مرکزی بیان  ۷ جنوری  ۲۰۲۱  : بدنظری ایمان کے لئے زہر ہے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

  ; 02:18) بیان کے آغاز جناب مصطفی مکی صاحب نے حضرت خالد اقبال تائب صاحب دامت برکاتہم کے اشعار پڑھ کر سنائے۔

07:32) اشعار کی حضرت شیخ نے تشریح بھی فرمائی۔

07:59) باطن کا نور اور اُس کا اثر کیا ہوا

08:32) ایک کتے کا واقعہ۔

08:45) اللہ والوں کی نظر ولی ساز ہوتی ہے۔

09:40) کلوا کتے کا واقعہ۔

12:37) حضرت شیخ الاسلام کا ایک ملفوظ جس میں کل فرمایا کہ جو انٹر نیٹ گروپ میں شامل ہوگا اس کا مدرسے سے اخراج کردیا جائے گا۔ایسا کیوں فرمایا آخر کوئی تو وجہ ہے۔

15:16) ایک واقعہ کہ مسجد روشن ہوجاتی ہے واقعہ۔۔حضرت سید احمد شہید رحمہ اللہ کی نظر اُن صاحب پر پڑھ گئی تھی، جس کی برکت سے مسجد روشن ہوجاتی ہے۔

16:47) دنیاوی مثال : امریکی صدر آیا تھا ، ایک زمانے میں پاکستان آیا تھا، ایک بلوچی لیاری کا گدھا گاڑی چلانے والے کو دیکھ کر کہا کہ یہ میرا مہمان ہے اس کو امریکہ بھیجو تو یہ تو دنیا کے بادشاہ کی مثال ہے تو اللہ والوں کینظر کی برکات کیا ہوگی۔

18:54) عزت تقویٰ کی وجہ سے ملتی ہے۔

19:14) حضرت مولانا انور شاہ کشمیری رحمہ اللہ نے حضرت مولانا عبد اللہ شجاع آبادی کی ختم بخاری شریف موقع پر فرمایا آج تمہاری بخاری ختم ہوگئی لیکن بخاری شریف کی روح جب ملے گی جب کسی اللہ والے کے پاس چھ ماہ اصلاح کی نیت سے رہو گے۔

20:17) موبائل اور سیلفی کی خرافات

20:41) صیانۃ المسلمین میں شرکت کا واقعہ بیان فرمایا کہ فوٹو گرافی بند کروائی پھر بیان ہوا۔ کہ کس طرح حضرت قاری مولانا ارشد عبید صاحب نے جوش میں کھڑے ہوکر سب بند ۔۔ یہ بیان چھپ بھی گیا ہے، فوٹو گرافی اور میڈیا کی تباہ کاری

23:23) اپنے کو مٹانے پر مثال: گدھا اگر نمک کے کان میں گر جائے اور فنا ہوجائے تو پھر کام بنتا ہے، اگر سانس لیتا رہے تو گدھے کا گدھا رہے گا۔مٹنے کا ہی تو مسئلہ ہے،

24:15) انٹرنیٹ اور واٹس ایپ پر گروپ بنانے کی خرابیاں ،وہاں رات دن لگے ہوئے ہیں، اور اکابر کی شان میں بے ادبی کررہے ہیں طلبہ بھی اس میں لگے ہوئے ہیں، مطالعہ وغیرہ چھوڑنا شروع کردیا ہے۔

25:53) موبائل کی خرافات منع کرنے کے باوجود یہاں بڑا موبائل لے آتے ہیں۔

26:35) حضرت والا رحمہ اللہ نے کس طرح اپنے شیخ پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ پر فدا ہوئے اور ایک خاص جملہ جو حضرت والا رحمہ اللہ کا ہے لیکن میں اپنے نام سے لے رہا ہوں۔ کہ جب شیخ کی نظر پڑتی کہ اے اللہ مجھ کتے کو انسان بنا، انسان سے مسلمان بنا اور مسلمان سے سچا مسلمان بنائے۔

28:37) مایوس نہیں ہونا چاہیے چاہے گناہ نہ چھوٹیں لیکن شیخ کے پاس آتا رہے، مشورہ کرتا رہے، ارے دوستو اگر گناہ نہیں چھوٹتے تو اصلاح بھی مت چھوڑو، ایک دن اللہ والے ہو جاؤں گے۔

29:36) مثال: صحبتِ صالحین کے اثر پر، ایک شہزادہ بچہ پائپ میں دور چلا گیا، بادشاہ پریشان ہوگیا، جلدی سے ایک اللہ والے کے مشورہ سے تو دوسرے بچوں کو بلایا تو بچہ واپس اوپر آنے لگا پھر بادشاہ نے جلدی سے پکڑ لیا، اسی لیے نیک صحبت کا اثر ہوتا ہے، جنس کو جنس سے کشش ہوتی ہے۔

31:29) حضرت مولانا قاری طیب صاحب رحمہ اللہ کے بیان جو آج غرفہ میں لگایا گیا تھا، اس کا تذکرہ فرمایا

32:20) مصطفیٰ بھائی نے دوبارہ حضرت تائب صاحب کے اشعار (آپ نے مژدۂ بہار دیا۔) سنانے کا سلسلہ جوڑا ۔

34:08) دوسروں کے گناہوں پر اللہ تعالیٰ ثبوت مانگیں گے لیکن اپنے گناہ کے لیے تو کسی ثبوت کی ضرورت نہیں ہے۔ اللہ والے کبھی گنہگاروں سے نفرت نہیں کرتے، اس پر ایک شرابی نوجوان کے جذب کا واقعہ بیان فرمایا، حضرت سلطان ابراہیم ابن ادھم رحمہ اللہ نے اس نوجوان کو شراب کے نشے میں ڈوبے ہوئے نوجوان بے ہوش کی قے صاف کی اس کو ہوش آگیا، بہت شرمندہ ہوا، توبہ کی ۔۔اور اپنے زمانے کا بڑا ولی ہوا۔ تفصیل سے پورا واقعہ

36:32) شیخ کی سختی اصلاح کے لیے ہوتی ہے۔ کسی جگہ سختی کسی جگہ نرم ، اس پر مثالیں

41:09) شعورِ دار کے لفظ کی تشریح: اللہ جس بات سے ناراض ہوتے ہیں ان کو چھوڑ کر جو غم آتا ہے، اس کو اٹھانا اور حرام خواہشات کو پھانسی چڑھا دیا۔

42:32) جناب سید ثروت صاحب کو حضرت والا نے طلب فرمایا اور انہوں نے اشعار سنانے شروع کیے۔ کبھی شیخ کامل کی صحبت نہ چھوڑو! حضرت شیخ نے شیخ کامل کی تشریح فرمائی، جو ظاہر و باطن میں شریعت و سنت پر سو فیصد عمل کرتا ہو

47:06) شعر بتوں کی جانب نہ لپک جائیے گا۔ بتوں کے لفظ کی تشریح حسین اور سب گناہ مراد ہیں۔

49:13) خدا کےلیے پہلے جھکنا تو سیکھیں خدا نے جو چاہا چمک جائیے گا تشریح میں حدیث من تواضع للہ رفع اللہ بیان فرمائی۔ للہ کی قید ہے، اللہ کے لیے تواضع اختیار کرو، اپنی تعریف کےلیے تواضع نہ ہو، یہ اخلاص اللہ والوں اور ان کے غلاموں سے تعلق اور اصلاح کے بغیر نہیں ہوسکتی ۔ ایک ایک کرکے گناہوں کی اصلاح

51:15) اللہ کا سب سے زیادہ پیار اور دھیان کس بندے کو ملتا ہے، ایک جو بار بار توبہ کرلیتا ہے اور دوسرا جو گناہ کرتا ہی نہیں، دو دوست اس پر بحث کررہے تھے کہ کون زیادہ اللہ کے قریب ہے، ایک بزرگ اللہ والے یہ جواب دیا کہ میرا کپڑے کا کام ہے، تو جو دھاگہ کمزور ہوتا ہے اس پر میری نظر زیادہ رہتی ہے اس طرح جو گناہوں سے توبہ کرتا رہتا ہے اور اللہ کا در نہیں چھوڑتا تو اللہ کی سب سے زیادہ نظر اس پر رہتی ہے کہ کب یہ اللہ والا بن جائے۔

53:03) نسبت مع اللہ عطا ہونے کی مثال دروازہ اچانک کھلتا ہے، رفتہ رفتہ نہیں ہوتا۔ کھولیں وہ یا نہ کھولیں در اس پہ ہو کیوں تری نظر تُو تو بس اپنا کام کر یعنی صدا لگائے جا گناہ ہونا تعجب کی بات نہیں ہے، اللہ سے معافی نہ مانگنا اور اللہ کا در چھوڑنا یہ تعجب کی بات ہے۔معافی نہ مانگنا یہ تعجب کی ہے، اللہ کی رحمت و معافی لامحدود ہے۔جو اللہ سے معافی مانگتا رہتا ہے اس کا کام بن گیا۔۔

55:22) ایک صاحب کے جذب کا واقعہ کل ایک نوجوان آئے تھے، میں سونے والا تھا، پینٹ شرٹ میں تھے، کہنے لگا کہ شیخ داڑھی کس طرح رکھی جاتی ہے، مجھے اس کا سوال سن کر رونا آگیا کہ ہم لوگوں کو حقیر سمجھتے ہیں، اس کے سوال پر ۲۵ منٹ کا بیان ہوگیا، ہر مسلمان ہیرا ہے بس کسی اللہ والے سے اپنے کو ترشوالو۔ داڑھی پر نوجوان کو ڈھائی لاکھ دلیل۔ ایک لاکھ سے زائد انبیاء کرام کی داڑھی تھی، ایک لاکھ سے زیادہ صحابہ کرام ؓ کی بھی داڑھی تھی اور سب سے بڑی دلیل حضورﷺ کہ آپ کی بھی داڑھی تھی۔

58:51) توبہ کی چار شرطیں سے توبہ کرنے والے کو اللہ کا پیار فرماتے ہیں،

59:50) کسی کو حقیر نہیں سمجھنا چاہیے! اس پر حضرت والا رحمہ اللہ سے ایک نوجوان کو جواب دیا کہ

01:00:41) اللہ کی معافی پر ایک مثال کہ موبائل سے جب گانا ڈیلیٹ کرتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہاں گیا

01:01:30) اپنے گناہوں کو اللہ کی رحمت سے بڑا نہ سمجھو اس پر شعر جنتیں مل گئی ہیں آہوں کی ایسی تیسی مرے گناہوں کی مجھے اس کریم مطلق کے کرم کا آسرا ہے ابے او گنہ کے بچے مجھے کیا ڈرا رہا ہے

01:02:10) الزام کا جواب کہ مولوی دنیا چھڑاتے ہیں، ارے اللہ والے ڈاکٹر بنو، اللہ والے انجنییر بنو، اللہ والے ایمان دار متقی تاجر بنو۔ دین پر عمل کرنے والوں کو ستانے والوں کے بارے میں حدیث پاک

01:03:40) غصہ کی اصلاح ، لطیفہ داڑھی والا سائیکل چلا رہا تھا، ایکسڈنٹ ہوگیا، داڑھی سے بیزار ایک آدمی کہنے لگا کہ تم لوگ داڑھی رکھ کر ایکسڈنٹ کرتے ہوں تو جواب دیا بھیا یہ داڑھی ہے کوئی بریک تھوڑی ہے۔!

01:04:57) !لطیفہ: ریل کے مسافر جو کہتا تھا ارے تو جانتا نہیں میں کون ہوں۔۔۔ جی میں مریض ہوں

جناب 01:06:08) غصہ آتا ہے تکبر کی وجہ آتا ہے۔تکبر کی دونشانیاں: حق بات قبول نہ کرنا، اور کسی کو حقیر سمجھنا اپنے سے کمزور پر ہی غصہ آتا ہے، اس پر مثالیں۔۔۔ اس پر کتاب علاج الغضب پڑھ لیجیے

01:09:19) حضرت والا نے خطبہ پڑھ کر بیان شروع فرمایا ، ’’قُلْ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ یَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِہِمْ۔‘‘ پر بیان، وہ نظر بچائے گا اس کا انعام اور جو بدنظری کرے گا اس پر وبال بیان فرمایا

01:10:43) زنا کے عذاب سے بچانے کےلیے اللہ تعالیٰ نے پہلی سیڑھی بدنظری حرام کردی، ایک موبائل ہی ہم سے نہیں چھوٹ رہا۔ اچھی اور جائز چیزوں کو منع نہیں لیکن حرام کے قریب نہ

01:13:38) حضرت والا کی نصیحت کہ حلال اتنا دو کہ حرام کے قریب بھی نہ جاؤ

01:14:07) سمندر پر ہونے والی خرافات کا ذکر ایک بدمعاشی کرنے جاتے ہیں ،اور ایک طرف اللہ والے اللہ کی مخلوق کو دیکھنے کےلیے جاتے ہیں، کہ اللہ کی کیا نشانیاں ہیں وہ اس میں غور کرتے ہیں، ماریشیش کے سفر کا تذکرہ کہ کیسی عجیب و غریب مچھلیاں ہیں، وہاں ایمان تازہ ہوا بڑی نشانیاں دیکھیں۔

01:15:33) حضرت عمر ؓ کا قول کہ اس دنیا کو دو امان۔، ایک رسول ﷺ اور دوسرا استغفار۔

01:16:02) کورونا کی بیماری کے باوجود بے حیائی اور بدمعاشی نہیں چھوڑ رہے، یوٹیوب اور فیس بک نہیں چھوڑ رہے۔ آئے دن معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کرکے قتل کردیتے ہیں، ہر وقت ناپاک رہتے ہیں

01:17:24) لطیفہ ایک بڑی بلڈنگ پر چوکیدار سے ایک آدمی نے پوچھا تھا کہ میں اندر چلا جاؤں تو روک دیا کہنے لگا اور لوگ تو جارہے ہیں تو جواب ملا انہوں نے پوچھا ہی نہیں۔ اسی طرح جو شیخ سے پوچھتا ہے تو شیخ بتادیتا ہے اور جو نہیں پوچھتا

01:18:20) حضرت والا کےایک خلیفہ کا تذکرہ اسلام آباد اللہ کے گھر مسجد کو گرانے میں ان کو شہید کردیا گیا تھا،

01:19:59) توبہ کب تک قبول ہوگی، موت کے غرغرے تک اور سورج مغرب سے طلوع ہونے تک۔ فرعون کے غرق ہونے کا تذکرہ اور قیامت تک کے لیے نشانی عبرت بنادیا۔

01:21:03) حضرت لوط علیہ السلام کی قوم پر عذاب آنے کا ذکرکیا جو بدفعلی کرتے تھے، وہ بستی آسمان تک فرشتے لے گئے وہاں سے گرا دیا اور پھر ان پر پتھر برسائے، ایسا حشر ہوا، حسین لڑکو ں سے بہت بچنا ہے۔

01:22:46) حسین لڑکوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کتنی بڑھ گئی ہے کیوں؟ میڈیا کی وجہ سے۔

01:23:24) بوڑھوں کو بدنظری سے اور زیادہ احتیاط کرنی ہے اس پر حضرت حکیم الامت حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کا ملفوظ پڑھ کر سنایا۔ کہ بوڑھوں کو بھی بہت احتیاط کرنی چاہیے۔ حسین لڑکوں اور عورتوں کو بوڑھے ہوکر بھی دیکھتے رہتے ہیں جوانی میں عادت پڑگئی۔ بدنظری ایسا مرض کہ دیکھ لیتے ہیں اور مولوی کہ مولوی، قاری کے قاری، نمازی کے نمازی رہے۔

01:25:48) حضرت شیخ نے اعلان فرمایا کہ نامحرم عورتوں کو شیخ کو دیکھنا بھی حرام اور عورتوں کو بھی شیخ کو دیکھنا حرام ہے۔

01:26:26) ایک اللہ والے عالم کے درس کا واقعہ جن کے درس میں ایک غسل جنابت نہ کرکے آنے والے طالب علم کی عزت و آبرو رکھی اور درس چھوڑ کر سب طالب علموں کو لے کر نہر میں جاکر غسل کیا اور پھر آکر درس شروع کیا، وہ طالب علم دل ہی دل میں شرمندہ ہوا اور بہت متاثر ہوا کہ استاد نے کس طرح میری عزت رکھی۔ اب اگر کوئی اعتراض کرے کہ استاد درس چھوڑ کر نہانے چلے گئے اسی لیے تو بدگمانی کا مرض تباہ کردیتے ہیں، چور بادشاہ کو بھی چور سمجھتا ہے۔ بدنظری کرنے والا دوسروں کو بدنظر سمجھے گا۔

01:28:31) شرعی پردہ کا خوب اہتمام ضروری ہے۔

01:29:51) حضرت تھانوی ؒ کا جواب کہ ہر شرعی احکام میں علتیں ڈھونڈتے ہیں، پوچھتے ہیں کیوں؟ سیدھا جواب ہے کہ اللہ کا حکم ہے۔

01:30:48) اکڑ سے اللہ نہیں ملتا!

01:31:26) حضرت تھانوی ؒ کا ملفوظ بھئی اصلاح کس کی ہو؟ کوئی عصا بردار ہے، کوئی چپل بردار ہے،کوئی مالدار ہے، شیخ خائن ہے جو مرید کی اصلاح نہ کرے۔ دین کا کام کسی کے جانے سے رکتا نہیں، کسی کے آنے سے چلتا نہیں۔استغناء سے رہو۔

01:33:43) شرعی پردہ ، دیور بھابھی ، اکیلے ڈرائیور کے ساتھ عورت کے سفر کرنے کی خرافات۔

01:34:51) خواتین کوبار بار مارکیٹ اور Mall میں جانے کی خرافات پر تنبیہ، سب سے زیادہ ناپسندیدہ جگہیں مارکیٹیں ہیں۔وہاں جھوٹ، ناشکری، اختلاط مرد و زن ہوتا ہے، گانے ۔۔۔۔لڑکوں کا خواتین سے ٹکرانا۔ ۔۔شادی کا جوڑا لاکھوں، ہزاروں میں بنانے والی خواتین کو نصیحت

01:40:11) بدنظری کرنے میں نفس کی شرارتیں! حضرت والا رحمہ اللہ کا آپریشن!

01:41:04) کیمرا لگانے سے نظر اللہ سے ہٹ رہی ہے، ہر وقت بس کیمرے پر بھروسہ! جب ہم اللہ سے نہیں ڈرتے تو پھر کیمروں سے کہاں ڈریں گے، ایک صاحب کو نصیحت جو اپنی فیکٹری میں ہر جگہ کیمرا لگانا چاہتے ہیں ان کو نصیحت ۔۔۔

01:44:48) ایک نوجوان کا تقویٰ موبائل کی وجہ سے ضائع ہوگیا، خبروں کے چکر میں گناہ میں مبتلا ہوگئے۔

01:45:36) حدیث میں دیور عورت کےلیے کیوں موت ہے اس کی تشریح کہ غیر تو گھر میں گھس نہیں سکتا، یہ دیور تو گھر میں گھسا رہتا ہے۔

01:46:23) فاعل اور مفعول ہمیشہ ایک دوسرے کی نظر میں ذلیل ہوجاتے ہیں۔

01:47:56) حضرت تھانوی ؒ کے ملفوظات بدنظری کے خطرناک گناہ سے متعلق ان کو مکمل فرمایا۔ بدنظری کے گناہ سے بچنے کا بہت خیال رکھنا چاہیے۔

01:50:32) ایک بزرگ آئے تھے کسی ادارے کے مہتمم تھے وہ آئے تھے بہت غمگین تھےکہ موبائل میں پڑ کر مطالعے اور پڑھائی سے دور ہوئے رہےہیں۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries