مجلس ۴ جنوری  ۲۰۲۱ عصر : دو مرض  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

  ; 01:16) حضرت حکیم الامت مجدد الملت حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی کتاب تسہیل المواعظ پڑھی جارہی ہے جسمیں بات آچکی۔۔ کہ بعض لوگ صرف قرآن پاک کو دیکھتے ہیں اور حدیث کو منع کرتے ہیں پھر فقہی مسائل کے بیچ میں بھی الٹی سیدھی باتیں کرتے ہیں۔۔ پھر بعض لوگوں نے فقہ کو چھوڑ کر صرف قرآن پاک پر اکتفاء کیا تو یہ الٹا کام کیا...قرآن جس کام کی کتاب ہے اُس سے وہ کام نہ لیا۔۔ حضرت حکیم الامت مجدد الملت حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ چناچہ ایک صاحب مجھ سے ملے اور کہا کہ ڈاکٹری حساب سے یہ بات ثابت ہے کہ گندے پانی میں کچھ کیڑے ہوتے ہیں جس سے اولاد پیدا ہوتی ہے وہ صاحب کہنے لگے کہ مجھے مدت سے یہ خیال تھا کہ قرآن پاک سے بھی یہ آیت نکل آئے اب دیکھا آپ نے یہ صاحب قرآن پاک میں اِس بات کو تلاش کررہے ہیں۔۔

02:20) حکمت کی کتاب کو حدیث کی کتاب سے ملانا بیوقوفی ہے۔۔

03:13) روحانی علاج ہے کیا؟۔

03:22) روح کی بیماری ہے جھوٹ،غیبت،گندے خیالات پکانا۔۔

06:27) خدا بچاوے ایسی جہالت سے...گاوں کا ایک واقعہ۔۔

07:21) تحقیقی بات ہمیشہ بے مزہ ہوتی ہے۔۔

09:40) قرآن پاک سے ہر بات کو ثابت کرنا یہ صحیح نہیں۔۔

10:18) ہندوستان میں دو مرض بکثرت پائے جاتے ہیں۔۔ بعض حدیثِ فقہ کو وحی نہیں سمجھتے اور یہ بددینی ہے اور بعض لوگ زیادتی کرتے ہیں کہ قرآن،حدیث اور فقہ کے علاوہ بھی اور چیزوں کو وحی میں داخل کرلیتے ہیں جو بدعت ہے۔۔

11:01) حضور ﷺ کی امت میں بھی دو فرقے ہیں جن کی عزت لوگوں کے دلوں میں ہے... دو فرقے ایک امیروں اور ایک فقیروں کا..ان دونوں فرقوں کی حالت حد درجہ خراب ہے دونوں فرقے کی بدولت دنیا میں بہت زیادہ گمراہی اور بدعت پھیلی۔۔

14:01) قلندر کی پہچان۔۔

14:17) شہباز قلندر کے مزار کا تذکرہ ایک ہمارے احباب میں سے ایک صاحب کی وہاں ڈیوٹی لگی تو بتایا کہ میں وہاں سانس نہیں لے پایا کیوں..چرس پی کر سوئے ہوئے ہیں...اتنی بے حیائی کہ میں بتا نہیں سکتا۔۔

15:49) شرعی پردہ نہیں ہے نماز نہیں ہے بس جو کچھ سمجھا ہوا اسی کو کہ یہی سب مشکل کشا ہے نعوذباللہ۔۔

17:29) ایک چیلے کا واقعہ۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries