مجلس ۶ جنوری  ۲۰۲۱ فجر : آداب معاشرت بھی دین کا ایک اہم شعبہ ہے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

  ; 01:07) پیارے شیخ نے فرماتے تھے کہ جائز باتیں حکومت کی ماننا ہم پر فرض ہے اور اگر کہیں ہم جاتے ہیں جیسے دبئی گئے تو وہاں کے اصولوں کے مطابق چلیں گے تو ہر جگہ کے اصول ہوتے ہیں۔

01:48) رات12 سے تین بجے تک ایک صاحب نے مسجد کی پہلی منزل پر جاکر فون پر ایک گھنٹہ بات کی ہے۔

04:17) فیصل آباد کے مدرسے دارالقرآن کا تذکرہ۔

04:41) اللہ والا بننا ہے تو وہ شخص اپنے آپ کو خود بہت سی چیزوں کا ذمے دار بنائے گا۔

05:27) بہت عرصے سے دیکھا ہے کہ جو دنیاوی باتوں میں بھی بے اصولی کرتا ہے تو وہ کامیاب نہیں ہوتا۔

06:01) کاش ہم موبائل گھر پر رکھ کر آئیں۔

07:30) مزہ جب ہے کہ جب آدمی اپنے آپ کو خود پیش کرے۔

08:36) کسی کا دل مت دکھاو پھر آئندہ بھی لوگوں کا دل دکھاو گے

09:25) چوری چھپے کام کرنے سے بہت تکلیف ہوتی ہے۔

11:28) آداب معاشرت بھی دین کا ایک شعبہ ہے جسکو آج ہم نے بھلا دیا ہے۔۔

12:43) حضرت مجدد رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ دو عالم لاو اور مجھے بتاو نہیں میں دیکھ کر بتادوں گا کہ کون صحبت یافتہ ہے اور کون نہیں ہے۔

16:17) داڑھی اور تخنہ۔

18:04) بعض لوگوں کو یہ باتیں اچھی نہیں لگتی اور نہ نصیحت کرنے والا اچھا نہیں لگتا...جبکہ حدیث پاک ہے جسکا مفہوم ہے کہ نصیحت مومن کو اثر کرتی ہے۔۔

19:28) آدم خور پر لطیفہ۔

20:04) ہم اپنی زندگی کا نیا آغاز کریں۔

20:30) آپ ﷺ کا طریقہ آپ کے سامنے ہے۔

21:41) اللہ ہمیں خیانتوں سے بچائے۔

23:17) خیانت کا اثر باطن پر پڑتا ہے چاہے کوئی دیکھے یا نہ دیکھے،کسی کو پتا چلے یا نہ پتا چلے۔

27:58) بے اصولیاں کرنے سے بہت نقصان ہوتا ہے۔۔

28:35) حضرت شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ کا ایک ملفوظ۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries