مجلس ۲ جنوری  ۲۰۲۱ عشاء : برے اخلاق سے اللہ تعالیٰ بہت ناراض ہوتے ہیں !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

  ; 02:12) اسوہ رسول اکرمﷺ جب بندہ جھوٹ بولتا ہے تو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

03:05) بار بار ارشاد فرمایا کہ جھوٹ بولنا۔ جھوٹ بولنا۔ جھوٹ بولنا۔

03:47) کسی مسلمان نے کسی مسلمان کا ناجائز حق مارلیا تو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اگرچہ کوئی معمولی ہی چیز ہو؟ چاہے وہ کوئی بہت ہی معمولی چیز ہو؟ ارشاد فرمایا کہ اگرچہ جنگلی بیر کی ٹہنی ہی کیوں نہ ہو۔

04:30) آدمی کے لئے جھوٹ ہونے کے لئے اتنا ہی کافی ہے ۔ ۔ ۔ ۔

04:45) حاکم کے سامنے جھوٹی قسم کھانے والے پر عذاب

05:56) آپﷺ کے اخلاق مبارک کے بارے احادیث مبارکہ سنی۔ آدھے دین سے زیادہ اخلاق ہے۔ بات کرنے کا سلیقہ۔ غیبت سے بچنا۔ مظاہر حق باب الادب سے متعلق احادیث مبارکہ

07:06) جو اپنے دل میں کہے گا کہ میری عادت بری ہے۔ ارادہ کرنے سے اللہ کی مدد آجاتی ہے۔

07:56) املک علیک لسانک۔ زبان کے مالک بنو۔ زبان تمہاری مالک نہ بنے۔

08:26) اصلاح کے معاملے میں شرم تو کرنی ہی نہیں ہے۔

08:51) جو سمجھے گا کہ مجھے ڈانٹ رہا ہے وہ ترقی نہیں کرے گا۔ سی او جو چیئرمین کو ڈانٹے تو چیئرمین کو یہ کہنے کا حق نہیں کہ منیجر نے ایسا کیا ہے۔

09:24) جو غلطی ہوتی ہے اس غلطی کو ڈانٹا جاتا ہے۔

09:40) چالیس سال تک آپﷺ کو صادق و امین پایا۔

10:03) بُرے اخلاق سے اللہ تعالیٰ کی بہت ناراضگی ہوتی ہے۔

10:24) جہاں آرڈرز لینے ہوتے ہیں وہاں اچھے اخلاق رکھتے ہیں۔

11:05) جونیئر کو کہہ سکتے ہیں مگر غصے میں نہیں۔ اس کو بھیج دو۔ پھر اللہ سے بات کرو کہ اے اللہ! میں کتنا گنہگار ہوں؟

11:29) آفس میں ماتحت لوگوں سے ہونے والی غلطی کا تدارک کا طریقہ

12:24) آپﷺ نے ارشاد فرمایا کہ صاحبِ ایمان بندہ اپنے اچھے اخلاق سے ان لوگوں کا درجہ حاصل کرلیتا ہے جو رات بھر نفل رکھتے ہوں اور دن بھر روزہ رکھتے ہوں۔

13:32) اصلاحی خط لکھنا چاہیے مگر سچا پکا مرید وہ ہے جو مراد اللہ کی ذات رکھے۔

13:53) میری بیوی نے کہا کہ سہیلی کے ساتھ میرا شوہر جاتا ہے تو چچا معلوم ہوتا ہے تو براون کلر کروالوں؟

14:22) مسئلہ بیوی کا نہیں ہے بلکہ سہیلی کے کہنے کا ہے۔

14:45) اس کو دیکھ کر دوسری خاتون کا میسیج آگیا کہ براون رنگ کرلے

15:04) شیخ کی آنکھوں سے دیکھنا چاہیے کہ کیا کرنا چاہیے؟

15:27) ایوب صاحب فوج میں بھرتی کیسے ہوگئے؟

16:04) اللہ کے عاشق فوجی بنیں۔ ہم آپﷺ کے فوجی ہیں۔

16:17) پوری دنیا کی فوج کو اپنی وردی بتانے کا حق حاصل ہے تو آپﷺ جرنیلوں کے جرنیل ہیں، سیدالانبیاء اور امام الانبیاء ہیں اپنے امتی کے لئے وردی ڈیزائن بتادی کہ ایک مٹھی ڈاڑھی ہونی چاہیے۔

18:22) اللہ تعالیٰ ہم سب کو اچھے اخلاق عطا فرمائے۔ لقد کان لکم فی رسول اللہ اسوۃ حسنۃ

19:06) مارچ پاس میں انڈین فوجی کی ٹوپی پہن لی تو کورٹ مارشل ہوجائے گا۔ بظاہر تو چھوٹی بات ہے تو چھوٹے گناہ اور بڑے گناہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

19:44) امام احمد بن حنبلؒ سے وقت کے حاکم نے کہا کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کوڑے لگتے تھے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ نیا جلاد آتا تھا ۔ ۔ ۔ ۔ اگر یہ کوڑا ہاتھی پر پڑتا تو کھال پھٹ جاتی

20:40) امام ابوحنیفہؒ تابعی تھے۔ امام ابویوسفؒ ان کے شاگرد تھے۔ وہ چھوٹے بچے تھے۔ غریب تھے۔ ماں نے کہا کہ نان بائی کے پاس جاکر نوکری کرو۔ امام ابویوسفؒ امام اعظمؒ کی مجلس میں چلے جاتے تھے۔ مگر جاب کے لئے بھی جاتے تھے۔ پیسہ نہیں اس لئے جاتا ہوں۔ والدہ کو بلوایا پردے سے فرمایا کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ امام ابوحنیفہؒ بڑے تاجر تھے۔ پانچ سو علماء کا گھر خرچہ کرتے تھے۔ یوم لاینفع مال ولا بنون۔

22:37) جو اپنا مال اللہ کے راستے میں خرچ کرتے ہیں۔ آیۃ نمبر ۲۶۱ سورۃ البقرہ ایک دانہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

23:21) امام ابن تیمیہؒ کا جنازہ جیل سے نکلا۔ حضرت علامہ سرخسیؒ سے غلط فتویٰ پر دستخط کرنے کا کہا۔ ان کو گرفتار کردیا۔ ان کو کنوئیں میں ڈال دیا۔ سوکھا اندھا کنواں۔ چودہ سال کنوئیں کے اندر رہے۔ کوئی قرآن پاک نہیں، کوئی تفسیر یا حدیث پاک کی کتاب نہیں۔ اسی جیل کے اندر چودہ سال رہے قضائے حاجت بھی وہیں۔ اوپر سے طالبعلم آتے تھے فرماتے رکو! کچھ لکھوانا ہے۔ مبسوط بتیس جلدوں میں کنوئیں سے لکھوائی۔ پوری دنیا کے دارالافتاء میں یہ جلدیں موجود ہیں۔

28:00) کلپ : حضرت تھانویؒ کا ملفوظ : لوگ اللہ کے قانون کو نہیں جانتے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔پرانا سسٹم چلتا آرہا ہے۔ اللہ نے شراب کیوں حرام کی؟ ہمیں نہیں معلوم۔ ایک آدمی پہلی دفعہ انڈیا آیا۔ اسٹیشن پر لکھا تھا کہ صرف پندرہ کلو اجازت ہے۔ اس نے چالیس کلو اٹھایا ہوا تھا۔ ٹکٹ کلکٹر آیا۔ چیک کیا۔ بتایا لکھا ہوا ہے کہ پندرہ کلو اجازت ہے۔ یہ قانون ہے۔ قانون کیا ہے؟ میرا کام قانون بتانا ہے۔ گورنمنٹ قانون بناتی ہے۔ وزن کا کلیکشن لوں گا۔ یہ قانون کیوں بنایا؟ میں تو صرف اطلاع کررہا ہوں۔ قانون تو اللہ تعالیٰ نے بنایا ہے، مولوی صرف اطلاع دیتا ہے۔

32:20) اللہ تعالیٰ کی اشد محبت

34:26) اپنے دل کے بت شیخ کو بتائیں گے تو وہ نکالیں گے۔

35:18) درسِ مثنوی مولائے روم کی تعلیم شروع:

36:41) ترکی کی فلم کی قباحتیں

37:05) شیخ سے جیسا پوچھیں گے ویسا ہی جواب دیں گے۔ شکار پر جانے والوں کے لئے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

39:01) مزاح مبارک : ایک آدمی کسی کے گھر گیا تین سوئمنگ پول تھے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ایک گرم، ایک ٹھنڈا۔ ایک خالی

39:50) ایک خالی بلڈنگ کے گیٹ پر ایک آدمی کھڑا تھا۔ سب اندر جارہے تھے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

40:22) دل پر شیخ گارڈ ہوتا ہے

۔ 41:10) ماڈرن بیٹیوں کا پتا نہیں کہ کہاں جارہی ہیں۔

01:44:43) ایک صاحب نے براون کلر کرلیا۔ میں نے جواب دیا کہ آپ کے شوہر کی مرضی۔

01:45:35) ایک دوست کی بیٹی کی رخصتی کی دعوت کا واقعہ۔ دعوت نہیں ہے صرف سینڈوچ اور چائے۔ اب میں پریشان۔ شیخ کو شکایتیں مت پہنچائو۔ میرا دل ان کے لئے صاف رکھو۔ پھر فرمایا کہ جائو اور سمجھو کہ تم نے مجھ سے پوچھا ہی نہیں۔ اگر میری جگہ ہوتے تو کیا کرتے؟

01:47:39) براون کلر پر اپنی بیوی کو سمجھادیتے۔ خود ہی کلر کرکے آگئے۔

01:48:08) حضرت آدم علیہ السلام کا سفید بال آیا تو پوچھا یہ کیا ہے؟ یہ وقار ہے۔

01:49:03) مصروف ہیں جناب کس بندوبست میں، اپریل کی بہار نہ ہوگی اگست میں۔

01:49:51) بیان کرنے والا خلافت والا جوان خود بھی ڈرے گا اور بیوی کو بھی بیان میں نہیں لے جائے گا۔

01:50:29) جب بیان کرنے والا بڈھا ہوگا تو ہر کوئی اپنے پاس لے جائے گا۔

01:51:35) جرمنی میں ایک مسلمان نے انٹرویو دیا، وہ کامیاب ہوگیا اور بتایا کہ میں یہ ڈاڑھی نہیں کٹاؤں گا۔

01:52:48) براون کلر شوہروں کی ڈاڑھی پر کرنا ان کے لئے ہے جن کا ایمان بہت کمزور ہوتا ہے۔

01:53:55) بیوی سے براون کلر (خضاب) کے میسیج نہ کرائو۔ مجبوری ہو تو بتائو۔

01:54:54) جب بے حیا عورتیں دیکھتی ہیں کہ کالے بال والا جارہا ہے تو پھر رونا نہیں۔

01:55:39) نوید بھائی کی ڈاڑھی کتنی سفید ہے۔

01:56:01) کسی کے بال سفید جلدی آجاتے ہیں تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔

01:56:23) جب اوکھلی میں ڈالا سر تو پھر موصلوں سے کیا ڈر

01:56:48) جب اللہ کی محبت کا نام لے لیا تو پھر کیا ڈر

01:57:51) میں دیکھ رہا ہوں کہ چال ہی میں فرق پڑگیا ہے۔

01:58:35) کوئی اور خاتون ہوتی تو اتنا غم نہیں ہوتا، مگر خاتون بیان سننے والی ، مجالس میں آنے والی لکھ رہی ہے۔

01:59:34) بڈھے اور چھوٹے بچے اور جانور ہمارے لئے نعمت ہیں۔

02:00:46) براون خضاب لگانے والوں کے ساتھ مزاح بھی نہ کرو۔ مذاق اڑائوگے تو گنہگار ہوجائوگے۔

02:01:39) غرفہ والے اور کمپیوٹر روم والے یہ مجلس سن لیں۔

02:03:07) اللہ کے گھر میں بیٹھا ہوں۔ آدھا بیان نہ سنیں۔ یقین کریں ذرا برابر بھی ناراضگی نہیں ہے، تعجب ہے، اس کا اظہار کررہا ہوں کہ اتنی جلدی اطاعت کرلی۔ ذرہ برابر ناراضگی نہیں ہے، اگر معافی نامہ کا خط آئے گا تو مجھ پر بوجھ ہوگا۔ کوئی ناراضگی نہیں، صرف تعجب ہے۔

02:04:09) درس مثنوی مولائے روم: از شراب قہر چوں مستی دہی نیست ہارا صورت ہستی دہی ارشاد فرمایا کہ مولانارومی فرماتے ہیں کہ اے خدا, جب آپ کسی پر اس کی شامت عمل کے سبب عذاب نازل کرنا چاہتے ہیں تو فانی صورتیں اس کو نہایت مہتم بالشان معلوم ہوتی ہیں اور ایسے شخص کی مٹی مٹی کو صورتوں پر مٹی ہوجاتی ہے اور فانی اجسام قبروں میں بے نام ونشان ہوکر عاشقوں کے لئے باعث حسرت وندامت اور ضیاع سرمایۂ زندگی بن جاتے ہیں۔ احقر کا ایک شعرہے۔ کسی خاکی پہ مت کرخاک اپنی زندگانی کو جوانی کر فدا اس پر دیا جس نے جوانی کو

02:07:10) اللھم ارنا الحق حقا حق الخ

02:07:33) ایک آنکھ کی حفاظت کرلے تو بہت کچھ سدھر جائے گا۔

02:08:08) فروالی اللہ نازل فرماکر اللہ نے اپنے عاشقوں کو دو لذتیںبخشی ہیں، ایک لذت فرار الی اللہ اور دوسری لذت قرار مع اللہ

02:09:08) یسے جب بچہ غیروں اور دشمنوں سے جان چھڑاکر باپ کی طرف بھاگتاہے تو اس فرار میں اس کو ایک مزہ آتا ہے

02:09:48) اللہ کی ہر نافرمانی سے بچنا، گناہوں سے بھاگنا، حسینوں سے نظر بچانایہ فرار الی اللہ ہے جس کے نقطۂ آغاز اور زیر و پوائنٹ سے ہی قلب میں سکون اور چین کا آغاز ہوجاتاہے

02:10:35) سورہ کہف میں ہے مفہوم ہے جو ایمان لایا نیک اعمال کیے۔ باغات عطا فرمائیں گے، باغات کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی۔

02:11:22) یونکہ اللہ دیکھ رہاہے کہ میرا بندہ غیر اللہ سے بھاگ رہاہے تو اسی وقت اللہ کی رحمت کی بارش شروع ہوجاتی ہے۔ اسی کانام ہے غیر اللہ سے بھاگنے کی لذتِ فرار اور جب غیر اللہ سے بھاگ گیا تو اللہ کے پاس پہنچ گیا چاہے کوئی نفلی عبادت بھی نہ کرے لیکن یہ اللہ سے قریب ہوگیا کیونکہ غیر اللہ سے فرار کے بعد لذتِ قرار خود بخود ملتی ہے اور حلوۂ ایمانی قلب میں اتر جاتاہے

02:11:57) جان دے دیں گناہ کرکے ناراض نہ کریں۔ استغفروا ربکم انہ کان غفارا۔

HazratFerozMemon.org )

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries