضرت خواجہ عزیز الحسن مجذوب رحمہ اللہ اورانگریز وائسرائے کا واقعہ

01:03:16) حضرت خواجہ عزیز الحسن مجذوب رحمہ اللہ کا جذب کا واقعہ مکمل فرمایا... واقعہ ...کیا تھانہ بھون میں میری بھی اصلاح ہوسکتی ہے؟خواجہ صاحب نے فرمایا کہ ان شاء اللہ ضرور ہو سکتی ہے۔جگر صاحب نے کہا کہ مگر ایک شرط ہے،کیا آپ کے شیخ مجھے خانقاہ میں شراب پینے دیں گے؟خواجہ صاحب نے منع فرمادیا لیکن جب حضرت تھانوی رحمہ اللہ کو پتا چلا تو فرمایا کہ ظالم یہ تونے کیا کیا۔۔۔۔ حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے خواجہ صاحب سے فرمایا کہ جگر صاحب سے یہ کہہ دیجئے کہ اگر رسول ِخدا ﷺاپنے یہاں کافر کو ٹھہراتے تھے تو میں ایک گنہگار مسلمان کو کیوں نہیں ٹھہرا سکتا؟خانقاہ میں شراب پینے نہیں دوں گا،جگر کو میں اپنے گھر میں ٹھہراؤں گا،اشرف علی کاذاتی مکان اس کے لئے وقف ہے جو چاہے کرے۔جگر صاحب خوش ہو گئے اوربغل میں اپنی بوتل سنبھالے پہنچ گئے۔ واہ!کہا حضرت بیعت کرلیجیے، تو بہ کرا دیجئے اور چار باتوں کی دعادےدیجئے،(ا)شراب چھوڑ دوں(۲) داڑھی رکھ لوں (۳)حج کر آؤںاور(۴)میراخاتمہ ایمان پر ہو جائے۔حضرت حکیم الامت نے اللہ کے حضور دعا کے لئے ہاتھ اٹھا دئے۔۔ جی اٹھے مردے تری آواز سے جگر صاحب لوٹ آئے،توبہ کرلی ،اللہ والوں کی دعا کی کرامت تودیکھو۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries