مجلس ۳ جنوری  ۲۰۲۱ عشاء :اولاد کو اللہ والا بنانے کے لئے خوب محنت کریں !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

  ; 01:20) بیان کے آغاز حضرت شیخ نے بچوں کو نصیحت فرمائی کہ بدلہ مت لو فرمایا میرے بابا بدلہ لینے والی کی پٹائی کرتے تھے کہ بدلہ کیوں لیا اب پتھر ماررہے ہیں خدانخواستہ آنکھ پر لگ جائے۔۔

01:45) پتا نہیں ان بچوں کو کیا ہوگیا نظر لگ گئی۔

02:14) جولوگ دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں کہ یہ بچے اتنے اچھے ہیں اور کیا ررہے ہیں۔۔

02:47) مزاح:۔ کہ بچے پیداکرکے چھوڑ دیتے ہیں سھنبالنا ہمیں پڑتا ہے۔۔

03:58) جنات کا ذکر۔۔

05:58) تلاوت کا ایک ادب۔۔

06:13) حدیث پاک ہے کہ بے حیائی کی وجہ سے ایسی ایسی بیماریاں آئیں گی کہ تمہارے پچھلے سے نہیں سنی ہوگی۔۔

06:54) ہر وقت بس جنات کے چکر میں۔۔

08:01) عجیب دھوکہ دیتے ہیں کہ ایک لاکھ جنات کو جلا دیا۔۔

08:56) شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کی مجلس میں جن بادشاہ کے حاضر ہونے کا واقعہ۔۔

09:22) جو جن تنگ کرے میرے پاس لے آو۔۔

09:45) سورہ جن کی تفسیر پڑھ لیں کہ جنات بھی آپ ﷺ سے بیعت ہوئے ہیں۔

10:12) جنات بھی ایک مخلوق ہے اُس میں نیک بھی ہیں اور کچھ کافر اور بدمعاش بھی ہیں جو تنگ کرتے ہیں۔

10:44) الحمدللہ کئی گھروں سے جنات بھاگے ہیں۔۔

11:12) بے کار میں ہم لوگ ڈرتے ہیں کہ چیز یہاں رکھی تھی وہاں سے ملی۔۔

11:34) گھر میں کوئی چھوٹا جن تو نہیں۔۔۔

12:22) کبھی بیوی کی شکل میں چڑیل بھی آجاتی ہے..چڑیل پر لطیفہ۔۔

13:01) شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کی دادی محترمہ حضرت کو کہانی سناتی تھیں بچوں کو سنائیں تو بہت خوش ہونگے۔۔

16:24) بیان میں جب اتنا مزہ ہے تو پھر عمل میں کتنا مزہ ہوگا۔۔

16:46) ایک نوجوان کی توبہ واقعہ ۔

17:36) سن لے اے دوست جب ایام بھلے آتے ہیں گھات ملنے کی وہ خود آپ ہی بتلاتے ہیں

18:08) اس نوجوان کی ای میل کا ذکر اور پھر فرمایا کہ یہ ہیں اصل لوگ کہ سن لیا اور عمل کریں گے۔۔ اس نوجوان نے موبائل سے سب خرافات ڈیلیٹ کردیں پانچ ہزار سے زیادہ تصویر موبائل تھیں جو ختم کردیں۔۔

19:25) اب کوئی اس نوجوان کو حقیر سمجھیں یہ تو ہم سے بھی آگے نکل ایسا عمل۔۔

20:27) ای میل پڑھ کر سناوں گا اور دیکھیں کہ یہ ہے جذب اور جو لوگ ہر وقت کہتے ہیں کہ میرے اتنے گناہ۔۔۔

21:33) ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔۔

21:51) آج مسلمان بچے آپس میں لڑرہے ہیں ایک دوسرے کو پتھر ماررہے ہیں۔۔

22:38) غالب کے شعر کو حضرت والا رحمہ اللہ نے بدل دیا.. ابتدائے عشق ہے ہنستا ہے کیا آگے آگے دیکھئے ملتا ہے کیا

23:46) سرد کھانے میں کچھ لوگ مردوں کے سامنے بریانی کھا رہے تھے کیوں عادت ہوگئی پھر نصیحت فرمائی کہ عادت بنالیں تو گناہ بھی چھوڑنا آسان ہوجائیں گے۔

24:54) آج الحمدللہ لسانِ اخترحضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم کا 19سال پرانا بیان سنا مزہ آگیا۔۔

27:23) نو سال کی بچی کا دین کی باتیں سنانا۔۔

27:44) اللہ تعالیٰ ہم سب کو بغیر استحقاق کے اللہ والا بنادیں۔۔

28:52) جب آدمی گاڑی سیکھتا ہے تو کیا ہوتا اور پھر سیکھ لے تو کیا ہوتا ہے۔۔

30:24) مفتی انوار صاحب نے اسوہ رسول ﷺ سے پڑھنا شروع کیا...آبرو ریزی خبیث سودا ہے۔۔

33:06) نوجوان کا ای میل پڑھ کر سنایا۔

34:57) سگریٹ سے منہ گندا ہوتا ہے بدبو آتی ہے..کچا لہسن اور پیاز کھا کر آنا مسجد میں منع ہے فرشتوں کو تکلیف ہوتی ہے جب لہسن اور پیاز کو اللہ نے بنایا اور کھا کر مسجد میں آنا منع ہے تو پھر سگریٹ۔

35:33) مجھے تو بہت تکلیف ہوتی ہے جب کوئی سگریٹ پی کر میرے پاس آتا ہے تو ایسا لگتا ہے کہ مجھے قہہ ہوجائے گی۔۔

36:35) اللہ تعالی نے بچے کی پرورش منہ کے ذریعے کیوں نہیں کرائی۔۔

36:55) ایک زبان کے بیس گناہ ہیں۔

37:45) کون سی چیزیں دیکھنے کی ہیں معلوم کریں اُس کو دیکھیں اور جو اللہ نے منع کردیا اُس کو مت دیکھیں۔

۔ 40:00) گٹر میں بھنگی کی مثال۔۔

41:41) آپ ﷺ کا بچپن دیکھیں کہ کیسے تھے تو پھر ہم سے لڑائی جھگڑا نہ ہوگا۔۔

42:02) سنتوں کا چارٹ ہمارے پاس موجود ہے۔۔

42:54) ہر وقت بس برگر کٹ....حضور ﷺ جیسے بال کیوں نہیں رکھتے۔۔

43:33) حضرت شیخ کا ایک واقعہ کہ میں بال کٹوارہا تھا تو ایک بڑھیا آئی اور کہا کہ برگر کٹ کا کیا لے گا۔۔

۔ 44:19) درد دل سے فرمایا کہ یہ زندگی ہے کہ چھ سال کے بچے نے ماں کے پیر پکڑ کر معافی مانگی۔۔

45:00) آج فجر نماز کی فکر نہیں خواتین نماز گھر میں پڑھیں تاکہ بچے دیکھیں اور ہر چیز اللہ سے مانگنا سیکھائیں۔۔

45:55) آج ہر بات میں بس یہودو نصاری کی نقل جنہوں نے حضور ﷺ کو کتنا ستایا...آج کھڑے ہوکر کھارہے ہیں دستر خوان بچھانے کی کوئی فکر نہیں بس ہر وقت ٹیبل کرسی پر بغیر عذر کے بیٹھ کر کھارہے ہیں۔۔

47:05) رزق ضائع ہونے سے اللہ ناراض ہوتے ہیں۔

47:45) آج ہمارے بچے ڈرائیور اور چوکیدار کوکتنا جھڑکتے ہیں۔۔

48:31) اپنےبچے اور بچیوں پر محنت کریں تاکہ بچے اللہ والے بنیں جنید بغدادی بنیں اور بچیاں رابعہ بصری بنیں۔۔

48:33) حضرت شیخ عبدالقادر رحمہ اللہ کا بچپن کا واقعہ کیسا بچپن میں ایمان تھا کہ ڈاکو آگئے تو جھوٹ نہیں بولا..ایسا عمل کہ ڈاکو نے توبہ کرلی۔۔ 49:55) جھوٹ بولنا گناہِ کبیرہ ہے۔۔

52:05) آپ ﷺ کی ولادت سے ہزار سال پہلے کا ایک عجیب واقعہ.. دل کو تھام کے سننا ہے۔۔

https://hazratferozmemon.org/bayan/15577 دورانیہ 1:19:05 HazratFerozMemon.org 

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries